ایٹمی توانائی کا محکمہ
پارلیمانی سوال: بھارت کے تھوریم ذخائر سے استفادہ
प्रविष्टि तिथि:
18 DEC 2025 3:09PM by PIB Delhi
حکومت نے 2047 تک تقریباً 100 گیگا واٹ کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کیا ہے۔ زیرِ تکمیل منصوبوں کی مرحلہ وار تکمیل پر جوہری توانائی کی موجودہ صلاحیت کو 2031-32 تک بڑھا کر تقریباً 22 گیگا واٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔ مزید برآں، این پی سی آئی ایل نے 100 گیگا واٹ صلاحیت میں سے تقریباً 54 گیگا واٹ فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہےجس کا سال 2047 تک تصور پیش کیا گیا ہے۔
بھارت کے پاس یورینیم کے محدود جبکہ تھوریم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ یورینیم کے برعکس، تھوریم ایک 'فرٹائل' مادہ ہے اور اسے نیوکلیئر ری ایکٹر میں استعمال کرنے سے پہلے قابل تقسیم یورینیم-233 میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس سے ایٹمی توانائی پیدا کی جا سکے۔ اس حقیقت کو سمجھتے ہوئے، محکمہ کی جانب سے جن تین مرحلوں والے نیوکلیئر پاور پروگرام کا تصور پیش کیا گیا ہے، وہ بھارت کے جوہری توانائی کے پروگرام کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد محدود یورینیم کے وسائل کا بہترین استعمال اور پائیدار طریقے سے طویل مدتی توانائی کے تحفظ کے لیے وافر تھوریم ذخائر سے فائدہ اٹھانا ہے۔
تین مرحلوں والے نیوکلیئر پاور پروگرام کا مقصد مقامی طور پر دستیاب فیسائل وسائل کو بڑھانا ہے، جس کے لیے پہلے 'پریشرائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹرز' (پی ایچ ڈبلیو آر) میں قدرتی یورینیم کا استعمال کیا جائے گا اور اس کے بعد پی ایچ ڈبلیو آر کے استعمال شدہ ایندھن سے حاصل ہونے والے پلوٹونیم کو 'فاسٹ بریڈر ری ایکٹرز' (ایف بی آر) میں استعمال کیا جائے گا۔ تھوریم کا بڑے پیمانے پر استعمال اس وقت شروع ہوگا جب ایف بی آر کی کافی گنجائش حاصل کر لی جائے گی، جس کے بعد پلوٹونیم ایندھن والے بریڈر ری ایکٹر میں تھوریم سے تیار کردہ یورینیم-233 کو استعمال میں لایا جائے گا۔
بھاوینی (بی ایچ اے وی آئی این آئی) اس وقت تمل ناڈو کےکلپکم میں 500 میگا واٹ کے پروٹو ٹائپ فاسٹ بریڈر ری ایکٹر (پی ایف بی آر) پروجیکٹ کو فعال کرنے کے آخری مراحل میں ہے۔ حکومت نے کلپکم میں ہی 500 میگا واٹ کے دو دوہرے یونٹس (ایف بی آر1&2)کے لیے پروجیکٹ سے قبل کی سرگرمیوں کی منظوری دے دی ہے۔
ان منصوبوں کے لیے مروجہ اصولوں کے مطابق ماحولیاتی اور سماجی اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ بھاوینی (بی ایچ اے وی آئی این آئی) کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اور عوامی رسائی کی سرگرمیوں کے ذریعے مقامی آبادی کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے مناسب اقدامات کر رہی ہے۔ ان سرگرمیوں کے دوران مقامی عوام اور قریبی اسکولوں و کالجوں کے طلباء کو جوہری توانائی کے فوائد اور پی ایف بی آر کے حفاظتی پہلوؤں کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
*****
ش ح۔ ک ح ۔ن م
U. No-3489
(रिलीज़ आईडी: 2206054)
आगंतुक पटल : 4