خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت منظور شدہ اکائیوں کو درپیش چیلنجز
پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت ویلیو چین کی کارکردگی کو فروغ
پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں تبدیلی
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2025 4:37PM by PIB Delhi
وزارت نے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) کے تحت منظور شدہ یونٹس میں کسی بھی عملی چیلنجز کا مشاہدہ نہیں کیا ہے۔
پی ایل آئی ایس ایف پی آئی اسکیم کے تحت معاونت فراہم کی جاتی ہے تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی زیادہ شرکت کو فروغ دیا جا سکے اور نئے اور ویلیو ایڈڈ پروڈکٹ کے زمرے میں تنوع کو ممکن بنایا جا سکے۔ پی ایل آئی ایس ایف پی آئی اسکیم کے تحت 69 درخواست دہندگان اور درخواست دہندگان کے 40 کنٹریکٹ مینوفیکچررز مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں (ایم ایس ایم ای) کے شعبے سے ہیں۔اس کے علاوہ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) مائیکرو اداروں کو وزیراعظم مائیکرو فوڈ پروسیسنگ اداروں کے رسمی بنانے(پی ایم ایف ایم ای) اور وزیراعظم کسان سمپادا یوجنا(پی ایم کے ایس وائی) اسکیموں کے تحت معاونت فراہم کرتی ہے۔
پی ایل آئی ایس ایف پی آئی اسکیم کے تحت مختلف قسم کی غذائی مصنوعات کی تیاری اور پروسیسنگ کے لیے متعدد پروڈکشن لائنیں قائم کرنے کے لیے اہل درخواست دہندگان کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جاتا ہے ۔ اس اسکیم سے ملک میں سالانہ 35.00 لاکھ میٹرک ٹن فوڈ پروسیسنگ کی صلاحیت پیدا ہوئی ہے ۔ پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت تقریبا 3.39 لاکھ براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا ہوئے ہیں ۔
یہ معلومات فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
********
(ش ح ۔م ع ن ۔ن ع)
U. No. 2506
(रिलीज़ आईडी: 2199526)
आगंतुक पटल : 4