وزارات ثقافت
لال قلعے میں بین حکومتی کمیٹی برائے ناقابلِ لمس ثقافتی ورثے کے تحفظ کے 20ویں اجلاس کی میزبانی بھارت کے منفرد قابلِ لمس و ناقابلِ لمس ثقافتی ورثے کے امتزاج کی عکاس ہے: سیکرٹری، وزارت ثقافت
یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل فار کلچرنے نئی دہلی میں 20ویں اجلاس کمیٹی کی میزبانی پر بھارت سرکار کا شکریہ ادا کیا
प्रविष्टि तिथि:
08 DEC 2025 5:52PM by PIB Delhi
یونیسکو کے بین حکومتی کمیٹی برائے تحفظ ناقابل لمس ثقافتی ورثے کا 20واں اجلاس آج لال قلعہ، نئی دہلی میں مختلف سیشنزکے ساتھ شروع ہوا۔ جناب وویک اگروال، سیکرٹری وزارت ثقافت نے صبح کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی صدارت کی۔ جناب وشال وی شرما 20 COM چیئرمین اور یونیسکو میں بھارت کے سفیر مستقل نمائندہ، اور جناب ارنیستو اوٹونے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ثقافت یونیسکو نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب وویک اگروال نے کہا کہ سیشن کی میزبانی یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ آف ریڈ فورٹ میں بھارت کے منفرد قابلِ لمس و ناقابلِ لمس ثقافتی ورثے کے امتزاج کی عکاسی کرتی ہے۔ انھوں نے بھارت کے کمیونٹی مرکزیت پر مبنی طریقہ کار پر زور دیا جو روایات کے تحفظ کے لیے ہے، قومی فہرست کی مسلسل توسیع، ماہرین کے لیے صلاحیت سازی کی اقدامات، اور زندہ ورثے کو قومی ترقیاتی پروگراموں میں شامل کرنے کی کوششوں کو نمایاں کیا۔
سیکرٹری نے یونیسکو کی نمائندہ فہرست میں بھارت کے 15 عناصر کو بھی نمایاں کیا، جن میں ویدک ورد، کٹیاتم، یوگا، کمبھ میلہ، درگا پوجا اور گربا شامل ہیں، اور انھیں ’’بھارت کی ثقافتی شناخت کا ایک رنگین منظرنامہ‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے یہ بھی نمایاں کیا کہ ناقابلِ لمس ثقافتی ورثہ ’’انسانیت کی متحرک دھڑکن‘‘ کی نمائندگی کرتا ہے، جو پرفارمنگ آرٹس، دستکاری، تہواروں، رسومات اور زبانی روایات میں مجسم ہے جو نسلوں کے درمیان کمیونٹیز کی طرف سے برقرار رہتی ہیں۔
سیکرٹری نے زور دیا کہ یہ اجلاس ایک اہم وقت پر ہو رہا ہے، جہاں دنیا بھر میں ناقابلِ لمس ورثہ تجارتی دباؤ، بدلتی ہوئی کمیونٹی حرکیات اور بدلتے ہوئے ڈیجیٹل ایکو سسٹم جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یونیسکو کا پلیٹ فارم تعاون، مکالمے اور اجتماعی قیادت کے لیے ضروری ہے۔
اس پریس کانفرنس میں جناب وشال وی۔ شرما نے تمام شرکا کا خیرمقدم کیا اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے بھارت کی دیرینہ وابستگی کی تصدیق کی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی کمیٹی میں جاری مدت (2022–2026) زندہ ورثے کے تحفظ پر عالمی مباحثوں میں اس کی شمولیت کو مزید مضبوط کرتی ہے۔
جناب ارنیسٹت اوٹونے نے مسرت کا اظہار کیا اور ھکومت ہند کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے یہ بیسویں سیشن کی کمیٹی کی تقریبات منعقد کیں۔ انھوں نے بھارتی حکومت کی ثقافتی ورثے کے تحفظ کی کوششوں کو سراہا۔
ہفتہ بھر کا سیشن 8 تا 13 دسمبر2025 تک جاری رہے گا جس میں رکن ممالک، ثقافتی اداروں، ماہرین، این جی اوز اور مبصرین کے تقریباً ہزار مندوبین کو یکجا کیا جائے گا۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2667
(रिलीज़ आईडी: 2200618)
आगंतुक पटल : 6