خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
حکومت ہند نے مختلف شعبوں میں خواتین کے درمیان ذہنی تناؤ کو روکنے، کم کرنے اور اس کا مؤثر انتظام کرنے کے لیے ایک جامع، کثیر الجہتی اور ہم آہنگ حکمت عملی وضع کی ہے
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 4:39PM by PIB Delhi
صحت عامہ اور صفائی؛ اسپتال اور ڈسپنسریاں آئین بھارت کے ساتویں شیڈول کی ریاستی فہرست میں شامل ہیں، جس میں ذہنی صحت بھی شامل ہے۔ اسی کے مطابق، ذہنی صحت کی خدمات، ہسپتال، کمیونٹی کیئر اور بحالی فراہم کرنے کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاستی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔
تاہم، حکومت ہند نے ریاستی حکومتوں کی معاونت کرکے اور ایک جامع، کثیر الجہتی اور ہم آہنگ ردعمل قائم کیا ہے جو حقوق پر مبنی ذہنی صحت کی دیکھ بھال، ٹیلی طریقے سے ذہنی صحت کی رسائی، صدمے سے متعلق نفسیاتی و سماجی معاونت، قانونی طور پر کام کی جگہ پر تحفظات، آجر کی طرف سے پیشہ ورانہ صحت کے اقدامات، صنفی حساس قانون نافذ کرنے کے طریقہ کار اور سماجی و اقتصادی بااختیاری کے پروگراموں کو مربوط کرتا ہے تاکہ مختلف شعبوں میں خواتین کے درمیان ذہنی دباؤ کو روکنے، کم کرنے اور اس کا انتظام کرنے میں مدد ملے۔
مرکزی حکومت کا محکمہ پرسنل و تربیت، ملازمین کے لیے ہراسانی کی روک تھام، صنفی حساسیت، پرسنل مینجمنٹ اور لچکدار کام کے انتظامات کے حوالے سے ہدایات اور رہنما اصول جاری کرنے والا مرکزی ادارہ ہے۔ ایسے اقدامات، آگاہی مہمات، داخلی شکایتی نظام اور فوری اصلاحی کارروائی کے ساتھ مل کر محفوظ کام کے ماحول اور ہراسانی سے متعلقہ ذہنی دباؤ میں کمی میں مدد دیتے ہیں۔
مرکزی حکومت خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت اور سلامتی کو اولین ترجیح دیتی ہے اور ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی معاونت کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان میں وومن ہیلپ لائن 181، چائلڈ ہیلپ لائن 1098، ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم یعنی فی الفور مدد دینے کا نظام جیسی ہیلپ لائنز کا آغاز، نئے فوجداری قوانین کے تحت زیرو ایف آئی آر اور ای-ایف آئی آر کا تصور، اور متاثرہ افراد کو ادارہ جاتی مدد فراہم کرنا شامل ہے۔
ذہنی صحت کی دیکھ بھال کا قانون، 2017 ذہنی بیماری والے افراد کے لیے ذہنی صحت کی دیکھ بھال اور خدمات فراہم کرنے، اور ذہنی صحت کی خدمات کی فراہمی کے دوران ایسے افراد کے حقوق کے تحفظ، فروغ اور نفاذ کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ قانون خودکشی کی کوشش کو غیر مجرمانہ قرار دیتا ہے، اس طرح یہ تسلیم کرتا ہے کہ شدید تناؤ میں مبتلا افراد کو سزا دینے کے بجائے دیکھ بھال اور بحالی کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، یہ قانون ذہنی صحت کے اداروں کے رجسٹریشن اور نظم و نسق کے لیے ضابطہ فراہم کرتا ہے اور خدمات کے معیار اور دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے نگرانی کے طریقہ کار قائم کرتا ہے۔
قومی ذہنی صحت پروگرام (این ایم ایچ پی) کے تحت بھارت میں ذہنی امراض سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ این ایم ایچ پی کا ضلع ذہنی صحت پروگرام (ڈی ایم ایچ پی) 767 اضلاع میں نافذ کیا گیا ہے، جس کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو قومی صحت مشن کے ذریعے معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ ڈی ایم ایچ پی کے تحت کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اور پرائمری ہیلتھ سینٹر سطح پر فراہم کی جانے والی سہولیات میں بیرونی مریضوں کی خدمات، تشخیص، مشاورت/نفسیاتی و سماجی مداخلت، شدید ذہنی امراض والے افراد کے لیے جاری دیکھ بھال اور معاونت، ادویات، آؤٹ ریچ خدمات، ایمبولینس خدمات وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، حکومت ابتدائی صحت کی دیکھ بھال کی سطح پر ذہنی صحت کی خدمات کو مضبوط بنانے کے اقدامات بھی کر رہی ہے۔ حکومت نے 1.81 لاکھ سے زائد زیریں صحت مراکز اور پرائمری ہیلتھ سینٹرز کو آیوشمان آروگیا مندر کی شکل میں تجدید کاری کی گئی ہے۔ آیوشمان آروگیا مندر میں فراہم کی جانے والی جامع ابتدائی صحت کی دیکھ بھال کے پیکج میں ذہنی صحت کی خدمات شامل کی گئی ہیں۔ مختلف کیڈرز کے لیے ذہنی، عصبی اور منشیات کے استعمال کے امراض پر عملی رہنما اصول اور تربیتی دستیابیں جاری کی گئی ہیں۔
این ایم ایچ پی کے ثالثی دیکھ بھال کے جزو کے تحت، افرادی قوت تیار کرنے کی اسکیم-A کے تحت 25 مہارت کے مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ ذہنی صحت کی خصوصی شعبوں میں پی جی طلباء کی تعداد میں اضافہ ہو اور ثالثی سطح کے علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ مزید برآں، حکومت نے 19 سرکاری میڈیکل کالجز/اداروں کو معاونت فراہم کی تاکہ مین پاور ڈیولپمنٹ اسکیم بی کے تحت 47 پی جی شعبوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔
ملک میں 47 سرکاری ذہنی اسپتال ہیں، جن میں 3 مرکزی ذہنی صحت کے ادارے شامل ہیں: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز، بنگلورو؛ لوکپریہ گوپیناتھ بورڈولائی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ، تیج پور، آسام؛ اور سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکائٹری، رانچی۔ ذہنی صحت کی خدمات تمام ایمز میں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
حکومت نے 10 اکتوبر، 2022 کو قومی ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام کا آغاز کیا تاکہ ملک میں معیاری ذہنی صحت کی مشاورت اور دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی میں بہتری لائی جا سکے۔ 27 نومبر 2025 تک 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 53 ٹیلی مانس سیلز قائم کی ہیں۔ ٹیلی-مانس خدمات 20 زبانوں میں دستیاب ہیں۔ ہیلپ لائن نمبر پر 29,82,000 سے زائد کالز موصول ہو چکی ہیں۔
حکومت نے 10 اکتوبر، 2024 کو ٹیلی-مانس موبائل ایپلیکیشن بھی شروع کی، جو ذہنی صحت کے مسائل، بہبود سے لے کر ذہنی امراض تک، کے لیے معاونت فراہم کرنے والا ایک جامع موبائل پلیٹ فارم ہے۔ ٹیلی-مانس میں ویڈیو کنسلٹیشن کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے، جو موجودہ آڈیو کالنگ سروس کی اپ گریڈ ہے۔
صنفی بنیاد پر تشدد، ہراسانی اور عدم تحفظ خواتین میں نفسیاتی صدمے اور مسلسل ذہنی تناؤ کے اہم عوامل ہیں۔ حکومت نے فوری تحفظ، جامع معاونت اور طویل مدتی بحالی فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ مشن شکتی امبرلا اسکیم کے تحت واحد مرکز کی شروعات 1 اپریل، 2015 سے ملک بھر میں کی گئی، جو خواتین کو تشدد یا مشکل حالات میں متاثر ہونے پر ایک ہی چھت کے نیچے مربوط مدد فراہم کرتا ہے، جس میں طبی امداد، قانونی امداد، عارضی رہائش، پولیس معاونت اور نفسیاتی و سماجی مشاورت شامل ہے۔ ملک بھر میں 864 OSCs فعال ہیں اور 30 ستمبر 2025 تک 12.67 لاکھ سے زائد خواتین کو معاونت فراہم کی گئی۔
تاکہ پولیس اسٹیشن خواتین کے لیے زیادہ دوستانہ اور قابل رسائی ہوں، جہاں وہ کسی بھی مسئلے کے لیے سب سے پہلے رابطہ کریں، 14,649 ویمن ہیلپ ڈیسک ( قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 14,653 کی قیادت خواتین پولیس افسران کر رہی ہیں۔
ضرورت مند خواتین اور مشکلات میں مبتلا خواتین کی مدد کے لیے فوری طور پر مدد کا نظام - 112 تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قائم کیا گیا ہے، جس میں کمپیوٹر کے ذریعے فیلڈ/پولیس وسائل کا انتظام ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، 35 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خواتین کی مخصوص ہیلپ لائن ڈبلیو ایچ ایل-181 فعال ہے، جو ای آر ایس اسی کے ساتھ منسلک ہے۔ مزید برآں، وزارت خواتین و ترقی اطفال سامرتھیا اسکیم کے تحت مشن شکتی کے جزو شکتی سدان کے ذریعے مشکلات میں خواتین کی بحالی اور نفسیاتی و سماجی مشاورت فراہم کرتی ہے۔
وزارت نے 22 جنوری 2025 کو مشن شکتی پورٹل کا آغاز کیا، جس کا مقصد خواتین کے لیے مختلف سرکاری خدمات کی رسائی کو بہتر بنانا، بچاؤ، تحفظ اور بحالی کے معیار قائم کرنا اور مختلف اسکیموں اور قوانین کے تحت ذمہ دار افسران کی صلاحیت بڑھانا ہے۔
خواتین کے کام کرنے اور رہنے کی جگہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیف سٹی پروجیکٹس کے تحت آٹھ شہروں (احمد آباد، بنگلورو، چنئی، دہلی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ اور ممبئی) میں مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ خواتین کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ کے لیے ریلوے اور سڑک کے منصوبے نافذ کیے گئے ہیں، جن میں مربوط ایمرجنسی امداد کا نظام ، کونکن ریلوے پر ویڈیو نگرانی، مصنوعی ذہانت پر مبنی چہرے کی شناخت کا سسٹم، کمانڈ اور کنٹرول مرکز اور خواتین مسافروں کی حفاظت کے لیے ٹیب شامل ہیں۔ ریاستی سطح پر بھی کچھ مخصوص منصوبے جیسے یو پی آر ٹی سی ، بی ایم ٹی سی ، ٹی ایس آر ٹی سی نافذ کیے گئے ہیں۔
بیورو آف پولیس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ نے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں تحقیقاتی افسران، پراسیکیوشن افسران اور طبّی افسران کے لیے تربیتی اور ہنر کی ترقی کے پروگرام شامل ہیں۔ ڈبلیو ایچ ڈیز کے لیے ایس او پیز بھی تیار کیے گئے ہیں تاکہ ان کا موثر انتظام ہو۔ پولیس کے رویے اور ہنر پر زور دیا گیا ہے تاکہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام اور تفتیش میں مدد ملے۔
وزارت خواتین و ترقی اطفال نے ایس ایچ ای -باکس پورٹل بھی شروع کیا، جو 2013 کے کام کی جگہ پر خواتین کے جنسی ہراسانی (روک تھام، ممانعت اور ازالہ) قانون کے تحت اقدامات کا احاطہ کرتا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے شکایات درج کرنے اور ان کی پیروی کرنے کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔
خواتین کے روزگار کی حوصلہ افزائی کے لیے چار لیبر کوڈز نافذ کیے گئے ہیں: اجرت کوڈ 2019، صنعتی تعلقات کوڈ 2020، سماجی تحفظ کوڈ 2020، اور پیشہ ورانہ حفاظت، صحت اور کام کی شرائط کوڈ 2020، جو 21 نومبر 2025 سے نافذ ہیں۔
پیشہ ورانہ اور احتیاطی صحت کے تحت کام کی جگہ پر مساوات اور حفاظت کو مضبوط قانونی حمایت دی گئی ہے۔ صنفی امتیاز واضح طور پر ممنوع ہے اور خواتین و مرد کو ہر ادارے میں یکساں عزت و موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ مساوی کام کے لیے مساوی اجرت کی ضمانت دی گئی ہے اور اجرت میں فرق ختم کیا گیا ہے۔ خواتین کو رات کی شفٹ اور تمام شعبوں میں کام کرنے کی اجازت ہے، بشرطیکہ وہ رضامند ہوں اور آجر حفاظتی اقدامات کریں۔
معمول کے کام کے اوقات 8 گھنٹے فی دن اور 48 گھنٹے فی ہفتہ مقرر کیے گئے ہیں۔ اوور ٹائم صرف رضامندی کے ساتھ اور دوگنی اجرت کے ساتھ ممکن ہے۔ مفت سالانہ صحت معائنہ اور صحت کے ریکارڈ کی دیکھ بھال بھی لازمی ہے۔
سماجی و اقتصادی بااختیاری کے پروگرامز، جیسے اسکل انڈیا، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، مالی شمولیت، مائیکرو کریڈٹ اور خواتین کے فلاحی پروگرامز کی ہم آہنگی، خواتین کی مالی خودمختاری بڑھا کر طویل مدتی ذہنی دباؤ کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
ان تمام اقدامات کو ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں نافذ کیا جاتا ہے، جو صحت کی خدمات کی فراہمی کے بنیادی ادارے ہیں۔ مرکزی حکومت ریاستی اقدامات کی معاونت پالیسی رہنمائی، صلاحیت سازی، تکنیکی ہدایات، مالی معاونت، باقاعدہ نگرانی اور وزارتوں کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے کرتی ہے۔
یہ تمام اقدامات خواتین میں ذہنی دباؤ کو روکنے اور کم کرنے، ذہنی صحت کی خدمات اور معاونت تک بروقت رسائی یقینی بنانے، خواتین کو تشدد اور ہراسانی سے محفوظ رکھنے اور زندگی کے ہر مرحلے میں وقار، صبر و سکون اور بہبود کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ اطلاع خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*******
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3071 )
(रिलीज़ आईडी: 2203305)
आगंतुक पटल : 4