بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ون نیشن ون پورٹ فریم ورک کی ترقی

प्रविष्टि तिथि: 09 DEC 2025 5:04PM by PIB Delhi

پورے ملک کی بندرگاہوں، بشمول آندھرا پردیش، میں بندرگاہی طریقۂ کار میں یکسانیت کو یقینی بنانے کے لیے وزارت برائے بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں نے ‘‘ون نیشن ون پورٹ پروسیس’’ (او این او پی) فریم ورک کا آغاز کیا ہے۔ اس فریم ورک کے تحت ملک بھر کی تمام بندرگاہوں میں عمل درآمد کو یکساں بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اٹھائے گئے اقدامات میں نیشنل لاجسٹکس پورٹل (ساگر سیتو) کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا شامل ہے، تاکہ ملک کی تمام بندرگاہوں پر جہاز سے متعلق معلومات کی الیکٹرانک طور پر بغیر رکاوٹ جمع کرانے اور پروسیسنگ(عمل ) کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس کا مقصد بین الاقوامی کنونشن پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور تمام اہم اسٹیک ہولڈرزجیسے کہ پورٹ اتھارٹیز، کسٹمز، امیگریشن، پورٹ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ کو ایک مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ اس فریم ورک کے نفاذ سے دستاویزی عمل میں 33 فیصد تک کمی آنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں کارکردگی بڑھے گی، لاگت کم ہوگی اور وقت کی بچت ممکن ہوگی۔

یہ معلومات بندرگاہ جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

****

ش ح۔ ش آ۔ت ح

U-2733


(रिलीज़ आईडी: 2201033) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी