بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی ریاستوں میں اندرونِ ملک آبی نقل و حمل کی سہولیات کی جدید کاری

प्रविष्टि तिथि: 17 DEC 2025 2:53PM by PIB Delhi

بندرگاہیں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر  جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں اندرونِ ملک آبی نقل و حمل کی سہولیات کو جدید بنانے کے لیے کئی انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔

برہم پتر ندی میں قومی آبی گزرگاہ نمبر 2 کی جامع ترقی کے لیے 2020-21 سے 2024-25 کے دوران 498 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ اہم پروجیکٹوں میں بوگی بیل اور جوگی گوپا ٹرمینلز کی تعمیر، بوگی بیل اور پانڈو میں سیاحتی جیٹی بنانا، باقاعدہ فیئر وے ترقیاتی کام اور ہموار آبی نقل و حمل و جہاز رانی کے لیے نیویگیشن امدادی مراکز کا قیام شامل ہے۔ اس کے علاوہ، 419 کروڑ روپے کی لاگت سے پانڈو میں جہاز مرمت سہولت یونٹ کی تعمیر، پانڈو بندرگاہ کو قومی شاہراہ 27 سے جوڑنے والی ایک ایلیویٹیڈ سڑک  اور جہاز مرمت کی سہولت بھی قائم کی گئی ہے۔

سال 2020-21 میں براک ندی پر قومی آبی گزرگاہ نمبر 16 کی جامع ترقی کے لیے 134.72 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ دیگر اہم پروجیکٹوں میں بدرپور اور کریم گنج میں ٹرمینلز کی اپ گریڈیشن، فیئر وے کی ترقی، نیویگیشن امداد کا رکھ رکھاؤ اور ایک ایمفیبیئس ڈریجر کی خریداری شامل ہے۔

کوپیلی ندی پر قومی آبی گزرگاہ نمبر 57 کو چندرپور (کامروپ) سے ہتسنگیماری (جنوبی سلمارا-منکاچر) تک 300 میٹرک ٹن سیمنٹ کی نقل و حمل کے ساتھ شروع کی گی ہے۔

مرکز کے پروجیکٹوں کے تحت شمال مشرقی ریاستوں میں اندرونِ ملک آبی نقل و حمل کی ترقی کے لیے ٹرمینلز اور فیئر ویز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ چھوٹے مسافر جہازوں کی خریداری سے متعلق پروجیکٹوں کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت شمال مشرقی ریاستوں میں دریائی کروز سیاحت کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے۔ وزارت کے خودمختار ادارے بھارتی اندرونِ ملک آبی گزرگاہ اتھارٹی (آئی ڈبلیو اے آئی) کے تحت قومی آبی گزرگاہ نمبر 2 پر مخصوص کروز ٹرمینلز تیار کیے جا رہے ہیں۔ مجوزہ مقامات میں گوہاٹی، نیمیاتی، بسوناتھ گھاٹ، سلگھاٹ اور گوئیجان شامل ہیں۔

ساگرمالا فنانس کارپوریشن لمیٹڈ، آئی ڈبلیو اے آئی  اور آسام حکومت کے اندرونِ ملک آبی نقل و حمل اور سیاحت کے محکموں پر مشتمل ایک خصوصی مقصدی گاڑی   کے تحت سات مندروں—لچت گھاٹ، اسونت مندر گھاٹ، ڈول گووند مندر گھاٹ، ہنومان مندر گھاٹ (اُجان بازار)، اومانندا گھاٹ، پاندوناتھ گھاٹ اور کامکھیا مندر—کو جوڑنے والا ایک مذہبی سیاحتی سرکٹ تیار کرنے پر کام جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ف ا۔ن ا۔

U-3430


(रिलीज़ आईडी: 2205671) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali-TR , Assamese