وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈیفنس اسٹیٹس آرگنائزیشن شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کی روشن مثال ہے — وِکست بھارت کے لیے درکار انتظامی مزاج: وزیر دفاع کا ڈی جی ڈی ای ڈے پر خطاب


“مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اختراع اور مسلسل بہتری کی پائیدار ثقافت کو فروغ دینے کی ضرورت”

وزیر دفاع نے ڈی جی ڈی ای سے ہر سال سالانہ چیلنج اسٹیٹمنٹس متعارف کرانے اور قانونی معاملات سے نمٹنے کی صلاحیت مضبوط کرنے کی اپیل کی

جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈیفنس لینڈ مینجمنٹ اور کینٹونمنٹ بورڈز کی بلدیاتی انتظامیہ میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں رکشا منتری ایوارڈز فار ایکسی لینس سے نوازا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 DEC 2025 4:58PM by PIB Delhi

وزارتِ دفاع کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈیفنس اسٹیٹس (ڈی جی ڈی ای) نے 16 دسمبر 2025 کو دہلی کینٹونمنٹ میں واقع رکشا سمپدا بھون میں ڈیفنس اسٹیٹس ڈے 2025 نہایت وقار اور فخر کے ساتھ منایا۔ اس تقریب کی صدارت وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ڈیفنس اسٹیٹس آرگنائزیشن کو شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کی روشن مثال قرار دیا—وہ انتظامی مزاج جو وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 تک وِکست بھارت کے وژن کو حقیقت بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔وزیرِ دفاع نے وقت کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنے اور ایک زمینی سطح پر کام کرنے والے ادارے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں نبھانے پر ڈی جی ڈی ای کی ستائش کی۔ ساتھ ہی انہوں نے ادارے پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے چیلنجز کے لیے مزید مستعد رہے اور ایک منظم طریقۂ کار کے ذریعے اختراع اور مسلسل بہتری کی پائیدار ثقافت کو فروغ دے۔

 

وزیرِ دفاع نے ڈی جی ڈی ای کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی ستائش کی، جن میں ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈز، سیٹلائٹ امیجری کا استعمال اور تجاوزات کے خاتمے کی کارروائیاں شامل ہیں۔ انہوں نے ماحولیات کے تحفظ، تعلیم اور اسکل ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں ادارے کی کوششوں کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے کہا:“کینٹونمنٹس کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانا، پانی کے تحفظ پر کام کرنا اور کچرے کے انتظام کے لیے سائنسی طریقہ اپنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ سکیورٹی اور پائیداری ایک ساتھ چل سکتی ہیں۔ آج کینٹونمنٹس میں رہنے والے طلبہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹکس میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ یہ اس لیے ضروری ہے کہ آج کی دنیا ٹیکنالوجی پر مبنی ہوتی جا رہی ہے، اور ہمارے بچوں کا روایت اور ٹیکنالوجی دونوں سے جڑا ہونا نہایت اہم ہے۔

دیرینہ مسائل اور نئے چیلنجز دونوں سے نمٹنے کے لیے جناب راج ناتھ سنگھ نے کئی تجاویز پیش کیں، جن میں ہر سال سالانہ چیلنج اسٹیٹمنٹس متعارف کرانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا:“کرایہ کی وصولی کے پرانے معاملات اور لیز کی شرائط کی تعمیل سے متعلق تنازعات جیسے مسائل پر ہم تجربہ کار افسران، نئے نقطۂ نظر رکھنے والے نوجوان افسران اور ماہرین کو مدعو کر سکتے ہیں تاکہ وہ نئے حل تجویز کریں۔ اس سے نہ صرف معمولی بہتری آئے گی بلکہ انقلابی تبدیلی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس سے ادارہ ایک سیکھنے والے ادارے کی شکل اختیار کرے گا جو چست، مستقبل کے لیے تیار اور حل پر مبنی ہوگا۔

