ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ٹی آئیز اور این ایس ٹی آئیز کو جدید بنانے کا عمل

प्रविष्टि तिथि: 01 DEC 2025 5:29PM by PIB Delhi

ہنر مندی کے فروغ و  صنعت سازی  ( ایم ایس ڈی اے ) کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ ( ڈی جی ٹی ) کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم ( سی ٹی ایس )  کو صنعتی تربیتی اداروں ( آئی ٹی آئیز )  کے  نیٹ ورک کے ذریعے نافذ کرتا ہے، جب کہ کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم ( سی آئی ٹی ایس ) نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس ( این ایس ٹی آئیز ) اور انسٹی ٹیوٹس فار ٹریننگ آف ٹرینرز ( آئی ٹی او ٹیز ) کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو مہارت فراہم کرنے کے لیے پیش کی جاتی ہے۔

فی الحال ملک میں 14,682 آئی ٹی آئیز قائم ہیں، جن میں سے 3,345 سرکاری اور 11,337 نجی آئی ٹی آئیز ہیں  ، جو 169 پیشوں میں سی ٹی ایس تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ سی ٹی ایس کے تحت آئی ٹی آئیز میں ریاست وار داخلوں کے اعداد و شمار برائے تعلیمی سیشن  23-2022 ء  تا  26-2025 ء   ضمیمہ I میں دیے گئے ہیں۔

ملک میں 33 نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (این ایس ٹی آئیز ) (14 عام اور 19 خواتین کے لیے) اور 120 انسٹی ٹیوٹس فار ٹریننگ آف ٹرینرز (آئی ٹی او ٹیز ) ( 109 ریاستی حکومت اور 11 نجی) موجود ہیں، جو ملک بھر میں 55 پیشوں میں سی آئی ٹی ایس فراہم کر رہے ہیں۔ پچھلے تین سال اور موجودہ سال کے دوران سی آئی ٹی ایس میں داخل ہونے والے طلباء کی ریاست/ مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ کے لحاظ سے تعداد، بشمول بہار، ضمیمہ II میں  دی گئی  ہے۔

پالی لوک سبھا حلقہ (راجستھان) ، بنگلورو ضلع (کرناٹک)  اور پال گھر ضلع (مہاراشٹر) میں  23-2022 ء   تا 26-2025 ء  سیشنز کے دوران آئی ٹی آئیز میں داخلوں کی تعداد بالترتیب 3983، 11210 اور 8420 رہی۔

بہار ریاست میں سی ٹی ایس کے تحت آئی ٹی آئیز میں ضلع وار داخلوں کے اعداد و شمار تعلیمی سیشن  23-2022 ء  تا 26-2025 ء   کے لیے ضمیمہ III میں دیے گئے ہیں۔

ڈی جی ٹی نے 169 اینایس کیو ایف کے مطابق ٹریڈ تیار کیے ہیں، جن میں 31 نئے دور/مستقبل کی مہارتیں شامل ہیں، جیسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس  ( اے آئی ) ، انٹرنیٹ آف تھنگز ( آئی او ٹی ) ، قابل تجدید توانائی اور  3 ڈی پرنٹنگ وغیرہ شامل ہیں  تاکہ ملک کے نوجوانوں کو ہنر مند اور مزید قابل بنایا جا سکے۔ یہ کورسز ملک بھر کے صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئیز) اور نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (این ایس ٹی آئیز  )  کے نیٹ ورک کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں۔ سی ٹی ایس کے تحت نئے دور/مستقبل کی مہارتوں کی فہرست ضمیمہ IV میں  دی گئی  ہے۔

سی ٹی ایس کا نصاب باقاعدگی سے صنعت، تعلیمی اداروں اور ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی  حکومتوں کے مشورے سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے تاکہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، جدید آلات، مشینری اور ٹولز کو شامل کیا جا سکے اور تربیت موجودہ اور مستقبل کی مہارت کی ضروریات کے مطابق رہے۔

ڈی جی ٹی  نے آئی ٹی آئیز اور این ایس ٹی آئیز میں ڈیجیٹل ڈیزائن کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے  آٹو ڈیسک انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ  کے ساتھ تعاون قائم کیا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے متعلقہ شعبوں میں نصاب کی بہتری کے ساتھ ساتھ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرامز اور طلباء کے لیے مختصر مدتی تربیتی اقدامات کے ذریعے تدریسی صلاحیت کو بڑھایا جاتا ہے۔ اس کے تحت آٹو ڈیسک  سافٹ ویئر ٹولز، آن لائن لرننگ ماڈیولز اور پروجیکٹ پر مبنی تعلیمی مواد تک رسائی فراہم کی جاتی ہے تاکہ مینوفیکچرنگ، ڈیزائننگ، آرکیٹیکچرل انجینئرنگ اور متعلقہ شعبوں میں جدید ڈیجیٹل ورک فلو کو اپنانے کی ترغیب دی جا سکے۔ یہ اقدام عملی اور اطلاقی نوعیت کی تربیت کو مضبوط کر کے روزگار کے مواقع بڑھانے، ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے اور جدت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ہے۔

ڈی جی ٹی  کی جانب سے نصاب کی جدید کاری، ڈیجیٹل فعال کاری اور تربیتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے اقدامات  نے تربیت کی فراہمی کو بہتر بنایا، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ رابطے کو بڑھایا اور آئی ٹی آئیز اور این ایس ٹی آئیز میں صنعت سے ہم آہنگ عملی طریقوں کے وسیع پیمانے پر اپنانے میں مدد کی۔ ان اقدامات نے روزگار کے مواقع میں بہتری، انسٹرکٹرز کی صلاحیتوں کو  بہتر بنانے اور اہم شعبوں میں ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی میں مدد فراہم کی ہے۔ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے لحاظ سے داخلوں کی تفصیلات بشمول راجستھان متعلقہ ضمیموں میں دی گئی ہیں، جیسا کہ جواب کے حصہ ( اے ) میں حوالہ دیا گیا ہے۔

انفرادی  اقدامات کے نتائج کی مخصوص شناخت ایک جاری عمل ہے کیونکہ تربیتی نتائج کئی عوامل پر منحصر ہوتے ہیں، جن میں مقامی صنعت کی مانگ، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور ریاستی سطح پر نفاذ شامل ہیں۔

فی الحال، جھارکھنڈ میں دو این ایس ٹی آئیز فعال ہیں۔ ان کی  تفصیلات درج ذیل   ہیں :

 

نمبر شمار

انسٹی ٹیوٹ کا نام

1

نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، جمشید پور

2

نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ایکسٹینشن سینٹر (خواتین)، رانچی

 

نئے آئی ٹی آئی کا قیام بنیادی طور پر مقامی ضروریات اور ترجیحات کی بنیاد پر متعلقہ ریاستی حکومتوں کے دائرہ کار میں آتا ہے ۔ حکومت ہند وقتا ً فوقتا ً مقرر کردہ اصولوں اور رہنما خطوط کے مطابق مختلف اسکیموں کے ذریعے تربیتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں ریاستوں کی مدد کرتی ہے ۔


ضمیمہ I
 

تعلیمی سیشن 23-2022 ء  سے  26-2025 ء  تک سی ٹی ایس کے تحت آئی ٹی آئی میں ریاست کے لحاظ سے اندراج

نمبر شمار

ریاست

پچھلے تین سالوں  23-2022 ء   سے 25-2024 ء   میں اندراج

26-2025 ء   میں اندراج  **

1

انڈمان و نکوبار جزائر

1,769

654

2

آندھرا پردیش

1,51,125

54,213

3

اروناچل پردیش

2,076

697

4

آسام

13,129

5,706

5

بہار

3,32,748

1,16,118

6

چنڈی گڑھ

2,888

1,175

7

چھتیس گڑھ

67,279

23,927

8

دلّی

28,916

10,147

9

گوا

6,542

2,404

10

گجرات

2,61,913

90,788

11

ہریانہ

1,51,570

53,349

12

ہماچل پردیش

64,863

16,973

13

جموں و کشمیر

24,860

10,042

14

جھارکھنڈ

1,15,943

48,194

15

کرناٹک

2,16,239

70,548

16

کیرالہ

98,382

30,132

17

لداخ

1,069

421

18

لکشدیپ

1,004

19

19

مدھیہ پردیش

2,11,727

79,737

20

مہاراشٹر

3,65,780

1,30,774

21

منی پور

2,201

877

22

میگھالیہ

2,444

1,000

23

میزورم

990

328

24

ناگالینڈ

886

324

25

اوڈیشہ

1,74,581

61,254

26

پڈوچیری

2,228

703

27

پنجاب

1,24,353

44,040

28

راجستھان

2,99,809

87,993

29

سکم

1,089

431

30

تمل ناڈو

1,11,671

39,090

31

تلنگانہ

89,642

40,323

32

دادر و نگر حویلی اور دمن و  دیو

2,396

842

33

تری پورہ

7,162

2,714

34

اتر پردیش

9,19,174

3,84,615

35

اتراکھنڈ

30,967

11,502

36

مغربی بنگال

1,22,138

41,958

کل میزان

40,11,553

14,64,012

 

**ریاستی داخلہ پورٹل سے ایس آئی ڈی ایچ پورٹل پر  26-2025 ء  سیشن کے داخلے کے اعداد و شمار کی منتقلی جاری ہے  اور یہ تبدیلی سے مشروط ہے ۔


ضمیمہ  II


ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے  لحاظ سے پچھلے 3  برسوں  اور رواں سال کے دوران سی آئی ٹی ایس کے تحت اندراج شدہ زیر تربیت افراد کی تعداد

