وزارت دفاع
آئی سی جی جہاز’’سارتھک‘‘نے ایران کے چابہار بندرگاہ کا اسٹریٹجک دورہ کیا
یہ جہاز خلیجی ممالک کے لیے بیرون ملک تعیناتی پر معمور ہے
प्रविष्टि तिथि:
17 DEC 2025 6:15PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کا جہاز ’’سارتھک‘‘، ایک ساحلی نگرانی پر معمور جہاز، اسلامی جمہوریہ ایران کے چابہار بندرگاہ میں داخل ہوا، جو ایک اسٹریٹجک اہمیت کی حامل گہری پانی کی بندرگاہ ہے اور بھارت کو ایران، افغانستان اور وسطی ایشیا تک براہِ راست بحری راستہ فراہم کرتی ہے۔ یہ جہاز 16 تا 19 دسمبر 2025 تک ایران کے چار روزہ دورے پر ہے۔
چابہار بندرگاہ کا یہ آئی سی جی جہاز کا پہلا دورہ ہے، جو خطے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی بحری مشغولیت اور افغانستان و وسطی ایشیا کے لیے محفوظ سپلائی لائن فراہم کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے، جو بھارت کے ساگر اورمہاساگر نظریہ کے تحت محفوظ اور تعاون پر مبنی بحری تعلقات کی حکمتِ عملی کے مطابق ہے۔
بندرگاہ کے دورے کے دوران، آئی سی جی جہاز ’’سارتھک‘‘ ایرانی بحریہ اور دیگر ایرانی بحری اداروں کے ساتھ متعدد پیشہ ورانہ اور مقامی لوگوں پر مبنی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ ان سرگرمیوں میں خیر سگالی دورے اور پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال شامل ہیں، جن کا مقصد ادارہ جاتی روابط کو مضبوط کرنا اور بحری تحفظ و سلامتی میں باہمی فہم کو فروغ دینا ہے۔
بندرگاہ کے دورے کے دوران مشترکہ تربیتی سرگرمیاں جو بحری اور امداد (ایس اے آر)، بحری قانون نافذ کرنے کی کارروائیاں (ایم ایل ای) اور سمندری آلودگی سے نمٹنے(ایم پی آر) پر مرکوز ہوں گی۔چابہار بندرگاہ میں سمندری آلودگی سے نمٹنے کے طریقہ کار کا مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں تیل کے اخراج اور خطرناک و نقصان دہ مواد (ایچ این ایس) کے اخراج کو ہدف بنایا جائے گا تاکہ اس کے موثر طریقہ کار کو اجاگر کیا جا سکے۔ایم آر سی سی سے ایم آر سی سی کی باہمی مشقیں، ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز، اور مشترکہ دورے، تلاشی اور ضبطی (وی بی ایس ایس) مشقیں بھی کی جائیں گی، جو دونوں جانب کی شراکت داری اور آپریشنل تیاری کو مزید بہتر بنائیں گی۔
پیشہ ورانہ مشغولیات کے علاوہ، اس دورے میں کھیلوں کے مقابلے اور ساحلی واکاتھون بھی منعقد کیے جائیں گے، جس میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹ حصہ لیں گے۔ یہ سرگرمیاں قومی ’’پونیت ساگر ابھیان‘‘ کے اہداف کے مطابق سمندری ماحولیاتی بیداری اور ساحلی صفائی کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔

چابہار میں بندرگاہ کا دورہ جہاز کے کویت کے حالیہ دورے کے بعد ہوا، جہاں آئی سی جی جہاز ’’سارتھک‘‘ نے کامیابی کے ساتھ کویت کوسٹ گارڈ کے ساتھ تبادلۂ خیال کیااور مشقیں کیں۔ یہ بھارت کی کوسٹ گارڈ کی بڑھتی ہوئی بحری موجودگی اور خطے کے بحری شراکت داروں کے ساتھ تعمیری تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
آئی سی جی جہاز ’’سارتھک‘‘ کا چابہار کا چار روزہ دورہ بھارت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے، قوانین پر مبنی بحری نظام کو فروغ دینے اور وسیع تر بحر ہند خطے اور خلیج میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی میں اہم رول ادا کرنےکے لیے کوشاں ہے۔
******
(ش ح ۔ ع و ۔ م ا)
Urdu.No-3454
(रिलीज़ आईडी: 2205761)
आगंतुक पटल : 8