جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاست کرناٹک میں اٹل بھوجل یوجنا کانفاذ

प्रविष्टि तिथि: 01 DEC 2025 7:18PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے جل شکتی جناب راج بھوشن چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اٹل بھوجل یوجنا  زیر زمین  پانی کے شراکتی نظم کے لیے ایک پائلٹ اسکیم تھی ، جسے سات ریاستوں کے  پانی کی قلت والے علاقوں میں نافذ کیا گیا تھا ۔  کرناٹک میں ، یہ اسکیم 14 اضلاع کی 1199 گرام پنچایتوں، یعنی: باگل کوٹ ، بیلگاوی ، بنگلور  دیہی ، چامراج نگر ، چکا بل پور ، چکماگلورو ، چتردرگ ، داوانگیری ، گڈگ ، ہاسن ، کولار ، رام نگر ،ٹما کورو اور وجے نگر میں نافذ کی گئی تھی۔

اس پروگرام  کے ذریعے فعال کمیونٹی کی شرکت سے  زیرزمین پانی کے نظم کو واضح طور پر بہتر بنایا  گیاہے ۔  پارٹسپیٹری گراؤنڈ واٹر مینجمنٹ کمیٹی (پی جی ایم سی) کی تشکیل، آبی تحفظ کے  شراکتی منصوبوں کی تیاری ، پانی کے موثر طریقوں کو اپنانے، کمیونٹی کی قیادت میں نگرانی ، اور ریچارج ڈھانچے کے نفاذ سے مجموعی  طور پر بہتر  نظم ونسق  اور زیر زمین پانی کے وسائل کے پائیدار استعمال میں اہم کردار ادا ہوا ہے ۔  اسکیم کے نفاذ کی مدت کے دوران ، کرناٹک   میں  اسکیم کے نفاذ والے علاقے میں 25,000 سے زیادہ پانی کے تحفظ/ذخیرہ  کے ڈھانچے تعمیر کیے گئے اور 2.1 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ زمین کو آبپاشی کے موثر طریقوں کے تحت لایا گیا ۔

اٹل بھوجل یوجنا کا تصور ایک مقررہ مدت اورلاگت سے زیر زمین پانی کے شراکتی نظم کے لیے ایک پائلٹ اسکیم کے طور پر کیا گیا تھا ۔  تاہم ، اس وزارت نے تمام ریاستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اسکیم کے اہم نتائج کو اپنے زیر زمین پانی کے انتظام کے منصوبوں میں شامل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں ۔

********

 ( ش ح ۔م ش ع۔رض)

U. No. 2168


(रिलीज़ आईडी: 2197416) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English