شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
وزیر اعلی ، تریپورہ نے "شمال مشرقی خطے میں بنیادی ڈھانچہ ، لاجسٹک لاگت اور کنیکٹیویٹی" پر اعلی سطحی ٹاسک فورس کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی
جیوترادتیہ سندھیا نے شمال مشرق میں لاجسٹکس ، انفراسٹرکچر اور کنیکٹوٹی کو آگے بڑھانے کے لیے اعلی سطحی ٹاسک فورس میٹنگ میں شرکت کی
شمال مشرق ہندوستان کی ترقی کا انجن بننے کی راہ پر گامزن
ہندوستان کو جنوب مشرقی ایشیا سے جوڑنے والے اسٹریٹجک ٹریڈ اور کنیکٹوٹی ہب کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار
प्रविष्टि तिथि:
03 DEC 2025 7:45PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کے مواصلات اور ترقی کے مرکزی وزیر، جیوترادتیہ ایم سندھیا، نے آج نئی دہلی میں تریپورہ کے وزیر اعلیٰ، مانیک ساہا، کے زیر صدارت لاجسٹکس، انفراسٹرکچر اور کنیکٹیویٹی پر بلائی گئی اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ میں میزورم کے معزز وزیر اعلیٰ، لال دوہوما، ایم ڈی او این ای آر کے سکریٹری، اروناچل پردیش کے چیف سکریٹری اور شمال مشرقی ریاستوں کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ میں شمال مشرق میں سڑکوں، ریلوے، آبی گزرگاہوں، توانائی اور ڈیجیٹل نیٹ ورک پر محیط ملٹی ماڈل رابطے کو تیز کرنے پر غور و خوض کیا گیا۔ ٹاسک فورس نے تجارتی راہداریوں کو مضبوط بنانے، سرحدی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے، آخری میل تک روابط کو بہتر بنانے اور خطے کے لیے ایک مربوط میکرو گرڈ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ بات چیت میں سیکٹرل پاور ٹرانسمیشن کوریڈور، بین ریاستی بنیادی ڈھانچے کی ہم آہنگی اور شمال مشرقی بھارت کو جنوب مشرقی ایشیا کے لیے اسٹریٹجک گیٹ وے کے طور پر کھولنے کے موضوعات کا بھی احاطہ کیا گیا۔

تریپورہ کے معزز وزیر اعلیٰ نے 6 اگست 2025 کو منعقدہ ایچ ایل ٹی ایف کی پہلی میٹنگ کے دوران پانچ نکاتی ایجنڈے اور شمال مشرقی خطے کے ترقی کے مرکزی وزیر کے ذریعے شناخت کیے گئے تین ریاستی اقدامات کا احاطہ کرتے ہوئے ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے شمال مشرقی ریاستوں کو درپیش کنیکٹیویٹی کے اہم چیلنجوں پر روشنی ڈالی، جن میں سڑک اور ہوائی رابطے میں فرق، آبی گزرگاہوں اور سرحدی تجارتی بنیادی ڈھانچے میں حدود، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی میں خامیاں، اور مختلف جغرافیائی و ساختی رکاوٹیں شامل ہیں۔

میزورم کے معزز وزیر اعلیٰ، جناب لال دوہوما، نے شمال مشرقی خطے میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے چار نکاتی ایجنڈے کی تجویز پیش کی:
- ایک متحد فریم ورک کے تحت بجلی، ٹرانسپورٹ اور ڈیجیٹل کوریڈور کو مربوط کرکے این ای آر انفراسٹرکچر گرڈ کی ترقی کے لیے ایک جامع ماسٹر پلان تشکیل دینا۔
- اسٹریٹجک علاقائی مقامات کی نشاندہی اور ٹرانزٹ و آپریشنل لاگت کو کم کرنے کے لیے ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ اور ڈیجیٹل نیٹ ورک کو مربوط کرکے ملٹی ماڈل لاجسٹک پارکس (ایم ایم ایل پی) کے قیام کے لیے جامع منصوبہ تیار کرنا۔
- آخری میل تک رابطے کو یقینی بنانے کے لیے بجلی، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور نقل و حمل کے تمام طریقوں (سڑک، ریلوے، ہوائی راستے، آبی گزرگاہیں) کو بڑھانا۔
- ایم ایم ایل پیز کے بہتر استعمال، بہتر کولڈ چین اور لاجسٹک کنیکٹوٹی کے ذریعے ہر موسم میں نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرکے لاجسٹک لاگت میں کمی لانا۔
ایم ڈی او این ای آر کے مرکزی وزیر نے تین اہم اقدامات کا خاکہ پیش کیا جنہیں ایچ ایل ٹی ایف کے ذریعے شروع کرنے کی ضرورت ہے:
- ایک متحد میکرو گرڈ کے طور پر این ای آر کے لیے علاقائی ماسٹر پلان کی ترقی، جس میں رکاوٹوں اور نفاذ کے چیلنجوں کی نشاندہی کی جائے اور متعلقہ مرکزی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ مل کر حل کیا جائے۔
- بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کی ریاست وار میٹرکس کی تشکیل، جسے مرکزی حکومت فنڈ کرے گی، اور ہر سیکٹر کے دو ترجیحی منصوبوں کی فہرست (مثلاً سڑکیں، ریلوے، ہوائی راستے، بجلی، اندرون ملک آبی گزرگاہیں) ہر ریاست کے لیے تیار کی جائے گی۔
- پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے لیے موزوں انفراسٹرکچر منصوبوں کے ریاست وار میٹرکس کی تشکیل، جس میں ہر سیکٹر کے لیے ایک ترجیحی منصوبے کی نشاندہی کی جائے (مثلاً لاجسٹکس، گودام، کولڈ چین وغیرہ)۔
اس سال کے آغاز میں، مرکز نے آٹھ اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس تشکیل دی، جن میں سے ہر ایک کی سربراہی ایک وزیر اعلیٰ کرتا ہے، جبکہ مرکزی وزیر (ایم ڈی او این ای آر) اور دیگر ریاستوں کے تین وزرائے اعلیٰ ممبر کے طور پر شامل ہیں۔ یہ اقدام اگرتلہ میں 21 دسمبر 2024 کو منعقدہ شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے 72 ویں مکمل اجلاس کے دوران طے پانے والے اتفاق رائے سے نکلا۔ مرکز اور ریاستی عہدیداروں نے مشترکہ طور پر رابطے پر مبنی ترقی کو تیز کرنے اور سرمایہ کاری، ملازمتوں اور علاقائی خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے مستقبل کے لیے تیار لاجسٹک نیٹ ورک کے قیام کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
***
(ش ح۔اس ک )
UR-2342
(रिलीज़ आईडी: 2198478)
आगंतुक पटल : 7