خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم ایف ایم ای کا نفاذ


پی ایم ایف ایم ای کے تحت مستفیدین تک رسائی

وزیراعظم کی خوراک کی ڈبہ بندی کی بہت چھوٹی صنعتوں کو جدید تر بنانے  کی اسکیم(پی ایم ایف ایم ای) کی صورتحال

प्रविष्टि तिथि: 04 DEC 2025 3:11PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک ایک سوال کے تحریری جواب میں جانکاری فراہم کی کہ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) ملک میں خوراک کی ڈبہ بندی کی بہت چھوٹی صنعتوں کی جدید کاری کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرنے کے لیے مرکزی امدد یافتہ ‘‘وزیراعظم کی خوراک کی ڈبہ بندی کی بہت چھوٹی صنعتوں کو جدید تر بنانے  کی اسکیم(پی ایم ایف ایم ای)’’ نافذ کر رہی ہے۔  اس اسکیم کا مقصد خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے غیر منظم سیکٹر میں  بہت چھوٹی صنعتوں کی مسابقت اور اس شعبے کو باضابطہ بنانے کو فروغ دینا ہے۔  پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت خوراک کی ڈبہ بندی کی بہت چھوٹی صنعتوں کو فراہم کی گئی مالی امداد کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں ۔

پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت 31 اکتوبر 2025 تک 1363 اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) 236  فصلوں کی پیداوار کرنے والے کسانوں کی تنظیموں(ایف پی اوز)اور 1,61,072خوراک کی ڈبہ بندی کی بہت چھوٹی صنعتوں کوقرض سے منسلک رعایت کے لیے قرضوں کی منظوری دی گئی ہے۔

خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبوں میں ووکل فار لوکل پہل کو فروغ دینے کے لیے، پی ایم ایف ایم ای اسکیم بنیادی طور پر ایک ضلع ایک  پروڈکٹ(او ڈی او پی) نقطہ نظر اپناتی ہے، جس کا مقصد ملک کے تمام اضلاع میں متوازن طریقے سے علاقائی ترقی کو فروغ دینا ہے۔  اس پہل کا مقصد تمام خطوں میں مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی کو فعال کرنے کے لیے ملک کے ہر ضلع (ایک ضلع ایک پروڈکٹ)سے کم از کم ایک پروڈکٹ کا انتخاب، برانڈنگ اور اسے فروغ دینا ہے۔ ایک ضلع ایک پیداوار پہل کے تحت، تمام مصنوعات کا انتخاب ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے موجودہ ایکو نظام، اضلاع کے تحت شناخت شدہ مصنوعات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔  جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات سمیت اسکیم کے تحت 35 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 726 اضلاع کے لیے او ڈی او پی کو منظوری دی گئی ہے۔

پی ایم ایف ایم ای اسکیم دیہی اقتصادی ترقی، غذائی تحفظ  اوربہت چھوٹی صنعتوں کو وسعت دے کر اور باضابطہ بنا کر، مقامی روزگار پیدا کرکے، خاص طور پر فصلوں کی پیداوار کرنےوالے کسانوں کی تنظیموں، اپنی مدد آپ گروپوں اور مشترکہ بنیادی ڈھانچے کے ذریعےاور صنعت کاری کو فروغ دے کر ویلیو چین کو مضبوط بنانے کے لیے ایک کلیدی محرک کے طور پر کام کرتی ہے۔  یہ فصل کے بعد کے نقصانات کو کم کرکے، ڈبہ بندی کی کارکردگی کو بڑھا کر، ایک ضلع ایک پروڈکٹ اور دیگر زرعی خوراک کی مصنوعات کے استعمال کی میعاد کو بڑھا کر اور سال بھر محفوظ، غذائیت سے بھرپور خوراک کی دستیابی کو یقینی بنا کر خوراک کی یقینی فراہمی کو بہتر بناتا ہے۔  یہ اسکیم ضلع مخصوص ایک ضلع ایک پروڈکٹ  اقدامات کو فروغ دے کر، قرضے کی فراہمی اور صلاحیت سازی کے ذریعے ٹیکنالوجی کو اپنانے میں مدد دے کر، مؤثر  طورپر جمع کرنے اور ڈبہ بندی کے مشترکہ بنیادی ڈھانچہ تشکیل دے کر، نیز ای- کامرس، خوردہ اور ادارہ جاتی خریداروں کے ساتھ روابط کے ذریعے بہتر مارکیٹ انضمام کو قابل بنا کر ویلیو چینز کو بھی مضبوط کرتی ہے۔

 

********

ضمیمہ

‘‘پی ایم ایف ایم ای اسکیم  کانفاذ’’

 

وزیراعظم کی خوراک کی ڈبہ بندی کی بہت چھوٹی صنعتوں کو جدید تر بنانے  کی اسکیم(پی ایم ایف ایم ای) کے تحت دستیاب مالی امداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(i) انفرادی/ گروپ زمرے کی بہت چھوٹی صنعتوں کو مالی مدد: پروجیکٹ  لاگت کے لیے قرض سے منسلک سرمایہ سبسڈی @35فیصد، فی یونٹ 10 لاکھ کی زیادہ سے زیادہ حد؛

(ii)  ابتدائی  سرمایے کے لیے اپنی مدد آپ گروپوں کو مالی مدد: کام کرنےوالے سرمایہ اور چھوٹے زرعی آلات کی خریداری، نیز  خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں مصروف عمل اپنی مدد آپ گروپ کے لیے  فی رکن @ 40,000ہزار روپے کی بنیادی  رقم۔اس کے تحت  فی ایس ایچ جی زیادہ سے زیادہ 4لاکھ روپئے دیئے جانے کی گنجائش ہے۔

(iii) مشترکہ بنیادی ڈھانچے کے لیےمالی تعاون: قرض ے منسلک سرمایہ سبسڈی @35فیصد۔ اس کے تحت مشترکہ انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے ایف پی او، ایس ایچ جیز، امداد باہمی کے اداروں اور کسی بھی سرکاری ایجنسی کو تین کروڑ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔ مشترکہ بنیادی ڈھانچہ دیگر یونٹوں اور عوام کے لیے بھی دستیاب ہو گا، تاکہ وہ صلاحیت کے کافی حصے کے لیے خدمات حاصل کر سکیں۔

(iv) برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لیے مالی تعاون:ایف پی او/ایس ایچ جی/کوآپریٹیو کے گروپوں یا خوراک کی ڈبہ بندی کی بہت چھوٹی صنعتوں کے ایس پی وی کو برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لیے 50فیصد تک مالی مدد کی فراہمی۔

(v) صلاحیت سازی:اس اسکیم کے تحت صنعتی ترقیاتی پروگرام(ای ڈی پی) کی تربیت کا تصور کیا گیا ہے، تاکہ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت اور پروڈکٹ مخصوص مہارت کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔

 

********

 

ش ح۔م ع۔ن ع

U-2374

                          


(रिलीज़ आईडी: 2198811) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी