سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیفٹی اینڈ انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹمز (آئی ٹی ایس)

प्रविष्टि तिथि: 03 DEC 2025 6:46PM by PIB Delhi

سڑک، نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے قومی شاہراہوں (این ایچ) پر سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے این ایچ پروجیکٹس کے ڈیزائن، تعمیر اور پہلے سے کھلنے کے مرحلے کے ساتھ ساتھ موجودہ این ایچ پر باقاعدہ حفاظتی آڈٹ کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

حکومت نے قومی شاہراہوں پر سڑک کی حفاظت بہتر بنانے اور حادثات کو کم کرنے کے لیے ’’ایڈوانسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم‘‘ (اے۔ٹی۔ایم۔ایس) کی تعیناتی کا منصوبہ بنایا ہے۔ اے۔ٹی۔ایم۔ایس میں شامل ہیں:

  • اے آئی پر مبنی ویڈیو واقعہ کا پتہ لگانے اور انفورسمنٹ سسٹم (وی۔آئی۔ڈی۔ایس)
  • آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (اے۔این۔پی۔آر) کیمرے
  • پین ٹو زوم (پی۔ٹی۔زیڈ) کیمرے
  • الیکٹرانک نگرانی کے کیمرے جو نفاذ، واقعات کا فوری پتہ لگانے اور ریئل ٹائم فیلڈ رسپانس کے لیے استعمال ہوتے ہیں

اسٹینڈ لون اے۔ٹی۔ایم۔ایس کوریڈور کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔

حکومت نے ’’نیشنل روڈ سیفٹی بورڈ رولز 2025‘‘ کو جی۔ایس۔آر 795 (ای) مورخہ 27.10.2025 کے ذریعے نوٹیفائی کیا ہے۔

شناخت شدہ بلیک اسپاٹس کی فوری اصلاح کے لیے، فیلڈ افسران کو 03 ماہ کی مدت کے اندر قلیل مدتی اقدامات کرنے کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

متغیر پیغام کے اشارے (وی۔ایم۔ایس) ٹریفک کی لائیو اپ ڈیٹس، بھیڑ، اور حادثات کے انتباہات فراہم کرتے ہیں۔ موسمی انتباہی نظام کے ساتھ انضمام دھند، کم مرئیت اور بھاری بارش سے متعلق انتباہات کی پیشگی تشہیر کو مزید مؤثر بناتا ہے، جس سے ڈرائیور کی آگاہی اور حفاظت میں بہتری آتی ہے۔

ضمیمہ-I

orridor

Length (km)

State(s)

Status

Bengaluru – Mysuru (Augmentation)

117

Karnataka

Completed

Dwarka Expressway

58

Delhi, Haryana

Completed

Delhi – Agra

180

Uttar Pradesh

Under Progress

Lucknow Ring Road

103

Uttar Pradesh

Under Progress

UER–II

75

Delhi, Haryana

Under Progress

یہ معلومات وزیرِ مملکت برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نے راجیہ سبھا کو تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

 ***

 

UR-2331

(ش ح۔اس ک  )

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2198477) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी