کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

سرمایہ کاروں کو معلومات اور تحفظ فراہم کرنے کے فنڈ سے متعلق اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) نے جے پور میں ‘‘نویشک شِور’’  کا انعقاد کیا


اس کیمپ کا مقصد سرمایہ کار وں کیلئے خدمات کو شہریوں کے قریب لانا ہے، جس میں تقریباً 301 سرمایہ کاروں اور دعویداروں نے سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا

اس شِور نے چھ سے سات سال سے زیر التواء غیر دعوی شدہ منافع اور شیئرز کی براہِ راست سہولت فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 DEC 2025 9:30PM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور کی وزارت ، حکومت کے تحت کام کرنے والی سرمایہ کاروں کو معلومات اور تحفظ فراہم کرنے کے فنڈ سے متعلق اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) اور  ایم آئی آئیزکے اشتراک سے آج جے پور میں ‘‘نویشک شِور’’  کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس تقریب نے سرمایہ کاروں کے لیے ایک جامع سہولت فراہم کرنے والا پلیٹ فارم کا کردار ادا کیا، جہاں وہ غیردعویٰ شدہ منافع، شیئرز اور زیر التواء  آئی ای پی ایف اے دعووں سے متعلق مسائل حل کر سکتے تھے۔

corporat.jpg

اس ایک روزہ کیمپ میں راجستھان بھر کے سرمایہ کاروں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، جس نے انہیں شکایات کے ازالے، دعووں کے نمٹارہ کی سہولت اور سرمایہ کار وں کیلئے فراہم کی جانے والی خدمات میں مدد  اور تعاون کے لیے ایک ہی مرکز پرحل فراہم کیا۔ تقریب میں آئی ای پی ایف اے، سیبی، ایم آئی آئیز اور آر ٹی ایز کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔ جے پور اور قریبی علاقوں کے 301 سے زائد سرمایہ کاروں اور دعویداروں نے کیمپ میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا، جس کا مقصد سرمایہ کار وں کیلئے خدمات کو شہریوں کے قریب لانا اور براہِ راست سہولت اور فوری معاونت فراہم کرنا تھا۔

corporat 1.jpg

پونے، حیدرآباد اور امرتسر میں کامیاب ایڈیشن کے بعد، جے پور سرمایہ کار پرمرکوز اس اقدام کی میزبانی کرنے والا اگلا شہر بن گیا، جو آئی ای پی ایف اےکی پورے ملک میں سرمایہ کار وں پر مرکوز ایک شفاف اور قابل رسائی مالیاتی نظام قائم کرنے کے عزم کو دوہراتا ہے۔

نویشک شِور نے چھ سے سات سال سے زیر التواء غیر دعویٰ شدہ منافع اور شیئرز کی براہِ راست سہولت فراہم کی اور موقع پر کے وائی سی اور نامزدگی کی اپ ڈیٹس کے ساتھ ساتھ زیر التواء آئی ای پی ایف اے دعووں کے مسائل بھی حل کیے۔ شراکت دارکمپنیوں اور آر ٹی ایزکی جانب سے مخصوص کیوسک قائم کیے گئے، جس سے سرمایہ کار براہِ راست افسروں سے رابطہ کر سکیں اور اس عمل سے بچولیوں کو ختم کیا جا سکے۔

corporat 2.jpg

سینکڑوں شرکاء نے کمپنی نمائندوں، آر ٹی ایز اور آئی ای پی ایف اے اور سیبی کے افسروں کے ساتھ براہِ راست بات چیت سے فائدہ حاصل کیا۔ اس اقدام کی کارکردگی، شفافیت اور شکایات کے حل میں مؤثریت کی وسیع پیمانے پر تعریف کی گئی، جو عام طور پر کئی مہینوں میں مکمل ہوتی ہیں۔

آگے کی راہ

جے پور نویشک شِور ، آئی ای پی ایف اے کی ملک گیر آگاہی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد ایسے شہروں پر توجہ مرکوز کرنا ہے جہاں غیردعویٰ شدہ سرمایہ کاری کی مقدار زیادہ ہو۔ سرمایہ کاروں کی سہولت کا یہ کیمپ آئی ای پی ایف اےکی سرمایہ کار آگاہی بڑھانے، مالی مفادات کے تحفظ اور بھارت کے مالیاتی نظام میں اعتماد اور شفافیت قائم کرنے کی پختہ عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

آئی ای پی ایف اےکے بارے میں

سرمایہ کاروں کو معلومات اور تحفظ فراہم کرنے کے فنڈ سے متعلق اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے)، وزارت برائے کارپوریٹ امور، حکومتِ ہند کے تحت کام کرتی ہے اور سرمایہ کار آگاہی اور تحفظ کو مستحکم آگاہی، تعلیم اور اسٹریٹیجک تعاون کے ذریعے فروغ دینے کے لیے پوری طرح وقف ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے، آئی ای پی ایف اے نے ملک بھر میں سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانے اور دعووں کے ازالے کے طریقہ کار کو مضبوط کرنے کے لیے متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں  : www.iepf.gov.in

 

*********

ش ح۔م ع ۔م الف

U. No-2597


(ریلیز آئی ڈی: 2200248) وزیٹر کاؤنٹر : 35
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी