وزارات ثقافت
غیر مرئی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے یونیسکو کی بین حکومتی کمیٹی کا 20 واں اجلاس نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 6:08PM by PIB Delhi
غیر مرئی ثافتی ورثے (آئی سی ایچ ) کے تحفظ کے لیے کی بین حکومتی کمیٹی کا 20واں اجلاس آج نئی دہلی کے لال قلعہ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ وزارت ثقافت کے سکریٹری جناب وویک اگروال نے اپنے خطاب میں باوقار عالمی اجلاس کی میزبانی پر ہندوستان کے گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور زندہ ورثے کے تحفظ ، فروغ اور جشن کے لیے ملک کے مستقل عزم کا اعادہ کیا ۔

جناب وویک اگروال نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہوئی بات چیت اور تبادلہ خیال نے مندوبین کو نہ صرف کنونشن کے کام کرنے والے طریقہ کار کے ساتھ مشغول ہونے کا موقع فراہم کیا بلکہ ہندوستان کی ثقافتی دولت ، شمولیت اور متنوع روایات کا تجربہ کرنے کا بھی موقع فراہم کیا ۔ انہوں نے ثقافت کے بارے میں ہندوستان کے دیرینہ تہذیبی نقطہ نظر کو ایک اجتماعی وراثت کے طور پر اجاگر کیا ، جس کی رہنمائی ثقافت کے تحفظ میں :"سنسکرتے: رکشنم ، لوکسیہ رکشنم" جیسی اخلاقیات سے ہوتی ہے ، ہم انسانیت کی حفاظت کرتے ہیں۔
اس سال کے کمیٹی اجلاس کی ایک خاص بات یونیسکو کی انسانیت کے غیر مرئی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں دیوالی کی شمولیت رہی ۔ سکریٹری اس بات کا ذکر کیا کہ دیوالی ، جو پورے ہندوستان اور اس سے باہر بڑے پیمانے پر منائی جاتی ہے ، روشنی ، امید اور تجدید کی علامت ہے ، اور اس کی یونیسکو کی فہرست میں شمولیت ہندوستان کی زندہ روایات کی عالمی شناخت کو مزید تقویت دیتا ہے ۔ انہوں نے ان تمام رکن ممالک کو مبارکباد دی جن کے عناصر کو اس دور میں یونیسکو کی فہرست میں شامل کئے جانے کی منظور دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران ہونے والی بات چیت پر غور کرتے ہوئے جناب اگروال نے اس بات پر زور دیا کہ غیر مرئی ثقافتی ورثہ کمیونٹیز کو برقرار رکھنے ، سماجی بندھنوں کو مضبوط بنانے اور روایات کے تسلسل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمگیریت ، تنازعات اور آب و ہوا سے متعلق دباؤ دنیا بھر میں ثقافتی ماحولیاتی نظام پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
سکریٹری نے ا س بات کا تذکرہ کیا کہ بہت سے ممالک نے کثیر ملکی غیر مرئی ورثے کی نامزدگیوں میں ٹھوس دلچسپی کا اظہار کیا ، اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ کئی روایات قدرتی طور پر ملکی سرحدوں سے ماورا ہیں ۔ ہندوستان نے اس باہمی تعاون کے جذبے کا خیرمقدم کیا اور آنے والے سالوں میں مشترکہ طور پر بین ملکی نامزدگیاں تیار کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اعادہ کیا ۔
جناب اگروال نے یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد العنانی ، یونیسکو میں ہندوستان کے مستقل نمائندے جناب وشال وی شرما ، سکریٹری محترمہ فومیکو اوہناتا ، رکن ممالک ، تسلیم شدہ این جی اوز ، ثقافتی پریکٹیشنرز ، اور ماہرین سمیت اجلاس کو موثر بنانے میں ان کی فعال شرکت کے لیے یونیسکو کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے سنگیت ناٹک اکیڈمی ، محکمہ آثار قدیمہ ، آئی جی این سی اے ، ساہتیہ اکادمی ، للت کلا اکادمی ، نیشنل اسکول آف ڈرامہ ، اور علاقائی ثقافتی مراکز سمیت وزارت ثقافت کے تحت اداروں کی کوششوں کو بھی اس تقریب کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں ان کے اہم کردار کے لیے سراہا ۔
اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے سکریٹری نے اتھروید کے منتر : ‘‘سمانی وہ ورنتے ہردیان ’’( یعنی ہمارا دل اتحاد کے راستہ انتخاب کرے ) کا ذکر کرتے ہوئے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ عالمی ثقافتی اتحاد کے جذبے کو پروان چڑھاتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا بھر میں غیر مرئی ثقافتی ورثے کے تحفظ میں مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے اور تعاون کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ۔
****
ش ح۔ م ش۔ خ م
U.NO.3067
(रिलीज़ आईडी: 2203253)
आगंतुक पटल : 7