نمبر شمار

ریاست

سی آئی ٹی ایس  میں پچھلے تین سالوں کے سیشن23-2022 ء  سے 25-2024 ء  میں اندراج

موجودہ سال کے سیشن 26-2025 ء  میں سی آئی ٹی ایس  میں اندراج

1

آندھرا پردیش

57

69

2

بہار

197

47

3

چھتیس گڑھ

327

129

4

گوا

75

34

5

گجرات

461

209

6

ہریانہ

3277

1476

7

ہماچل پردیش

861

271

8

جموں و کشمیر

329

177

9

جھارکھنڈ

149

74

10

کرناٹک

799

289

11

کیرالہ

254

155

12

مدھیہ پردیش

726

418

13

مہاراشٹر

1643

539

14

میگھالیہ

66

82

15

اوڈیشہ

752

303

16

پنجاب

3919

1993

17

راجستھان

5492

2001

18

تمل ناڈو

1230

429

19

تلنگانہ

1283

548

20

تری پورہ

143

67

21

اتر پردیش

6289

3063

22

اتراکھنڈ

1541

605

23

مغربی بنگال

1813

653

کل میزان

31683

13631

 

یہ معلومات ہنرمندی کے فروغ  اور صنعت سازی کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  جناب جینت چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

ضمیمہ III

 

یکم دسمبر ، 2025 ء   کو جواب دینے کے لیے لوک سبھا کے غیر ستارہ والے سوال نمبر 6 کے پیرا ( اے ) کے جواب میں حوالے کے طور پر پیش کیا گیا ضمیمہ

 

جدول 3: تعلیمی سیشن 23-2022 ء  سے 26-2025 ء   تک  سی ٹی ایس  کے تحت بہار ریاست میں آئی ٹی آئیز  میں ضلع وار اندراج

نمبر شمار

ضلع

پچھلے تین سالوں  23-2022 ء   سے 25-2024 ء   میں اندراج

26-2025 ء   میں اندراج  **

1

ارریہ

1,438

520

2

اَروَل

4,902

1,670

3

اورنگ آباد

14,084

4,905

4

بانکا

3,631

1,269

5

بیگوسرائے

8,880

3,177

6

بھاگل پور

12,311

4,549

7

بھوجپور

13,121

4,783

8

بکسر

5,632

2,116

9

دربھنگہ

5,283

1,925

10

گیا

22,705

7,816

11

گوپال گنج

6,031

1,760

12

جموئی

6,652

2,236

13

جہان آباد

7,015

2,470

14

کیمور (بھبوا )

3,072

1,047

15

کٹیہار

4,299

1,342

16

کھگڑیا

2,876

1,071

17

کشن گنج

758

294

18

لکھی سرائے

2,017

747

19

مدھے پورہ

2,165

782

20

مدھوبنی

5,593

1,633

21

مونگیر

10,455

3,484

22

مظفر پور

13,272

4,937

23

نالندہ

22,886

7,601

24

نوادہ

9,127

3,145

25

مغربی چمپارن

6,069

2,129

26

پٹنہ

46,225

15,861

27

مشرقی چمپارن

9,666

3,634

28

پورنیا

3,008

1,107

29

روہتاس

18,866

6,830

30

سہرسہ

2,023

711

31

سمستی پور

10,410

3,635

32

سارن

15,526

5,798

33

شیخ پورہ

3,208

1,008

34

شیوہر

983

338

35

سیتامڑھی

5,616

1,992

36

سیوان

7,378

2,483

37

سپول

2,793

913

38

ویشالی

12,772

4,400

کل میزان

3,32,748

1,16,118

** 26-2025 ء   کے سیشن کے داخلہ ڈاٹا کی ریاستی داخلہ پورٹلز سے  ایس آئی ڈی ایچ  پورٹل پر منتقلی جاری ہے اور  اس میں تبدیلی ممکن ہے۔

 

ضمیمہ IV

لوک سبھا کے غیر ستارہ والے سوال نمبر 6 کے پیرا ( بی ) کے جواب میں پیش کیا گیا ضمیمہ یکم دسمبر ، 2025 ء  کو جواب  دیا جانا باقی ہے ۔

 

جدول 4: سی ٹی ایس  کے تحت نئے دور / مستقبل کے ہنر مندی کے کورسز کی فہرست

نمبر شمار

کورس کا نام

دورانیہ

این ایس کیو ایف سطح

  1.  

5 جی  نیٹ ورک ٹیکنیشن

ایک سال

4.5

  1.  

ایڈیٹیو  مینوفیکچرنگ ( 3 ڈی پرنٹنگ) ٹیکنیشن

دو سال

3.5

  1.  

ایروناٹیکل اسٹرکچر  اینڈ ایکوپمنٹ فٹر

دو سال

4

  1.  

آرٹیفشل انٹلی جنس پروگرامنگ اسسٹنٹ

ایک سال

3.5

  1.  

سی این سی مشینی ