جل شکتی وزارت
بہار میں پینے کے پانی کی حفاظت اور آرسینک کے خاتمے کے اقدامات
प्रविष्टि तिथि:
01 DEC 2025 4:22PM by PIB Delhi
جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت پانی کے معیار کی نگرانی اور آن لائن رپورٹنگ کے لیے ایک ویب پر مبنی جے جے ایم-انٹیگریٹڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (جے جے ایم-آئی ایم آئی ایس) تیار کیا گیا ہے، جہاں ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ان بستیوں کی صورتحال کی اطلاع دیتے ہیں جن کے پینے کے پانی کے ذرائع میں آرسینک اور فلورائڈ کی آلودگی شامل ہو۔
جیسا کہ ریاست بہار نے جے جے ایم-آئی ایم آئی ایس پر اطلاع دی ہے، آج تک ریاست کے دیہی علاقوں کی تمام بستیوں کو آرسینک اور فلورائڈ کی آلودگی سے پاک صاف پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔
جے جے ایم کے تحت فنڈز براہِ راست ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کیے جاتے ہیں اور ان کے ضلع وار فنڈ کی تفصیلات حکومت ہند کی سطح پر برقرار نہیں رکھی جاتیں۔
2019-20 سے، ریاست بہار کے لیے جے جے ایم کے تحت جاری کیا گیا کل مرکزی شیئر فنڈ 770.95 کروڑ روپے ہے۔ بہار کی ریاستی حکومت نے 2021-22 سے جے جے ایم فنڈز وصول نہیں کیے ہیں۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پانی کے معیار کی نگرانی اور آن لائن رپورٹنگ کے قابل بنانے کے لیے ایک ویب بیسڈ جے جے ایم-واٹر کوالٹی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ڈبلیو قیو ایم آئی ایس)پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے، جس میں پانی کے معیار کے لیے پانی کے نمونوں کی ٹیسٹ رپورٹس، نمونے جمع کرنا وغیرہ شامل ہیں۔
ڈبلیو کیو ایم آئی ایس کے ذریعے رپورٹ کردہ پانی کے معیار کی جانچ کی ریاست وار تفصیلات پبلک ڈومین میں دستیاب ہیں اور اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے: https://ejalshakti.gov.in/WQMIS/Main/report
مزید برآں، جے جے ایم ڈیش بورڈ پر ایک 'سٹیزن کارنر' تیار کیا گیا ہے، جس میں دیہی علاقوں میں پی ڈبلیو ایس کے ذریعے پانی کی فراہمی کے معیار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور لوگوں میں اعتماد بڑھانے کے لیے عوامی ڈومین میں گاؤں کی سطح کے پانی کے معیار کے ٹیسٹ کے نتائج کی نمائش شامل ہے۔
پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے عام لوگوں کے لیے پانی کے معیار کی جانچ کی لیبارٹریاں کھول دی ہیں، جہاں پانی کے نمونوں کی معمولی شرح پر جانچ کی جاتی ہے۔ ان تفصیلات تک رسائی سٹیزن کارنرسے حاصل کی جا سکتی ہے: https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx
یہ معلومات جل شکتی کے وزیر سی آر پاٹل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***
UR-2116
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2197261)
आगंतुक पटल : 5