خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی شراکت داری کو فروغ دینا:ایم او ایف پی آئی نے تیونس میں افریقہ فوڈ 2025 کانفرنس میں تجارت، سرمایہ کاری اور فوڈ سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے لئے صنعت کے رہنماؤں اور حکومتی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کی

प्रविष्टि तिथि: 17 DEC 2025 1:37PM by PIB Delhi

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کے ایک وفد نے 11 سے 13 دسمبر 2025 تک  تیونیشیا کے تیونس میں منعقدہ ‘افریقہ فوڈ 2025’میں شرکت کی۔اس  وفد کی قیادت  ڈپٹی سکریٹری جناب  وویک کمار سنگھ اور جناب ارونو سین گپتا نے کی۔

1.png

تقریب کے دوران، وفد نے انڈیا پویلین میں صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال طور پر بات چیت کی تاکہ فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ وفد نے دوطرفہ تعاون اور مارکیٹ تک رسائی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے تیونس کی حکومت اور صنعت کی مختلف انجمنوں کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔

2.png

دورے کے ایک حصے کے طور پر، وفد نے تیونس میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کیا اور فوڈ سیفٹی انفراسٹرکچر اور کوالٹی ایشورنس کے نظام کو مضبوط بنانے پر بات چیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے قیمتی معلومات اور تاثرات کا تبادلہ کیا۔

3.png

یہ شراکت داری فوڈ سیفٹی اور پروسیسنگ میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے، تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور عالمی بہترین طور طریقوں کی حمایت کے لیے وزارت خوراک اور فوڈ ٹیکنالوجی کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

4.png

5.png6.png

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.3338


(रिलीज़ आईडी: 2205255) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी