وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ساحلی محافظ دستے کا جہاز سارتھک کویت کی شویخ  بندرگاہ پہنچا


یہ بحری جہاز خلیجی ممالک میں تعینات رہتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 09 DEC 2025 7:31PM by PIB Delhi

بھارتی ساحلی محافظ دستے(آئی سی جی) کا بحری  جہاز سارتھک، جو مقامی طور پر ڈیزائن کیا گیا اور بنایا گیا آف شور گشتی جہاز (او پی وی) ہے، خلیجی خطے میں اس کی بیرون ملک تعیناتی (او ایس ڈی) کے حصے کے طور پر 09 دسمبر 2025 کو کویت میں شویخ بندرگاہ پہنچا۔ یہ اولین بندرگاہ دورہ بھارت-کویت سمندری رابطہ کاری میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتا ہے اور ساگر (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) وژن کے تحت علاقائی تعاون کو بڑھانے کے لیے بھارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس دورے کا مقصد موجودہ سمندری روابط کو مضبوط بنانا اور محفوظ اور صاف سمندر کو یقینی بنانے میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ہندوستان کے کردار کو تقویت دینا ہے۔

کویت میں چار روزہ قیام کے دوران، جہاز کا عملہ کویت کوسٹ گارڈ اور دیگر بحری شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پیشہ ورانہ بات چیت کا ایک سلسلہ شروع کرے گا۔ اس پروگرام میں سینئر قیادت سے بشکریہ ملاقاتیں، اہم بحری تنصیبات سے واقفیت کے دورے، اور مشترکہ تربیتی سرگرمیاں شامل ہیں جو سمندری آلودگی کے ردعمل، سمندری تلاش اور بچاؤ، اور سمندری قانون کے نفاذ پر مرکوز ہیں۔ ثقافتی اور کھیلوں کے تبادلے، بشمول مشترکہ یوگا سیشن اور دوستانہ میچ، دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات اور باہمی مفاہمت کو مزید گہرا کریں گے۔

آئی سی جی جہاز سارتھک کی آمد دسمبر 2024 میں ہندوستان کے وزیر اعظم کے کویت کے تاریخی دورے کے دوران دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کے بعد ایک اہم لمحے پر ہوئی ہے۔ اس مفاہمت نامے نے بھارت – کویت کی بڑھتی ہوئی تزویراتی شراکت داری کے حصے کے طور پر دفاعی اور سمندری تعاون کو وسعت دینے کی راہ ہموار کی ہے۔ جہاز کا دورہ ان مشترکہ مقاصد کو تقویت دیتا ہے اور مضبوط آپریشنل ہم آہنگی پیدا کرنے، باہمی تعاون کو بڑھانے اور خلیج میں ایک محفوظ میری ٹائم ڈومین کو فروغ دینے کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

آئی سی جی جہاز سارتھک کویت کے دورے کے بعد ایران اور سعودی عرب کو منصوبہ بند بندرگاہ دورے کے ساتھ اپنا او ایس ڈی جاری رکھے گا۔ یہ مصروفیات اجتماعی طور پر پورے مغربی ایشیا میں بحری تعاون کو مضبوط بنانے اور علاقائی استحکام، صلاحیت کی تعمیر اور تعاون پر مبنی بحری حکمرانی کو آگے بڑھانے کے لیے ہندوستان کے جامع نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہیں۔

image.jpeg

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:2770


(रिलीज़ आईडी: 2201234) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी