قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیرالہ میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے طلبہ کی شرکت اور ترکِ تعلیم کی صورتحال

प्रविष्टि तिथि: 10 DEC 2025 3:07PM by PIB Delhi

آج راجیہ سبھا میں ایک غیر ستارہ سوال کا جواب دیتے ہوئے قبائلی امور کے مرکزی وزیرِ مملکت جناب درگا داس اویکے نے بتایا کہ ریاست کیرالہ میں اسکول کی سطح پر قبائلی طلبہ کے صنفی اعتبار سے مجموعی اندراج کا تناسب ضمیمہ اوّل میں پیش کیا گیا ہے۔

ریاست کیرالہ میں اعلیٰ تعلیم کے مرحلے پر قبائلی طلبہ کے صنفی لحاظ سے مجموعی اندراج کا تناسب ضمیمہ دوم میں فراہم کیا گیا ہے۔

ریاست کیرالہ میں قبائلی طلبہ کے درمیان اسکول کی سطح پر صنفی اور درجہ جاتی تقسیم کے مطابق ڈراپ آؤٹ سے متعلق اعداد و شمار ضمیمہ سوم میں شامل ہیں۔

قبائلی امور کی وزارت کے پاس درج فہرست قبائل کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اسکیمیں موجود ہیں۔ ان میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول، پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیمیں، غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے چلنے والی اسکیمیں، اور ’’ڈی اے جے جی یو اے‘‘ اسکیم شامل ہیں، جو درج فہرست قبائل کے طلبہ میں ڈراپ آؤٹ کی شرح کم کرنے میں معاون ہیں۔

ایف سی سائیکل کے بعد، قبائلی امور کی وزارت نے ای ایم آر ایس، غیر سرکاری تنظیموں کی اسکیموں اور مختلف اسکالرشپس کا جائزہ اور تشخیصی مطالعہ بھی کیا۔ ڈراپ آؤٹ کو روکنے کے لیے حکومت نے کیرالہ سمیت تمام ریاستوں میں متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

i. ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس)
قبائلی طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق ایسے تمام بلاکس جہاں درج فہرست قبائل کی آبادی 50 فیصد یا اس سے زیادہ ہو، وہاں 728 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول قائم کیے جائیں۔ ریاست کیرالہ میں چار ای ایم آر ایس اسکول قائم ہیں، جو اڈوکی، کاسرگوڈ، پالکڈ اور وایناڈ کے اضلاع میں واقع ہیں—یہ وہ اضلاع ہیں جہاں قبائلی آبادی قابلِ لحاظ ہے۔

ii. درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے اسکالرشپ
وزارت، قبائلی طلبہ کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے پانچ اسکالرشپ اسکیمیں نافذ کر رہی ہے:

  1. درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ (جماعت نہم و دہم)
  2. درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ (جماعتِ یازدہم اور اس سے اوپر)
  3. درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے لیے قومی فیلوشپ
  4. درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے لیے قومی اسکالرشپ (ٹاپ کلاس)
  5. درج فہرست قبائل کے طلبہ کے لیے بیرونِ ملک تعلیم کی قومی اسکالرشپ

یہ تمام اسکیمیں درج فہرست قبائل کے طلبہ کی تعلیمی امنگوں کی تکمیل میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکیمیں ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی لانے اور طلبہ کو اسکول میں برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ ان اسکیموں کی باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے تاکہ فنڈز کی بروقت فراہمی اور مستحق طلبہ تک درست رسائی کو یقینی بنایا جا سکے، جس کا واضح اثر اسکول کی سطح پر ڈراپ آؤٹ میں کمی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

سال 2021-22 میں پری میٹرک اسکالرشپ سے کیرالہ میں 7,071 طلبہ مستفید ہوئے، 2022-23 میں 7,604، 2023-24 میں 7,323 اور 2024-25 میں 10,312 طلبہ نے اس اسکیم کے تحت فائدہ حاصل کیا۔

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت 2021-22 میں 5,558 طلبہ، 2022-23 میں 16,232 طلبہ اور 2023-24 میں 15,400 طلبہ مستفید ہوئے۔

iii. رضاکارانہ تنظیموں اور ’’دھرتی اب جنجتیہ گرام اتکرش ابھیان‘‘ کے لیے امدادی گرانٹ

رضاکارانہ تنظیموں کو امدادی گرانٹ:
اس اسکیم کے تحت رضاکارانہ تنظیموں کو رہائشی اور غیر رہائشی اسکولوں کے ساتھ ساتھ ہاسٹلوں کے قیام و انتظام کے لیے فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کم خواندگی والے اضلاع میں درج فہرست قبائل کی طالبات کے لیے تعلیمی کمپلیکس کی معاونت بھی کی جاتی ہے، جیسا کہ مردم شماری 2011 میں شناخت کیا گیا ہے۔

دھرتی اباجنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان (ڈی اے جے جی یو اے):
اس مداخلتی پروگرام کے تحت سمگر شکشا کے ذریعے 1000 ہاسٹلوں کی تعمیر کا منصوبہ نافذ کیا جا رہا ہے، جسے وزارتِ تعلیم کے زیرِ انتظام چلایا جا رہا ہے۔
مزید برآں، ہاسٹلوں، سرکاری و ریاستی قبائلی رہائشی اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری بھی اس ابھیان کا حصہ ہے۔ ان اقدامات پر قبائلی امور کی وزارت ریاستی حکومتوں کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر غور کرے گی۔

قبائلی امور کی وزارت کے تحت قائم ایک خود مختار تنظیم نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این۔ایس۔ایس۔ٹی۔ایس) نے یونیسیف انڈیا کے اشتراک سے تلاش‘ (ٹرائبل اپٹیٹیوڈ، لائف اسکلز اینڈ سیلف اسٹیم ہب) کے نام سے ایک قومی پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای۔ایم۔آر۔ایس) میں قبائلی طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینا ہے۔
یہ پروگرام ان اسکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کے لیے نفسیاتی جانچ (سائیکومیٹرک اسسمنٹ)، کیریئر رہنمائی، لائف اسکلز، خود اعتمادی بڑھانے والے تربیتی ماڈیولز اور ای-لرننگ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

کیرالہ کے ای۔ایم۔آر۔ایس اسکولوں کی قومی سطح پر نمایاں کارکردگی

سال 2025 کے قومی مقابلوں میں کیرالہ کے قبائلی طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور درج ذیل تمغے حاصل کیے:

  • ایتھلیٹکس: 3 طلائی، 2 نقرئی اور 1 کانسی
  • تائیکوانڈو: 3 کانسی
  • تیر اندازی: 1 نقرئی اور 1 کانسی
  • فٹ بال: 1 کانسی

مزید براں، قبائلی طلبہ کو اعلیٰ سطح کی خصوصی تربیت فراہم کرنے کے لیے آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا کے تعاون سے کیرالہ کے ایک ای۔ایم۔آر۔ایس میں تیر اندازی کا ایک تربیتی مرکز قائم کیا جا رہا ہے۔

کیرالہ کے قبائلی طلبہ ثقافتی اور فنکارانہ شعبوں میں بھی نمایاں کارکردگی پیش کر رہے ہیں اور قومی سطح کے ثقافتی میلے اور کلا اُتسو میں بھرپور طریقے سے حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

تعلیمی اقدامات کے ساتھ ساتھ جامع پروگراموں کا امتزاج حکومت کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ ڈراپ آؤٹ ہونے والے قبائلی طلبہ کی بروقت شناخت کرے اور انہیں دوبارہ تعلیمی دھارے میں واپس لا سکے۔

ضمیمہ 1

راجیہ سبھا کے حصہ (الف) کے جواب میں منسلک ضمیمہ
غیر ستارہ سوال نمبر ۱۲۵۶ برائے 10-12-2025
محترمہ جیبی میتھر حشام کی جانب سے پوچھے گئے سوال:
’’
کیرالہ میں درج فہرست قبائل کے طلبہ میں شرکت اور ڈراپ آؤٹ‘‘

ریاست کیرالہ میں اسکول کی سطح پر قبائلی طلبہ کے مجموعی اندراج کا تناسب

 

ریاستیں

سال

تمام/ST

ابتدائی (I-VIII)

سیکنڈری (IX-X)

ہائر سیکنڈری (XI-XII)

لڑکیاں

لڑکے

مجموعی طور پر

لڑکیاں

لڑکے

مجموعی طور پر

لڑکیاں

لڑکے

مجموعی طور پر

کیرالہ

2017-18

تمام

97.02

97.76

97.4

98.48

99.76

99.13

82.37

71.88

77

 

ایس ٹی

99.49

101.91

100.73

108.37

114.43

111.42

92.43

74.94

83.45

2018-19

تمام

97.77

97.99

97.88

97.41

98.51

97.97

84.85

75.91

80.27

 

ایس ٹی

103.28

104.71

104.02

114.04

118.16

116.11

92.45

79.97

86.04

20-2019

تمام

98.95

99.33

99.14

96.7

97.59

97.16

87.08

79.08

82.99

 

ایس ٹی

96.94

97.91

97.44

102.95

108.45

105.71

91.3

81.12

86.07

21-2020

تمام

99.29

99.45

99.38

97.26

97.82

97.55

88.01

80.47

84.15

 

ایس ٹی

94.6

95.48

95.05

101.58

107.5

104.55

92.19

80.53

86.21

22-2021

تمام

100.7

101.33

101.02

97.41

98.27

97.85

88.4

81.82

85.04

 

ایس ٹی

94.62

95.6

95.13

103.15

108.9

106.04

97.85

88.19

92.9

2022-23

تمام

98

98.3

98.1

97.2

97

97.2

89.7

85.2

87.4

 

ایس ٹی

90.7

91.7

91.2

99.1

104.9

102

106.8

97.3

101.9

2023-24

تمام

97.5

97.3

97.4

99.1

98.8

98.9

90.2

86

88.1

 

ایس ٹی

91.8

91.1

91.5

95.7

103.4

99.6

100.7

89.9

95.2

2024-25

تمام

95.9

94.9

95.4

99.4

98.1

98.7

91.7

87.3

89.5

 