دفاعی زمین سے متعلق قانونی مقدمات کے مسئلے پر، جو وقت اور وسائل دونوں صرف کرتے ہیں، وزیرِ دفاع نے قانونی معاملات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور اسے مزید ذہین اور قابلِ پیش گوئی بنانے کے طریقوں پر غور کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے ایسے نظام کے قیام کی سفارش کی جس میں مقدمات کا وقت، موجودہ حیثیت، اگلی سماعت، قانونی مشیروں کی کارکردگی اور مالی خطرات کی معلومات حقیقی وقت میں اور ایک ہی جگہ دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا:“اس سے فیصلہ سازی مزید مؤثر ہو سکے گی۔ بہتر لینڈ ریکارڈز، مضبوط دستاویزات، تنازعات کا ابتدائی حل اور سول حکام کے ساتھ بہتر تال میل ایسے اقدامات ہیں جو ہمیں ردِعمل پر مبنی قانونی انتظام سے بچاؤ پر مبنی زمین کے نظم و نسق کی طرف لے جا سکتے ہیں۔

 

جناب راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ چونکہ کینٹونمنٹس مسلسل جدید بنائے جا رہے ہیں، ڈی جی ڈی ای کے پاس شہری مرکزیت پر مبنی شہری حکمرانی میں معیار قائم کرنے کا موقع موجود ہے۔ انہوں نے کینٹونمنٹس کے لیے ایک شہری اطمینان انڈیکس تیار کرنے پر زور دیا، جو معروضی اور قابلِ پیمائش سروس کے نتائج پر مبنی ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف بہتری کے شعبوں کو اجاگر کرے گا بلکہ جوابدہی اور شفافیت کو بھی فروغ دے گا، جس سے کینٹونمنٹس ملک کے لیے روشن مثالیں بن جائیں گے۔

وزیرِ دفاع نے عوامی تاثر اور ادارہ جاتی ساکھ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، اور شفافیت، قانون پر مبنی حکمرانی اور دیانتداری کو اچھی حکمرانی کے بنیادی اقدار قرار دیا۔ انہوں نے کہا:“ہر فائل پر دستخط کرتے وقت، ہر فیصلہ کرتے وقت ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیا یہ ہمارے ادارے کی ساکھ کو مضبوط کرے گا۔ یہ نقطۂ نظر ہمارے ادارے، دفاعی ماحولیاتی نظام، اور نتیجتاً ہمارے ملک کو مزید مضبوط بنائے گا۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر جناب راج ناتھ سنگھ نے وزیرِ دفاع ایوارڈز فارایکسی لینس ان پبلک سروس 2025 سے نوازا، جو ملک بھر کے کینٹونمنٹ بورڈز کی جانب سے دفاعی زمین کے انتظام اور بلدیاتی انتظامیہ میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں دیے گئے۔ ایوارڈز درج ذیل زمروں میں دئیے گئے:

سوچھ چھاؤنی –سوستھ چھاؤنی

  • زمرہ :اے کینٹونمنٹ بورڈ، دیولالی
  • زمرہ: بی کینٹونمنٹ بورڈ، بیرک پور
  • زمرہ: سیکینٹونمنٹ بورڈ، وارانسی

ڈیجیٹل کارنامے

  • مشترکہ طور پر: ڈی ای او، جبلپور سرکل اور ڈی ای او، پٹھان کوٹ سرکل

عوامی خدمات میں اختراع

  • کینٹونمنٹ بورڈ، دہلی

زمین اور ریکارڈ کا انتظام

زمرہ اے: ڈی ای او، پریاگ راج

زمرہ بی: ڈی ای او، ایٹا نگر

کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال میں بہتری

زمرہ اے: کنٹونمنٹ بورڈ، کھڑکی

زمرہ بی : کنٹونمنٹ بورڈ، لینس ڈون

ای چھاوانی پروجیکٹ کا نفاذ

کنٹونمنٹ بورڈ، نصیر آباد

ج

معذور بچوں کے لیے مراکز کا قیام

کینٹونمنٹ بورڈ، بیلگاوی

کینٹونمنٹ بورڈز کے اسکولوں کی کارکردگی میں بہتری

پرائمری/مڈل اسکولزکینٹونمنٹ بورڈ، اہلیہ نگرسیکنڈری اور سینئر سیکنڈری اسکولزکینٹونمنٹ بورڈ، لکھنؤ

وزیردفاع  نے کینٹونمنٹ کے رہائشیوں کے لیے تین شہری مرکز اقدامات کا بھی افتتاح کیا۔ پہلا اقدام دہلی کینٹونمنٹ جنرل ہسپتال سے تمام 61 کینٹونمنٹ بورڈز تک ٹیلی میڈیسن خدمات کی توسیع تھا۔ نئی دہلی کےایمس کی معاونت اور رہنمائی سے قائم ہونے والی ٹیلی میڈیسن سہولت میں دوائی، کان، ناک اور گلے کے امراض، زچگی و خواتین، بچوں کے امراض، قلب، معدہ و نظام ہاضمہ اور نفسیات سمیت مختلف تخصصات میں ٹیلی مشاورت کے ساتھ ٹیلی تعلیم اور ٹیلی ورکشاپس بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

دوسرا اقدام ای -چھاؤنی ماڈیول کو اکروئل بیسڈ اکاؤنٹنگ سسٹم(اے بی اے ایس)کے ساتھ مربوط کرنا تھا۔ اس انضمام سے مالیاتی انتظام کے افعال براہ راست شہری خدمات سے جڑ جاتے ہیں۔ڈی جی ڈی ایاے بی اے ایسٹیم نے بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈکے تعاون سے تیار کیے گئےاے پی آئیزکے ذریعے ادائیگی، وصولیوں اور سروس کی درخواستوں کے لیے ایک متحدہ، حقیقی وقت کا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

تیسرا اقدام دفاعی جائیداد میپنگ پورٹل کو پی ایم گتی شکتی کے ساتھ مربوط کرنا تھا۔ڈی ای ایم اے پی، جوڈی جی ڈی ایکی جانب سے تیار کیا گیا ایک محفوظ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جدید جغرافیائی معلوماتی نظامٹیکنالوجی کو دفاعی زمینوں کے ریکارڈز (رن کی زمین) کے ساتھ مربوط کرتا ہے، اور ایک باہمی، کثیر تہہ دار ڈیجیٹل میپنگ سسٹم کے ذریعے شفاف اور مؤثر زمین کے انتظام کو ممکن بناتا ہے۔

 

جناب راج ناتھ سنگھ نے دو کتابچے بھی جاری کیے جن کے عنوانات تھے: ‘2047ء تک ترقی یافتہ بھارت کے لیے حکمتِ عملی کا نقشہاور ڈی جی ڈی ای کے پانی کے تحفظ کے اقدامات، جو محکمہ کے طویل مدتی وژن اور پائیداری کے اقدامات کو واضح کرتے ہیں۔

اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق و ترقی اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت، مالیاتی مشیر (دفاعی خدمات) جناب راج کمار اروڑا، اور ڈائریکٹر جنرل، دفاعی جائیدادیں محترمہ شبھا گپتا سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

اس سال کا ڈیفنس ایسٹس ڈے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ دفاعی اسٹیٹس تنظیم اپنی خدمت کے 100ویں سال میں داخل ہو رہی ہے، جو دفاعی زمینوں کے مؤثر انتظام، کینٹونمنٹ کے شہری انتظام، شفافیت، جوابدہی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک صدی بھر کی وقف خدمات کی علامت ہے۔

 

************

 

 

ش ح ۔    ف ا ۔  م  ص

(U :3279 )


(ریلیز آئی ڈی: 2204826) وزیٹر کاؤنٹر : 32
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी