بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی کے وزیرجناب منوہر لال نے تہری ویری ایبل سپیڈ پی ایس پی کے 250 میگاواٹ کےتیسرے یونٹ کے سی او ڈی کا آغاز کیا


قابل اعتماد بجلی کی فراہمی ، گرڈ استحکام اور صاف توانائی کی منتقلی میں پی ایس پی کے کردار پر زور دیا

प्रविष्टि तिथि: 09 DEC 2025 6:00PM by PIB Delhi

ٹی ایچ ڈی سی انڈیا لمیٹڈ (ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل) نے 1000 میگاواٹ کے ٹہری ویری ایبل اسپیڈ پمپڈ اسٹوریج پلانٹ (پی ایس پی) کے تیسرے یونٹ (250 میگاواٹ) کی کمرشل آپریشن ڈیٹ (سی او ڈی) کا آغاز کیا ہے، جس کے ساتھ یہ مرکزی عوامی شعبے کے ادارے کی جانب سے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پی ایس پی بن گیا ہے۔ بجلی کے وزیر جناب منوہر لال نے آج نئی دہلی سے ورچوئل طریقے پر سی او ڈی کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب منوہر لال نے کہا:

"آج میں نے اتراکھنڈ کے ٹہری میں 1000 میگاواٹ کے متغیر رفتار پمپڈ اسٹوریج پلانٹ (پی ایس پی) کے تیسرے یونٹ (250 میگاواٹ) کی کمرشل آپریشن ڈیٹ (سی او ڈی) کے عمل کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یہ تاریخی کامیابی ہندوستان کے پہلے متغیر رفتار پی ایس پی کی نمائندگی کرتی ہے اور 2047 تک عزت مآب وزیر اعظم کے وکشت بھارت کے وژن کی تکمیل میں مدد دیتے ہوئے ہماری صاف توانائی کی منتقلی کو مزید تقویت دیتی ہے۔"

انہوں نے قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی اور گرڈ کے استحکام کو یقینی بنانے میں پی ایس پیز کے اہم کردار پر زور دیا، خصوصاً اس پس منظر میں کہ ملک میں قابلِ تجدید توانائی کا حصہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

بجلی کے وزیرِ مملکت جناب شری پد نائک نے پمپڈ اسٹوریج کے شعبے میں ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کی قائدانہ حیثیت اور ہندوستان کی توانائی سلامتی میں اس کے نمایاں تعاون کو اجاگر کیا۔ مزید برآں، وزارتِ بجلی کے سکریٹری جناب پنکج اگروال نے بھی اس سال بڑے منصوبوں کی تکمیل پر ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کو مبارکباد پیش کی۔

ٹہری پی ایس پی، متغیر رفتار ٹیکنالوجی اور راؤنڈ ٹرپ کارکردگی کے لحاظ سے ایک نیا معیار قائم کرتا ہے۔ یہ سنگِ میل جدید پن بجلی کے میدان میں ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل کی برتری کی توثیق کرتا ہے اور عالمی سطح پر ہندوستان کی صاف توانائی کے اعتبار کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

اس تقریب میں سی ای اے کے چیئرپرسن جناب گھنشیام پرساد، جناب گوردیپ سنگھ (سی ایم ڈی، این ٹی پی سی)، جناب سپن کمار گرگ (سی ایم ڈی، ٹی ایچ ڈی سی آئی ایل) سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

 

***

 

UR-2761

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2201139) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी