مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی او ٹی نے پرو ٹیم سرٹیفکیٹ کی میعاد موجودہ 6 ماہ سے بڑھا کر 2 سال کر دی

प्रविष्टि तिथि: 05 DEC 2025 8:15PM by PIB Delhi

کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور صنعت میں کاروباری تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی مواصلات کے تحت نیشنل سینٹر فار کمیونیکیشن سیکیورٹی (این سی سی ایس) نے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔ حکومت ہند نے پرو ٹیم سیکیورٹی سرٹیفیکیشن کی مدت کو موجودہ چھ ماہ سے بڑھا کر دو سال کر دیا ہے۔

پرو ٹیم سرٹیفیکیشن، جو چھ ماہ کی مدت کے ساتھ اکتوبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا، صنعت کو آئی پی راؤٹر اور وائی فائی سی پی ای مصنوعات کے کاروباری عمل میں خلل سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے، کیونکہ یکم اکتوبر 2024 سے یہ ضروری تھا کہ ان مصنوعات کے لیے سیکیورٹی سرٹیفیکیٹ حاصل ہو۔ پرو ٹیم سرٹیفیکیشن کے تحت، اصل آلات کے مینوفیکچررز (او ای ایم) مطابقت کا اعلامیہ پیش کرتے ہیں، جس میں کہا جاتا ہے کہ ان کا سامان ہندوستانی ٹیلی کمیونیکیشن سیکیورٹی اشورینس کی ضروریات (آئی ٹی ایس اے آر) کے مطابق قابل اطلاق آئی پی راؤٹر اور وائی فائی سی پی ای مصنوعات کے لیے زیادہ تر حفاظتی تقاضوں کی تعمیل کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، آلات کو ٹیلی کام سیکیورٹی ٹیسٹنگ لیب (ٹی ایس ٹی ایل) میں جانچ کے لیے پیش کیا جاتا ہے اور او ای ایم سرٹیفیکیشن کی مدت کے دوران جانچ کے دوران شناخت ہونے والی کسی بھی کمی کو دور کرنے کے لیے ایک عہد نامہ بھی پیش کرتے ہیں۔ پرو ٹیم سرٹیفیکیشن کے دائرہ کار کو 5 جی کور ایس ایم ایف، آپٹیکل لائن ٹرمینل، آپٹیکل نیٹ ورکنگ ٹرمینل، اور نئے پروڈکٹ لانچز تک بڑھا دیا گیا ہے۔

اب تک این سی سی ایس نے 102 پرو ٹیم سرٹیفیکیٹ جاری کیے ہیں، جس سے او ای ایمز کے لیے کاروباری عمل کو بلا تعطل جاری رکھنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔ پرو ٹیم سرٹیفیکیٹ کی مدت کو دو سال تک بڑھانے سے صنعت پر بار بار تجدید کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔

جولائی 2025 میں، محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے ٹیلی کام اور آئی سی ٹی مصنوعات کے لیے سیکیورٹی جانچ کی تشخیص فیس میں 95 فیصد تک کمی کا اعلان کیا۔ ڈی او ٹی نے انتہائی خصوصی آلات (ایچ ایس ای) اور اینڈ آف سیل/اینڈ آف لائف ٹیلی کام مصنوعات کے لیے حفاظتی جانچ اور تعمیل کے عمل کو بھی آسان بنایا۔ یہ اقدامات ٹیلی کام اور آئی سی ٹی شعبوں میں ملکی و بین الاقوامی اصل آلات کے مینوفیکچررز (او ای ایم) کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

پس منظر:
محکمہ ٹیلی مواصلات کے تحت نیشنل سینٹر فار کمیونیکیشن سیکیورٹی (این سی سی ایس) کو کامسیک اسکیم کے تحت حفاظتی جانچ اور سرٹیفیکیشن کو نافذ کرنے کا ذمہ سونپا گیا ہے۔ تازہ ترین فریم ورک کے مطابق، او ای ایمز، درآمد کنندگان اور ڈیلرز جو ہندوستان میں ٹیلی کام آلات فروخت، درآمد یا استعمال کرنا چاہتے ہیں، انہیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی مصنوعات اسکیم کے تحت حفاظتی جانچ اور تصدیق سے گزری ہوں۔ یہ اسکیم وسیع تر لازمی جانچ اور ٹیلی کام آلات کی تصدیق (ایم ٹی سی ٹی ای) کے فریم ورک کے تحت آتی ہے، جسے ستمبر 2017 میں پہلی بار نوٹیفائی کیا گیا تھا اور بعد ازاں اسے ٹیلی مواصلات (فریم ورک ٹو نوٹیفائی اسٹینڈرڈز، کنفارمیٹی اسسمنٹ اور سرٹیفیکیشن) رولز، 2025 کے ذریعے تبدیل کر دیا گیا۔

مزید معلومات کے لیے ڈی او ٹی ہینڈلز کو فالو کریں: -

ایکس:۔ https://x.com/DoT_India
انسٹا:۔ https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==
فیس بک:۔-https://www.facebook.com/DoTIndia
یوٹیوب:۔: https://youtube.com/@departmentoftelecom ؟ si = DALnhYkt89U5jAaa

 

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-2541


(रिलीज़ आईडी: 2199652) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी