وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں میں سیاحت کا فروغ

प्रविष्टि तिथि: 18 DEC 2025 3:51PM by PIB Delhi

سیاحتی مقامات کی ترقی یا ازسرِ نو ترقی، بشمول قدرتی آفات سے متاثرہ مقامات اور ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں میں سیاحت کے ضابطہ کاری(ریگولیشن)کی ذمہ داری متعلقہ  ریاستی حکومتوں اورمرکز کے زیرِ انتظام علاقوں (یو ٹی) کی انتظامیہ  کے ذریعے انجام دی جائی ہے ۔

 وزارتِ سیاحت  اپنی مرکزی شعبہ جاتی اسکیموں کے تحت، جن میں‘سوادیش درشن’،زیارت گاہوں کی تجدیداور روحانی و ثقافتی ورثے کے فروغ کی مہم (پی آر اے ایس ایچ اے ڈی ) اورسیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو امداد شامل ہیں، ریاستی حکومتوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو ملک میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیےمالی امداد فراہم کرتی ہے۔مرکزی مالی امداد،  طے شدہ رہنما خطوط  کے مطابق اور ریاستی و مرکزکے زیر انتظام علاقوں  کی حکومتوں کی جانب سے موصول ہونے والی  تجاویز، تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آرز)  کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے۔

وزارتِ سیاحت کی  سوادیش درشن اسکیم  کو ازسرِ نو ترتیب دے کر  سوادیش درشن 2.0  کے طور پر نافذ کیا گیا ہے، جس کا مقصد  سیاحت اور مقام پر مرکوز نقطۂ نظر  اپناتے ہوئے  پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات  کی ترویج و ترقی کرنا ہے۔

یہ معلومات آج  راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت  نے فراہم کیں۔

ش ح۔م م ع۔ ت ا

U-No.3483


(रिलीज़ आईडी: 2205963) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी