سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پیپٹائڈ تھراپی آنکھ کے انفیکشنز کے علاج میں(گیم چینجر) ایک انقلاب برپا کرنے والا اقدام کے طور پر سامنے آئی ہے
प्रविष्टि तिथि:
17 DEC 2025 5:18PM by PIB Delhi
ایک حالیہ مطالعہ فنگل کیراٹائٹس کے علاج کے لیے ایک امید افزا، کثیر الضابطہ نقطہ نظر پیش کرتا ہے—یہ آنکھ کے صاف سامنے والے حصے، کارنیا، میں فنگل حیاتیات کی وجہ سے ہونے والے شدید اور نظر کے لیے خطرناک انفیکشن سے متعلق ہے۔ یہ مطالعہ کم ضمنی اثرات کے ساتھ اینٹی مائیکوٹک ادویات کی تلاش میں نئے راستے کھولتا ہے۔
کارنیل انفیکشن، جسے اکثر ایک سست وبا کہا جاتا ہے، ہندوستان میں آبادی کے ایک اہم حصے کو متاثر کرتا ہے، خاص طور پر ان افراد میں جن کا زرعی پس منظر ہے۔ اس کے برعکس، کانٹیکٹ لینس کے زیادہ استعمال اور ناقص حفظان صحت کے طریقے کارنیل انفیکشن میں اہم معاون ہیں۔ فی الحال، امفوٹیریسن بی واحد دستیاب دوا ہے جو پھپھوندی کے انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے، تاہم نیفروٹوکسائٹی اور ہائی ہیمولیٹک سرگرمی کی وجہ سے اس کا استعمال محدود ہے۔ اس صورتحال سے ممالیہ خلیات کے لیے محفوظ اور طاقتور اینٹی مائیکوٹک ادویات کی فوری ضرورت پیدا ہوتی ہے۔
حیدرآباد میں ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ نے کولکتہ کے بوس انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے، جو کہ محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، ایس اے-ایکس وی نامی 15 باقیات والا پیپٹائڈ تیار کیا ہے، جو بڑے میزبان دفاعی پیپٹائڈ ایس 100 اے 12 سے ماخوذ ہے۔ یہ پیپٹائڈ، جس نے پہلے پھپھوندی کی نشوونما کو روکنے کے لیے اپنی صلاحیت دکھائی تھی، اپنی اینٹی فنگل طاقت اور عمل کے طریقہ کار کی وجہ سے نمایاں ہے۔

شکل: فنگل کیراٹائٹس کے علاج کے لیے فارمولیشن کے طور پر ایس اے-ایکس وی پیپٹائڈ کے استعمال کی نمائندگی، ساتھ ہی فوسیریم ایس پی پی کی موت کا سبب بننے والے پیپٹائڈ کے عمل کا طریقہ کار۔ Biorender.com کا استعمال کرتے ہوئے تیار۔
"جرنل آف بائیولوجیکل کیمسٹری" میں اپنی حالیہ اشاعت میں، ڈاکٹر سنہیتا رائے اور ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کی ان کی ٹیم، اور پروفیسر انیربن بھونیا اور بوس انسٹی ٹیوٹ کی ان کی ٹیم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اطلاع دی کہ یہ اینٹی مائیکروبیل پیپٹائڈز غیر زہریلے، سیرم میں مستحکم، اور فیوزریم اور کینڈیڈا پرجاتیوں کی پلاکٹونک اور بائیو فلم دونوں شکلوں کی نشوونما کو روکنے میں موثر ہیں۔
انہوں نے یہ بھی دکھایا کہ ایس اے-ایکس وی نے ماؤس ماڈلز میں کیراٹائٹس کی شدت کو کم کیا۔ مطالعہ سے پیپٹائڈ کے عمل کے طریقہ کار کا انکشاف ہوا: ایس اے-ایکس وی پہلے فنگل سیل وال اور پلازما جھلی کے ساتھ تعامل کرتا ہے، پھر سیل جھلی میں منتقل ہو کر سائٹوپلازم میں جمع ہو جاتا ہے۔ بعد ازاں یہ نیوکلئس میں پہنچ کر جینومک ڈی این اے سے جڑتا ہے اور سیل سائیکل کو روک دیتا ہے۔ آخر میں، یہ مائٹوکونڈریا کو نشانہ بناتا ہے، ان میں داخل ہوتا ہے، اور اپوپٹوسس کے ذریعے فنگل سیل کی موت کو جنم دیتا ہے۔
یہ مطالعہ ایس اے-ایکس وی کی دوہری صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک اینٹی فنگل ایجنٹ ہے بلکہ کارنیل انفیکشن میں زخم کی شفایابی کو فروغ دینے کے لیے بھی مؤثر ہے۔ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایس اے-ایکس وی فنگل انفیکشن کے علاج اور کارنیل زخم کی شفایابی کو تیز کرنے کے لیے ایک نیا علاجی آپشن فراہم کر سکتا ہے، جو موجودہ علاج کا متبادل پیش کرتا ہے۔
اشاعت کا لنک: 10.1016/j.jbc.2025.110743
***
UR-3386
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2205610)
आगंतुक पटल : 7