ادویات سازی کا محکمہ
جن اوشدھی کیندروں پر ادویات کی مسلسل اور منظم فراہمی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 DEC 2025 4:21PM by PIB Delhi
آج لوک سبھا میں تحریری جواب دیتے ہوئے وزارت کیمیکلز و فرٹیلائزرز کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے بتایا کہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی یوجنا کے تحت پروڈکٹ باسکٹ میں 2,110 ادویات اور 315 سرجیکل اشیاء، طبی استعمال کی مصنوعات اور آلات شامل ہیں، جو تمام بڑے معالجاتی شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں، جن میں قلبی امراض، سرطان (کینسر) کے علاج، ذیابیطس، امراضِ متعدیہ، الرجی، نظامِ ہاضمہ سے متعلق ادویات اور غذائی سپلیمنٹس (نیوٹراسوٹیکلز) شامل ہیں۔مزید برآں، قومی فہرستِ ضروری ادویات میں شامل تقریباً تمام جنرک ادویات—لیب ریجنٹس اور ویکسین کے علاوہ—بھی اس پروڈکٹ باسکٹ کا حصہ ہیں۔
جن اوشدھی کیندروں جے اے کیز) پر ادویات کی باقاعدہ اور مؤثر فراہمی کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں شامل ہیں:
- ستمبر 2024 سے عام استعمال کی 200 ادویات کے ذخیرہ کرنے کو فروغ دینے کے لیے ترغیبات دی گئی ہیں۔ ان میں اسکیم کی پروڈکٹ باسکٹ کی 100 زیادہ فروخت ہونے والی ادویات اور مارکیٹ میں تیزی سے فروخت ہونے والی 100 ادویات شامل ہیں، جن کے ذخیرہ پر کیندر مالکان کو ماہانہ مراعات ملتی ہیں۔
- ایک مکمل آئی ٹی پر مبنی سپلائی چین سسٹم وضع کیا گیا ہے، جو ایک مرکزی گودام، چار علاقائی گوداموں اور ملک بھر میں موجود بڑھتے ہوئے 39ڈسٹری بیوٹرز کے مضبوط نیٹ ورک سے منسلک ہے۔
- مزید یہ کہ عام استعمال ہونے والی 400 تیزی سے استعمال ہونے والی مصنوعات کی باقاعدہ نگرانی فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا(پی ایم بی آئی) کی جانب سے کی جاتی ہے اور ان کی مانگ کا مسلسل اندازہ لگایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ حصولیابی (پروکیورمنٹ) کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے طلب کا تخمینہ لگانے کے طریقہ کار کو ڈیجیٹل اور خودکار بنایا گیا ہے۔
اس کے نتیجے میں جن اوشدھی کیندروں (جے اے کیز) سے ادویات کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال 2024-2023 میں زیادہ سے زیادہ خردہ قیمت(ایم آر پی) کی بنیاد پر فروخت کا حجم 1,470 کروڑ روپے تھا، جو بڑھ کر مالی سال 2025-2024 میں 2,022.47 کروڑ روپےتک پہنچ گیا۔
مزید برآں یہ کہ، ماہرین، صارفین اور ڈاکٹرز سمیت کوئی بھی شخص جن اوشدھی کیندروں سے متعلق شکایات خصوصاً ان کے ذریعے فراہم کی جانے والی ادویات کے معیار سے متعلق درج کرا سکتا ہے۔ یہ شکایات حکومتِ ہند کے مرکزی شکایت ازالہ و نگرانی نظام(سی پی جی آر اے ایم ایس) پورٹل کے ذریعے، complaints@janaushadhi.gov.in پر ای میل کے ذریعہ،یا اس اسکیم کی ہیلپ لائن 1800 180 8080 پر کال کرکے درج کی جا سکتی ہیں۔
ملک بھر میں روزانہ تقریباً 15 لاکھ صارفین جن اوشدھی کیندر سے خریداری کرتے ہیں، جبکہ مالی سال 2026-2025 کے دوران موصول ہونے والی شکایات کی مجموعی تعداد 2,102 رہی، جو کہ 0.0004 فیصد سے بھی کم شکایت اندراج کی شرح بنتی ہے۔
ادویات کے معیار کو یقینی بنانے اور مریضوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ ہونے کے پیش نظر مسلسل معائنہ، جانچ اور معیار بندی کے لیے ٹھوس نظام قائم کیے گئے ہیں، جن میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں:
- صرف وہی پلانٹس سپلائی کے اہل ہیں جنہیں براہ راست معائنے کے بعد سینٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی جانب سے ڈبلیو ایچ او- جی ایم پی تقاضوں کے مطابق قرار دیا گیا ہو۔
- صرف 100 فیصد پیشگی جانچ کے بعد ادویات کی تقسیم: پی ایم بی آئی کے گوداموں میں موصول ہونے والی ادویات کی تمام بیچز کے نمونے گمنام طور پر جانچ کے لیے حاصل کیے جاتے ہیں، اور صرف معیار کی جانچ میں کامیاب قرار دیے جانے کے بعد ہی ادویات جن اوشدھی کیندروں (جے اے کیز)کو بھیجی جاتی ہیں ۔
- III. صرف جی ایل پی (گڈ لیبارٹری پریکٹسز) سے مطابقت رکھنے والی لیبارٹریز میں ٹیسٹنگ: نمونوں کی جانچ صرف انہی لیبارٹریوں میں کی جاتی ہے جو نیشنل ایکریڈیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلی بریشن لیبارٹریز (این اے بی ایل) سے منظور شدہ ہوں، جن کا وقتاً فوقتاً معائنہ کیا جاتا ہو، اور مزید یہ کہ پی ایم بی آئی کی جانب سے جی ایل پی تقاضوں کے مطابق قرار دی گئی ہوں۔
********
(ش ح ۔ش ب ۔رض)
U. No. 2610
(ریلیز آئی ڈی: 2200309)
وزیٹر کاؤنٹر : 19