وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے مویشی پروری اور ڈیری کی محکمہ نے 18 دسمبر 2025 کو کرشی بھون میں شرمدان سرگرمی کا انعقاد کیا


ماہی پروری ، مویشی پروری، ڈیری اورپنچایتی راج کے وزیرمملکتپروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے بھی پروگرام میں شرکت کی

प्रविष्टि तिथि: 18 DEC 2025 5:15PM by PIB Delhi

مورخہ16 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک منائے جا رہے  پندرہ روزہ سوچھتا پکھواڑا  کے تحت،جو اس مہم کے نفاذ کا مسلسل  دسواں سال  ہے، وزارتِ ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری کے محکمۂ مویشی پروری و ڈیری نے  18 دسمبر 2025 کو نئی دہلی کے کرشی بھون میں شَرمدان سرگرمی  کا اہتمام کیا۔

یہ سرگرمی ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری اور پنچایتی راج(ایف اے ایچ ڈی اور پی آر) کےوزیرمملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کی قیادت میں انجام دی گئی۔محکمے کے سینئر افسران اور دیگر عہدیداران نے صفائی مہم میں بھرپور اور فعال شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، معزز وزیرِ مملکت نے کام کی جگہ پر صفائی اور حفظانِ صحت کی اہمیت  پر زور دیا اور بتایا کہ یہ عوامل ادارہ جاتی پیداواریت کو بڑھانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ  صاف اور صحت مند کام کا ماحول  اداروں کی موثریت اور کارکردگی پر دیرپا اثرات مرتب کرتا ہے اور ملک کی تعمیر  میں بامعنی تعاون فراہم کرتا ہے۔

             ***

ش ح۔م  ش ۔ف ر

U-3502


(रिलीज़ आईडी: 2206134) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी