جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ایم این آر ای نے ہندوستان میں جیوتھرمل توانائی کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی تعاون میں اضافہ کیا
प्रविष्टि तिथि:
08 DEC 2025 4:53PM by PIB Delhi
حال ہی میں جاری کی گئی 'قومی جیوتھرمل توانائی کی پالیسی' (15 ستمبر 2025 کو نوٹیفائی کی گئی) ہندوستانی حالات کے لیے بین الاقوامی مہارت اور ثابت شدہ جیوتھرمل ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے لیے دوطرفہ اور کثیرالجہتی ٹیکنالوجی شراکت داری، علم کی منتقلی، اور مشترکہ تحقیق و ترقی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کا جیوتھرمل توانائی کے شعبے میں آسٹریلیا، آئس لینڈ، سعودی عرب اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ تعاون کا طریقہ کار ہے۔
جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کے ذریعہ جاری کردہ جیوتھرمل اٹلس (2022) کی بنیاد پر ہندوستان کی نظریاتی جیوتھرمل وسائل کی صلاحیت تقریباً 10,600 میگاواٹ ہے۔
جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) نے پورے ہندوستان میں گرم چشموں کی 381 نمبر کی نقشہ سازی اور دستاویز تیار کی ہے۔ مطالعات کی بنیاد پر، جیوتھرمل پاور اور براہِ راست حرارت کے استعمال کے لیے 42 جیوتھرمل مظاہروں کی شناخت امید افزا علاقوں کے طور پر کی گئی ہے۔ ان 42 مقامات کا ذکر 'قومی جیوتھرمل توانائی کی پالیسی' میں کیا گیا ہے جسے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے مزید تلاش اور ترقی کے لیے ممکنہ مقامات کے طور پر مطلع کیا ہے۔
جیوتھرمل توانائی سے متعلق قومی پالیسی، جیوتھرمل توانائی کی بازیابی کے لیے ترک کیے گئے تیل اور گیس کے کنوؤں کو دوبارہ استعمال کرنے کی صلاحیت کو واضح طور پر تسلیم کرتی ہے۔ یہ پالیسی تیل کے کھیتوں میں موزوں کنوؤں کو جیوتھرمل پیداوار میں تبدیل کرنے کے قابل بنانے کے لیے تکنیکی رہنمائی، پائلٹ مظاہرے اور ریگولیٹری سہولت فراہم کرتی ہے۔ پائلٹ پہل کے ایک حصے کے طور پر، ترک شدہ تیل کے کنوؤں میں جیوتھرمل توانائی کی تلاش کے لیے آئی آئی ٹی مدراس کو ایک آر اینڈ ڈی پروجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ معلومات نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ہیں۔
***
UR-2657
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2200552)
आगंतुक पटल : 4