وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت -ملیشیا راجستھان کے ریگستان میں مشترکہ فوجی  تربیتی مشق  ہریمو شکتی میں حصہ لیں گے

प्रविष्टि तिथि: 05 DEC 2025 3:01PM by PIB Delhi

پانچویں ایڈیشن کی مشترکہ فوجی مشق ’’ ہریمو شکتی – 2025  ‘‘   کا آج  راجستھان کے مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج  میں  آغاز ہوا ۔ یہ مشق 5  تا  18  دسمبر  ، 2025  ء تک جاری رہے گی۔

بھارتی دستہ زیادہ تر ڈوگرہ رجمنٹ کے فوجیوں کی نمائندگی کر رہا ہے، جب کہ ملیشیا کی جانب سے رائل  ملیشین آرمی کی  25 ویں  بٹالین  کے فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

مشق کا بنیادی مقصد اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے چیپٹر VII کے تحت ذیلی نوعیت کے روایتی آپریشنز کی مشترکہ مشق اور عملی طور پر تربیت فراہم کرنا ہے۔ مشق کے دائرہ کار میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دوران مربوط اور ہم آہنگ ردعمل کو یقینی بنانا ہے۔ دونوں ممالک کے افواج کارڈن و محاصرہ  ، تلاش  کرنے اور تباہ کرنے  کے مشن، ہیلی بورن آپریشنز اور دیگر اہم جنگی حکمتِ عملیوں کی عملی  طور پر مشق کریں گے۔ اس کے علاوہ  ، آرمی مارشل آرٹس روٹین  ( اے ایم اے آر ، کومبیٹ ریفلیکس شوٹنگ اور یوگا   کی بھی تربیت   فراہم کی جائے گی ۔

’’ ہریمو شکتی – 2025 ‘‘  مشق  میں دونوں فریق ہیلی پیڈز کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے دوران زخمیوں کو نکالنے   کی مشق  بھی کریں گے۔ مشترکہ کوششیں فوجیوں کے درمیان انٹراآپریبیلیٹی  کی سطح  میں اضافہ کرنے اور جان و مال کے خطرات کو کم کرنے پر مرکوز ہوں گی، جب کہ امن قائم رکھنے کے آپریشنز کے دوران  ، اقوام متحدہ کے مفادات اور ایجنڈے کو مقدم رکھا جائے گا۔

ایک دوسرے سے سیکھنے کے جذبے کے تحت دونوں اطراف کے فوجی مشترکہ مشقوں کے طریقہ کار اور جنگی مہارتوں کے تجربات کا تبادلہ کریں گے ۔ بہترین طریقہ ٔکار کے تبادلے سے بھارتی فوج اور رائل ملیشین آرمی کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ ہوگا۔  اس  مشق  سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ  مستحکم تعلقات کو بھی فروغ  حاصل ہو گا ۔

..................................................... ...................................................

) ش ح –   ش ت  -  ع ا )

U.No. 2488


(रिलीज़ आईडी: 2199430) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी