|
بھارتی چناؤ کمیشن
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کے رکن ممالک کی کونسل کی صدارت سنبھالی
प्रविष्टि तिथि:
03 DEC 2025 10:10PM by PIB Delhi
’’بھارت کی صدارت فیصلہ کن، پرعزم اور عملی اقدامات پر مرکوز ہوگی‘‘:چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار
- بھارت کے چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے سال 2026 کے لیے آج بین الاقوامی ادارہ برائے جمہوریت اور انتخابی معاونت (بین الاقوامی آئی ڈی ای اے) کے رکن ممالک کے کونسل کی صدارت سنبھالی۔ اس موقع پر بھارت کے سویڈن کے سفیر جناب انوراگ بھوشن بھی موجود تھے۔
- یہ صدارت ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جو بھارت کے انتخابی کمیشن کو دنیا کے سب سے معتبر اور جدید انتخابی انتظامی اداروں (ای ایم بی) میں سے ایک کے طور پر عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کی علامت ہے۔ بھارت، جوبین الاقوامی آئی ڈی ای اے کا بانی رکن ہے، نے ہمیشہ ادارے کی حکمرانی، جمہوری مباحثے اور ادارہ جاتی اقدامات میں مسلسل حصہ لیا ہے۔
- اسٹاک ہوم پہنچنے پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا استقبال بھارت کے سویڈن کے سفیر جناب انوراگ بھوشن نے کیا۔ انہوں نےبین الاقوامی آئی ڈی ای اے کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر کیون کساس زمورا کے ساتھ بھی ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔
- سویڈن کےاسٹاک ہوم میں اپنے استلامی خطاب میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے بھارت کے جمہوری عمل کے دائرہ کار کو اجاگر کیا اور بتایا کہ بھارت میں28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں90 کروڑ سے زائد اہلِ رائے دہندگان ہیں۔ (مکمل خطاب ضمیمہ-I میں دستیاب ہے)
- سال 2024 کے عام انتخابات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بھارت میں ایک شاندار جمہوری منظرنامہ دیکھنے کو ملا، جس میں743 سیاسی جماعتوں کے 20,000 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں6 قومی اور 67 ریاستی جماعتیں شامل تھیں۔
- اس عمل میں2 کروڑ ے زائد انتخابی اہلکار شامل تھے، جن میں10 لاکھ سے زائد بوتھ لیول آفیسر اور 50 لاکھ پولنگ اسٹاف شامل تھے۔
- چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آزادی کے بعد 1947 سے بھارت میں18 عام انتخابات برائے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں کے 400 سے زائد انتخابات ہو چکے ہیں۔ بھارت نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی، متنوع اور شمولیتی جدید جمہوریت کے تجربات دنیا کے ساتھ بانٹنے کا خواہاں ہے، بلکہ اپنے تہذیبی ورثے میں گہرائی سے پیوست جمہوری اقدار اور اصول بھی پیش کرنا چاہتا ہے۔
- آئندہ کے اقدامات کی سمت کی توثیق کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے عہد کیا کہ بھارت کی صدارت فیصلہ کن، پرعزم اور عملی اقدامات پر مرکوز ہوگی۔ بطور صدر، جناب گیانیش کمار کونسل کے کام کو بھارت کے صدارت کے مجموعی موضوع کے تحت سنبھالیں گے ۔ ’’شمولیتی، پرامن، مضبوط اور پائیدار دنیا کے لیے جمہوریت‘‘ اور دو کلیدی ستونوں پر توجہ مرکوز کریں گے: مستقبل کے لیے جمہوریت کا نئے سرے سے تصور اور پائیدار جمہوریت کے لیے آزاد اور پیشہ ورانہ انتخابی انتظامی ادارے۔
- چیف الیکشن کمشنر نے اپنے استلامی خطاب کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا کہ بھارت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا کہ ہر ووٹ کی قدر ہو، ہر آواز کی اہمیت ہو اور دنیا بھر کی جمہوریتیں زیادہ شمولیتی، پرامن، مضبوط اور پائیدار بنیں۔
- بھارت کے صدر منتخب ہونے کے ساتھ ساتھ ماریشس اور میکسیکو نے بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کونسل کے نائب صدور کے طور پر سال 2026 کے لیے ذمہ دار ی سنبھالی۔ (ضمیمہ-II)
ضمیمہ-I
بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کے رکن ممالک کی کونسل کی صدارت: استلامی خطاب
دنیا کی بہترین جمہوریتوں کے معززین، خواتین و حضرات؛
- میں بھارت سے ہوں اور اس لیے میں سب سے پہلے آپ کو بھارت کے بارے میں بتانا چاہوں گا۔
- بھارت جمہوریت کی جائے پیدائش ہے اور آج یہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھی ہے۔
- بھارت کا انتخابی کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور اپنی آئینی ذمہ داری کے تحت صدر، نائب صدر، پارلیمنٹ، قانون ساز اسمبلیوں اور قانون ساز کونسلوں کے انتخابات کراتا ہے۔
- بھارت میں28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں9 کروڑ سے زائد اہلِ رائے دہندگان کے ساتھ، بھارت کے انتخابی کمیشن کو شفاف انتخابات کرانے اور اہلیت کی بنیاد پر درست انتخابی فہرستیں تیار کرنے کا تقریباً 75 سالہ تجربہ حاصل ہے۔
- لوک سبھا کے انتخابات کے دوران، بھارت کے انتخابی کمیشن دنیا کا سب سے بڑا ادارہ بن جاتا ہے، جس میں10 لاکھ سے زائد اہلکار شامل ہوتے ہیں۔
- آج ہر بھارتی اس بات پر فخر محسوس کرتا ہے کہ بھارت بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کے رکن ممالک کی کونسل کی صدارت کے طور پر ایک معزز مقام پر ہے، جو 35 جمہوری ممالک اور 2 مبصر ممالک پر مشتمل ایک معروف ادارہ ہے۔
- بھارت کے چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے میں، گیانیش کمار، تمام بھارتی شہریوں کی طرف سے تمام ممالک کے نمائندگان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کے رکن ممالک کی کونسل کی صدارت قبول کرتا ہوں۔
- بطور صدر، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اپنی مدت کے دوران، تمام جمہوری ممالک کے تعاون سے، ہم ایک مثالی انداز میں کام کریں گے تاکہ دنیا بھر میں جمہوریت اور جمہوری عمل میں شفافیت کو مزیدفروغ اور بہتر بنایا جا سکے۔
جے ہند، جے بھارت
گیانیش کمار، چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا
ضمیمہ-II
بھارت سال 2026 کے لیے بین الاقوامی آئی ڈی ای اے (35 رکن ممالک اور 2 مبصر جمہوریت) کی صدارت کرے گا۔
|
نمبر شمار
|
ملک
|
رجسٹرڈ رائے دہندگان
|
نمبر شمار
|
ملک
|
رجسٹرڈ رائے دہندگان
|
|
1
|
بھارت(جو آئی آئی ڈی ای اے کا 2026 کے لیے صدر ہے)
|
991,000,000
|
20
|
ڈومینیکن جمہوریہ (رکن)
|
8,145,548
|
|
2
|
امریکہ (مبصر)
|
234,504,358
|
21
|
تیونس (رکن)
|
7,853,447
|
|
3
|
انڈونیشیا (رکن)
|
204,421,612
|
22
|
سویڈن (رکن)
|
7,775,390
|
|
4
|
برازیل (رکن)
|
155,557,422
|
23
|
بینن (رکن)
|
6,769,817
|
|
5
|
جاپان (مبصر)
|
103,880,749
|
24
|
سوئٹزرلینڈ (رکن)
|
5,585,212
|
|
6
|
میکسیکو (رکن)
|
98,214,289
|
25
|
فن لینڈ (رکن)
|
4,540,437
|
|
7
|
فلپائن (رکن)
|
68,431,965
|
26
|
ناروے (رکن)
|
4,058,875
|
|
8
|
جرمنی (رکن)
|
60,490,603
|
27
|
کوسٹا ریکا (رکن)
|
3,491,078
|
|
9
|
فرانس (رکن)
|
43,328,470
|
28
|
پاناما (رکن)
|
2,757,823
|
|
10
|
اسپین (رکن)
|
37,467,458
|
29
|
یوروگوئے (رکن)
|
2,727,120
|
|
11
|
کینیڈا (رکن)
|
28,525,638
|
30
|
منگولیا (رکن)
|
2,089,935
|
|
12
|
جنوبی افریقہ (رکن)
|
27,782,081
|
31
|
نامبیا (رکن)
|
1,449,569
|
|
13
|
پیرو(رکن)
|
25,287,954
|
32
|
بوتسوانا (رکن)
|
1,038,275
|
|
14
|
گھانا (رکن)
|
18,774,159
|
33
|
ماریشس (رکن)
|
1,002,857
|
|
15
|
آسٹریلیا (رکن)
|
18,098,797
|
34
|
ایسٹونیا (رکن)
|
966,129
|
|
16
|
چلی (رکن)
|
15,779,102
|
35
|
کابو وردے (رکن)
|
392,899
|
|
17
|
نیدرلینڈز (رکن)
|
13,589,128
|
36
|
لکزمبرگ (رکن)
|
286,711
|
|
18
|
پرتگال (رکن)
|
10,850,215
|
37
|
بارباڈوس(رکن)
|
266,330
|
|
19
|
بیلجیم (رکن)
|
8,368,029
|
|
کل
|
2,225,549,481
|
****
ش ح۔ت ف۔ ش ت
U NO: 2350
(रिलीज़ आईडी: 2198635)
|