بھاری صنعتوں کی وزارت
پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم
प्रविष्टि तिथि:
02 DEC 2025 3:35PM by PIB Delhi
پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت 23.11.2025 تک 1634.62 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی جا چکی ہے۔
پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت ای-ایمبولینس کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ای-ایمبولینس کے لیے رہنما خطوط جاری کرنے کے مقصد سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ دیگر زمروں کے ساتھ ای-ایمبولینس کے لیے 31.03.2028 تک بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ ای-2 ڈبلیو اور ای-3 ڈبلیو گاڑیوں کے لیے وقت کی حد 31.03.2026 تک ہوگی۔
پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت الیکٹرک وہیکل پبلک چارجنگ انفراسٹرکچر(ای وی پی سی آئی )کے قیام کے لیے 2000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تاہم، 23.11.2025 تک ای وی پی سی آئی کے قیام کے لیے کوئی گرانٹ فراہم نہیں کی گئی ہے۔ دو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت ای وی پی سی آئی کے قیام میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے تجاویزپیش کیے ہیں۔
پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت ممبئی کو 1500 اور دہلی کو 2800 ای-بسیں مختص کی گئی ہیں۔ مہاراشٹر میں، ممبئی کے علاوہ پونے کو بھی 1000 ای-بسیں دی گئی ہیں۔
استعمال اور رسائی کو یقینی بنانے کے مقصد سے، پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے اور انہیں ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
یہ معلومات بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
..........................................................
ش ح۔ ش آ
U. NO. 2217
(रिलीज़ आईडी: 2197763)
आगंतुक पटल : 5