ایس ٹی

94.3

92.2

93.2

99.5

105.7

102.6

97.5

86.2

91.7

 

ماخذ یو ڈائز پلس ، ڈی او ایس ای ایل ، وزارت تعلیم

جی ای آر (مجموعی اندراج کا تناسب)-اسکول کی تعلیم کی ایک خاص سطح میں کل اندراج ، عمر سے قطع نظر ، سرکاری عمر کے گروپ کی آبادی کے فیصد کے طور پر ظاہر کیا جاتا ہے جو کسی دیئے گئے تعلیمی سال میں اسکول کی تعلیم کی دی گئی سطح سے مطابقت رکھتا ہے ۔

ضمیمہ 2

راجیہ سبھا کے حصہ (اے) کے جواب میں مذکور ضمیمہ غیر ستارہ سوال نمبر ۔ 1256 برائے 10.12.2025 بذریعہ محترمہ جیبی میتھر حشام "کیرالہ میں ایس ٹی طلبا میں شرکت اور ڈراپ آؤٹ" کے حوالے سے

ریاست کیرالہ میں اعلی تعلیم کے لیے قبائلی طلبا کے مجموعی اندراج کا تناسب

 

 

 

تمام

ایس ٹی

ریاستیں

سال

مرد

خاتون

دونوں

مرد

خاتون

دونوں

کیرالہ

2012-13

18.5

25.8

22.1

12.9

15.2

14.1

2013-14

21.1

28.7

24.9

13

16.2

14.7

2014-15

24.1

33.3

28.7

12.7

17.3

15.1

2015-16

26.6

35

30.8

13.6

19.2

16.5

2016-17

28.3

40.1

34.2

15.4

21

18.3

2017-18

29.6

38.7

34

16.1

24.3

20.3

2018-19

28.2

41.1

34.5

17.3

25.8

21.6

20-2019

29.8

42.3

35.9

17.7

27.6

22.7

21-2020

34.5

52.3

43.2

23.1

35.1

29.1

22-2021

34.1

49

41.3

24

33.8

28.9

 

2022-23(p)

31.8

46.9

39.1

22.4

33.5

27.9

 

ماخذ اعلی تعلیم (اے آئی ایس ایچ ای)
جی ای آر (مجموعی اندراج کا تناسب)-تعلیم کی کسی خاص سطح میں کل اندراج ، عمر سے قطع نظر ، سرکاری عمر کے گروپ کی آبادی کے فیصد کے طور پر ظاہر کیا جاتا ہے جو کسی دیئے گئے تعلیمی سال میں اسکولی تعلیم کی دی گئی سطح سے مطابقت رکھتا ہے ۔
ضمیمہ 3
راجیہ سبھا کے حصہ (ب) کے جواب میں مذکور ضمیمہ غیر ستارہ سوال نمبر ۔ 1256 برائے 10.12.2025 بذریعہ محترمہ جیبی میتھر حشام "کیرالہ میں ایس ٹی طلبا میں شرکت اور ڈراپ آؤٹ" کے حوالے سے
ریاست کیرالہ میں قبائلی اسکول کے طلباء کے درمیان ڈراپ آؤٹ تناسب
کیرالہ ڈراپ آؤٹ ریٹ اور جی ای آر

 

کیرالہ ڈراپ آؤٹ ریٹ اور جی ای آر

ریاستیں

سال

تمام/ST

پرائمری ڈراپ آؤٹ ریٹ

اپر پرائمری ڈراپ آؤٹ ریٹ

سیکنڈری ڈراپ آؤٹ ریٹ

لڑکیاں

لڑکے

مجموعی طور پر

لڑکیاں

لڑکے

مجموعی طور پر

لڑکیاں

لڑکے

مجموعی طور پر

کیرالہ

2017-18

تمام

0.31

0

0.14

0.03

0

0

9.47

14.48

12.04

 

ایس ٹی

2.78

1.53

2.14

0

0

0

16.45

18.44

17.45

2018-19

تمام

0

0.34

0.15

0

0.12

0

6.83

11.32

9.14

 

ایس ٹی

0

0

0

0

0

0

12.57

17.66

15.2

20-2019

تمام

0

0

0

0

0

0

5.92

9.83

7.93

 

ایس ٹی

6.54

5.83

6.18

6.44

8.43

7.48

19.27

20.93

20.12

21-2020

تمام

0

0.11

0.02

0

0

0

4.85

9.14

7.05

 

ایس ٹی

1.14

2.14

1.65

3.31

1.65

2.45

10.99

15.85

13.49

22-2021

تمام

0

0

0

0

0

0

4.06

6.85

5.49

 

ایس ٹی

0.6

0

0.04

0

0.92

0

6.47

9.1

7.83

 

 

 

ریاست کیرالہ کے لیے ڈراپ آؤٹ ڈیٹا 2022-23 سے یو-ڈائز پلس ، ڈی او ایس ای ایل ، وزارت تعلیم میں دستیاب نہیں ہے

***

UR-2756

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2201878) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी