عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: آئی جی او ٹی مشن کرم یوگی پلیٹ فارم
प्रविष्टि तिथि:
10 DEC 2025 4:31PM by PIB Delhi
آئی گٹ کرمیوگی پلیٹ فارم، جو قومی پروگرام برائے سول سروسز کی صلاحیت سازی - مشن کرمیوگی کے تحت قائم کیا گیا ہے، حکومت کے ملازمین کی ڈیجیٹل تعلیم اور صلاحیت سازی پر مرکوز ہے۔ آئی گٹ نے تیزی سے وسعت اور رسائی حاصل کی ہے اور فی الوقت وزارتوں/محکموں کے علاوہ بیشتر ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے بھی اس پلیٹ فارم پر شامل ہو چکے ہیں۔ایس پی وی کرمیوگی بھارت اور کمیشن برائے صلاحیت سازی نے مشن کرمیوگی کے منظم نفاذ کے لیے 27 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ سہ فریقی مفاہمت نامے کیے ہیں۔ موجودہ تاریخ تک، ایک کروڑ اکتالیس لاکھ سے زائد صارفین کو پلیٹ فارم پر شامل کیا جا چکا ہے، اور پلیٹ فارم پر 3,700 سے زائد کورسز دستیاب ہیں جو شعبہ جاتی، عملی اور رویے سے متعلق مہارتوں پر مبنی ہیں، جبکہ 6 کروڑ سے زائد کورس مکمل کیے جا چکے ہیں۔
کورسز 23 زبانوں میں دستیاب ہیں، جن میں انگریزی اور ہندی شامل ہیں، جو وسیع رسائی اور علاقائی و لسانی ضروریات کے مطابق ہیں۔ آئی گٹ پر دستیاب 3,700 کورسز میں سے 735 ہندی میں ہیں، جبکہ 544 مختلف علاقائی زبانوں میں فراہم کیے جاتے ہیں۔
اگلا مرحلہ وسیع پیمانے پر اس بات کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے کہ کردار پر مبنی مہارت کے فریم ورک کو مزید مربوط کیا جائے، کثیر لسانی مواد کو بڑھایا جائے، اور کردار مخصوص صلاحیت سازی کے منصوبوں کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جامع شمولیت، کثیر لسانی کورسز کا ماحولیاتی نظام، اور مرکزی و ریاستی اداروں کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے، حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام درجات اور جغرافیائی علاقوں میں سول ملازمین کے لیے اعلیٰ معیار کی تربیت دستیاب ہو۔
***********
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :2891 )
(रिलीज़ आईडी: 2201993)
आगंतुक पटल : 3