قبائیلی امور کی وزارت
ہماچل پردیش میں دھرتی آبا جنجاتی اتکرش ابھیان
प्रविष्टि तिथि:
10 DEC 2025 3:11PM by PIB Delhi
آج راجیہ سبھا میں ایک غیر ستارہ شدہ سوال کے جواب دیتے ہوئے قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اویکے نے بتایا کہ دھرتی آبا جنجاتی گرام اتکرش ابھیان (ڈی اے جے جی یو اے) وزارت قبائلی امور کی ایک ہم آہنگی پر مبنی پہل ہے، جس کا مقصد قبائلی کمیونٹی کی جامع ترقی کو تیز کرنا ہے۔اس مہم میں 25 اقدامات شامل ہیں جو 17 مرکزی وزارتوں کے ذریعے نافذ کیے جا رہے ہیں۔ ڈی اے جے جی یو اے کا مقصد 63843 گاؤں میں بنیادی ڈھانچے کے خلا کو دور کرنا،صحت، تعلیم، اور آنگن واڑی سہولیات تک رسائی بہتر بنانا اورقبائلی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔یہ تمام اقدامات 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں، 549 اضلاع اور 2,911 بلاکوں میں نافذ کیے جا رہے ہیں۔
اس مہم کے تحت، وزارت نے ہماچل پردیش کے 10 اضلاع، 26 بلاکس اور 270 قبائلی اکثریتی گاؤں کو اہم شعبوں میں کمی کو دور کرنے کے لیے منتخب کیا ہے، جن میں رہائش، رابطے کی سہولیات، پینے کا صاف پانی، بجلی، ایل پی جی کنکشن، آنگن واڑی مراکز، اسکول اور ٹیلی فون وغیرہ شامل ہیں۔
ہماچل پردیش میں وزارت قبائلی امور کے اقدامات کے لیے دھرتی آبا جنجاتی اتکرش ابھیان کے تحت مختص بجٹ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- گزشتہ دو سالوں (2024-25 اور 2025-26) کے لیے مختص رقم: 15.59 کروڑ روپے
- موجودہ سال (2025-26) کے لیے مختص رقم: 1.90 کروڑ روپے
یہ فوائد ریاست کے 10 اضلاع اور 26 بلاکوں کے 270 گاؤں میں پہنچیں گے۔ ہماچل پردیش کی قبائلی کمیونٹیز، یعنی بھوٹ، بودھ، گڈی، گجر، جاد، لامبا، کھمپا، کنورا، کنارا، لہاؤلا، پنگوالا، سوانگلا، بیٹا، بیڈا، ڈومبا، گارا اور زوباکو اس اسکیم کے تحت مستفید ہونے کا امکان ہے۔
قبائلی امور کی وزارت نے ریاست ہماچل پردیش میں 15 نومبر 2024 سے 15 نومبر 2025 تک بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں یوم پیدائش کے دوران آئی ای سی مہموں ، دھرتی آبا جن بھاگیداری ابھیان ، آدی کرمیوگی ابھیان ، جن جاتیہ گورو ورش اور جن جاتیہ گورو دیوس سرگرمیوں اور خصوصی گرام سبھاؤں کے انعقاد کے ذریعے اس مہم کی وسیع پیمانے پرتشہیر کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ ش آ۔م ش)
U. No.2805
(रिलीज़ आईडी: 2201501)
आगंतुक पटल : 7