سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غیر نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل کی معاشی بااختیاری

प्रविष्टि तिथि: 17 DEC 2025 4:42PM by PIB Delhi

غیر نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات ایک اسکیم نافذ کر رہی ہے جس کا نام غیر نوٹیفائیڈ قبائل کے معاشی بااختیار بنانے کی اسکیم ہے۔ اس اسکیم کے لیے مالی سال 2025-26 کے دوران 39 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بجٹ رقم مختص کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت درج ذیل شعبوں میں مدد فراہم کی جاتی ہے:

  1. تعلیمی بااختیاری: طلبہ کو مفت کوچنگ کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ معیاری اداروں میں داخلہ حاصل کر سکیں اور سرکاری و نجی شعبوں میں روزگار کے مواقع حاصل ہوں۔
  2. صحت: غیر نوٹیفائیڈ قبائل کی برادریوں میں آیوشمان کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
  • iii. ذریعۂ معاش: غیر نوٹیفائیڈ قبائل کے کلسٹروں میں خود امدادی گروپ تشکیل دیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکیں۔
  • iv. زمین اور رہائش: پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی و شہری) اور دیگر سرکاری اسکیموں کے تحت غیر نوٹیفائیڈ قبائل کو مکانات فراہم کرنے میں سہولت دی جاتی ہے۔

غیر نوٹیفائیڈ قبائل کے معاشی بااختیار بنانے کی اسکیم کا ایک اہم مقصد ان کے روایتی فنون کو محفوظ کرنا اور ان کی مارکیٹنگ کے لیے اقدامات کرنا ہے، نیز ہنر مندی کی ترقی، کمیونٹی کلسٹرز، خود امدادی گروپس اور کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ غیر نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو سکے۔

ہنر مندی کی تربیت 2199 خود امدادی گروپس کو فراہم کی گئی، جس سے 10,554 افراد مستفید ہوئے۔ یہ تربیت سلائی، صابن سازی، زیورات کی تیاری، بیوٹی پارلر کے تربیتی کورسز، فوڈ پروسیسنگ، مویشی پروری، گھریلو ضروریات و دستکاری، اور بنیادی کمپیوٹر تربیت جیسے شعبوں میں دی گئی۔ مالی استحکام کو فروغ دینے کے لیے 25 ہزار روپے کا گھومتا ہوا فنڈ فراہم کیا گیا۔ بچت اور باہمی قرض دہی کی ثقافت کو فروغ دیا گیا۔ خواتین نے قرضوں کا استعمال کریانہ دکانیں، چوڑیوں کی دکانیں اور بکری پالنے جیسے کاروبار شروع کرنے کے لیے کیا۔

ان 10,554 مستفیدین کو آمدنی میں اضافے اور کاروباری ترقی کے لیے ہنر مندی کی تربیت، مالی شمولیت اور خود روزگاری کے اقدامات کے تحت مدد فراہم کی گئی۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب  بی۔ ایل۔ ورما نے فراہم کیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 3409


(रिलीज़ आईडी: 2205564) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी