زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
قدرتی کاشتکاری کے طریقوں کا فروغ
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2025 6:55PM by PIB Delhi
نیشنل مشن آن نیچرل فارمنگ (این ایم این ایف) کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر، ان کے تجویز کردہ ایکشن پلان کی بنیاد پر نافذ کیا جاتا ہے۔ اب تک، 623 اضلاع میں 17,639 قدرتی کاشتکاری کلسٹر قائم کیے جا چکے ہیں اور 8.79 لاکھ کسانوں کو مشن کے تحت تربیت دی گئی ہے۔
قدرتی کاشتکاری سے متعلق قومی مشن کے آپریشنل رہنما خطوط میں کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) کے کردار کا تصور پیش کیا گیا ہے کہ وہ کمیونٹی ریسورس پرسنز (سی آر پیز)/کرشی سخیوں اور کسانوں کو ماڈل مظاہرے فارموں میں مقامی طور پر متعلقہ پیکج کا احاطہ کرتے ہوئے فیلڈ میں تربیت فراہم کرے۔
مارکیٹ سے تعلق کو فروغ دینے اور قدرتی کاشتکاری کی پیداوار کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل سینٹر فار آرگینک اینڈ نیچرل فارمنگ (این سی او این ایف)، غازی آباد کے ذریعے محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے تحت پارٹسپیٹری گارنٹی سسٹم (پی جی ایس)-انڈیا-نیچرل کے نام سے آن لائن نیچرل فارمنگ سرٹیفیکیشن سسٹم (این ایف سی ایس) تیار کیا گیا ہے۔ قدرتی کاشتکار کسانوں کے آن لائن رجسٹریشن اور سرٹیفیکیشن کے لیے یہ آن لائن سرٹیفیکیشن سسٹم فعال کر دیا گیا ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر مملکت برائے زراعت و کسانوں کی بہبود، جناب رام ناتھ ٹھاکر نے فراہم کیں۔
***
(ش ح۔اس ک )
UR-2533
(रिलीज़ आईडी: 2199634)
आगंतुक पटल : 5