قبائیلی امور کی وزارت
پی وی ٹی جیز کے لیے پی ایم – جن من اسکیم
प्रविष्टि तिथि:
04 DEC 2025 5:50PM by PIB Delhi
15 نومبر 2023 کو، عزت مآب وزیر اعظم نے 18 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں آباد 75 پی وی ٹی جی برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم جن من) کا آغاز کیا۔ اس مشن کا مقصد 3 برسوں میں ان کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے جیسے کہ محفوظ رہائش، پینے کے صاف پانی اور تعلیم تک بہتر رسائی، صحت اور غذائیت، سڑک اور ٹیلی کام کنیکٹیویٹی، بجلی سے محروم گھرانوں کی برقی کاری اور 3 سالوں میں پائیدار معاش کے مواقع۔ یہ مقاصد 11 مداخلتوں کے ذریعے پورے کیے جا رہے ہیں جنہیں 9 لائنوں والی وزارتوں نے نافذ کیا ہے۔
پی ایم جن من کے پاس کل بجٹ کا تخمینہ 24,104 کروڑ روپے ہے (مرکزی حصہ: 15336 کروڑ روپے اور ریاست کا حصہ: 8768 کروڑ روپے) جو شناخت شدہ مداخلتوں اور بنیادی ڈھانچہ کاموں جیسے ہاؤسنگ، سڑکیں، ہاسٹلز اور اے ڈبلیو سیز کے لیے متعلقہ لائن کی وزارتوں کو تفویض کیا گیا ہے، جن کے تخمینہ بجت بالترتیب 11711 کروڑ روپے، 8000 کروڑ روپے، 1375 کروڑ روپے اور 300 کروڑ روپے ہے۔
پی ایم جن من کے نفاذ کے پیش نظر، قبائلی امور کی وزارت نے ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علقے کی انتظامیہ/محکموں کے ذریعے پی ایم گتی شکتی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے پی وی ٹی جی آبادی کے اعداد و شمار اور بنیادی ڈھانچے کے فرق کا اندازہ لگانے کے لیے رہائش کی سطح پر ڈیٹا اکٹھا کرنے کی مشق شروع کی ہے تاکہ پی ایم جن من کے تحت دیہاتوں اور بستیوں میں رہنے والی پی وی ٹی جی آبادی پر احاطہ کیا جا سکے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ حاصل کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر، راجستھان کے باران ضلع میں پی وی ٹی جی آبادی ہے۔ باران ضلع میں پی ایم جانمن کے تحت اس کے قیام سے لے کر اب تک دیے گئے فوائد کی تفصیلات میں دی گئی ہیں۔
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2025/dec/doc2025124717901.pdf
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2439
(रिलीज़ आईडी: 2199102)
आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English