ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قائم شدہ اسکل لیبز کی صورت حال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 DEC 2025 4:44PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کے اسکل انڈیا مشن(ایس آئی ایم) کے تحت وزارتِ ہنرمندی و صنعت کاری(ایم ایس ڈی ای) ملک بھر کے معاشرےکے سبھی طبقات کو انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (آئی ٹی آئیز ) کے وسیع تر نیٹ ورک کے ذریعہ مختلف اسکیموں کے تحت ہنرمندی ، نئے سرےسے ہنرمندی  اور ہنر مندی میں اضافہ  کی تربیت فراہم کرتی ہے۔ جن میں پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) ، جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس) اسکیم، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم ( این اے پی ایس) اور کرافٹس مین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) شامل ہیں۔ اسکل انڈیا مشن کا مقصد ملک کے تمام طبقات تک رسائی حاصل کرتے ہوئے بھارتی نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا اور انہیں صنعت سے ہم آہنگ مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔

جواہر نوودیہ ودیالیہ (جے این ویز) اور ایکلویا ماڈل ریزیڈینشل اسکولز (ای ایم آر ایسز) میں اسکل لیبز قائم کی گئی ہیں تاکہ آئی ٹی،آٹوموٹو وغیرہ جیسے شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا سکے۔ یہ لیبز طلبہ کو عملی سرگرمیوں کے ذریعے سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں اور انہیں صنعت سے متعلق مہارتیں حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں، جس سے تعلیمی ادارے کو پیشہ ورانہ تعلیم سے مربوط کرکے طلبہ کو روزگار کے قابل بنایا جاتا ہے۔

حکومت نے اس اقدام کے تحت 1,200 پیشہ ورانہ اساتذہ کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے تحت فی اسکول دو اساتذہ کی بنیاد پر مجموعی طور پر 600 اسکولوں (جن میں 400 جواہر نوودیہ ودیالیہ اور 200 ایکلویا ماڈل ریزیڈینشل اسکولز شامل ہیں) کو شامل کیا جائے گا۔ اس تربیتی عمل کے نفاذ کے لیے سی بی ایس ای کو عمل درآمدات ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت پیشہ ورانہ اسکل لیبز کے قیام کے لیے مہارت کے موضوعات  کا انتخاب شریک اسکولوں نے سی بی ایس ای  کی جانب سے پیش کیے گئے موضوعات میں سے کیا، جس میں قریبی صنعتی کلسٹر، ابھرتے ہوئے نئے دور کے کورسز اور طلبہ کی خواہشات کو مدنظر رکھا گیا،چونکہ یہ لیبز حال ہی میں قائم کی گئی ہیں، اس لیے فی الحال منتخب شعبوں کے جائزے یا اپ ڈیڈ کے لیے کوئی باقاعدہ طریقۂ کار موجود نہیں ہے۔

ہنرمندی کے اقدام کے تحت جے این ویز اور ای ایم آر ایسز میں قائم اور فی الحال سرگرم اسکل لیبز کی تفصیلات، ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے، ضمیمہ I میں دی گئی ہیں۔

آندھرا پردیش ریاست میں قائم اور سرگرم اسکل لیبز کی تفصیلات، ضلع کے لحاظ سے ضمیمہ II میں فراہم کی گئی ہیں۔

ان اسکولوں میں متعارف کرانے کے لیے منتخب اہم شعبوں کی تفصیلات ضمیمہ III میں دی گئی ہیں۔

 

ضمیمہ I

ریاست کے لحاظ سے قائم کی گئی ہنر مندی کی لیبز کی تفصیلات:

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں

 ای ایم آر ایس

جے این وی ایس

انڈمان اور نکوبار جزائر

-

2

آندھرا پردیش

20

30

اروناچل پردیش

-

12

آسام

-

40

بہار

-

62

چنڈی گڑھ(یو ٹی)

-

2

چھتیس گڑھ

50

40

ڈی  اینڈ این حویلی

-

4

گوا

-

2

گجرات

46

40

ہریانہ

-

26

ہماچل پردیش

-

24

جموں و کشمیر

-

20

جھارکھنڈ

12

38

کرناٹک

12

46

کیرالہ

4

4

لداخ

-

4

مدھیہ پردیش

92

28

مہاراشٹر

26

54

منی پور

4

14

میگھالیہ

-

10

میزورم

10

6

ناگالینڈ

4

8

اڈیشہ

34

52

پدوچیری

-

6

پنجاب

-

32

راجستھان

24

54

سکم

2

2

تمل ناڈو

12

-

تلنگانہ

28

12

تریپورہ

-

8

اتر پردیش

4

72

اتراکھنڈ

2

26

مغربی بنگال

14

20

 

 

ضمیمہ Il

ریاست آندھرا پردیش میں ضلع کے لحاظ سے قائم کی گئی ہنر مندی کے لیبز کی تفصیلات

ضلع

اسکل لیبز کا قیام

الوری سیتارام راجو

10

الوری سیتارم راجو (ایسٹ  گوداوری-Ii)

2

اننت پور

2

انامایا (کڑپا)

2

چتور

2

مشرقی گوداوری-I

2

ایلورو (ویسٹ گوداوری)

2

کرشنا

2

کرنول

2

منیم پاراوتی پورم

10

نیلور

2

پالناڈو (گنٹور)

2

پرکاسم

2

پرکاسم-Ii

2

سریکاکولم

2

وشاکھاپٹنم

2

وجیا نگرم

2


ضمیمہ IIl

جے این وی اور ای ایم آر ایس میں متعارف کرانے کے لیے شعبوں کی تفصیلات

نمبر شمار

سیکٹر کا نام

1

آگمینٹڈ ریئلٹی/ورچوئل ریئلٹی (اے آر/وی آر)

2

مصنوعی ذہانت ( اے آئی)

3

صحت کی دیکھ بھال

4

گاڑیاں

5

ملبوسات

6

مہمان نوازی اور سیاحت

7

زراعت

8

بینکنگ، مالیاتی خدمات اور بیمہ( بی ایف ایس آئی)

9

بیوٹی اور تندرستی

10

الیکٹرانکس

11

خوردہ

12

لاجسٹکس

13

ملٹی اسکل فاؤنڈیشن کورس( ایم ایس ایف سی)

یہ معلومات ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

****

ش ح۔اع خ۔ش ت

U NO: 3195


(ریلیز آئی ڈی: 2204264) وزیٹر کاؤنٹر : 25
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी