پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گرام پنچایتیں مصنوعی ذہانت  کے ٹولزسے لیس

प्रविष्टि तिथि: 03 DEC 2025 3:54PM by PIB Delhi

حکومت گرام پنچایتوں کے کام کاج کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت  کے ٹولز متعارف کرانے کے اقدامات کر رہی ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت نے 14 اگست 2025 کو سبھا سار کا آغاز کیا، جو گرام سبھا اور دیگر پنچایتی اجلاسوں کی آڈیو/ویڈیو ریکارڈنگ کرکے مرتب، جامع اور باقاعدمیٹنگ کی ضروری نکات خودکار طور پر تیار کرتا ہے۔سبھا سار جدید نیچرول لینگویج پروسیسنگ(این ایل پی) ٹیکنالوجیز استعمال کرتا ہے اور وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قومی زبانوں کے ترجمہ  کےمشن بھاشینی کے ساتھ منسلک ہے تاکہ کثیر لسانی  معاونت فراہم کر سکے۔

سبھا سار کو تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے اور گرام پنچایتیں میٹنگ کے خلاصہ کے لیے ٹول کو بتدریج اپنا رہی ہیں ۔  ابتدائی مرحلے کے حصے کے طور پر ، تریپورہ کی تمام 1,194 گرام پنچایتوں کو 15 اگست 2025 کو خصوصی گرام سبھاؤں کے لیے ٹول استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ۔  15 اگست 2025 کو کل 12,667 گرام پنچایتوں نے سبھا سار کا استعمال کیا ، جو 2 اکتوبر 2025 گرام سبھا کے دوران مزید بڑھ کر 77,198 گرام پنچایتوں تک پہنچ گئی ۔28 نومبر2025 تک کل 92,034 گرام پنچایتوں نے خودکار میٹنگ کے خلاصہ کے لیے سبھا سار ٹول کا استعمال کیا ہے ۔

سبھا سار کوقومی زبان ترجمہ مشن بھاشینی کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور یہ فی الحال متن سے متن میں ترجمہ کے لیے22 ہندوستانی زبانوں اور آواز سے متن میں تحریرکے لیے13 ہندوستانی زبانوں کومعاونت فراہم کرتا ہے، تاکہ مختلف لسانی علاقوں میں اس کی رسائی ممکن ہوسکے۔

مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے 03 دسمبر 2025 کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں یہ معلومات فراہم کیں۔

****

ش ح۔ت ف۔ ش ت

U NO: 2358


(रिलीज़ आईडी: 2198642) आगंतुक पटल : 20
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी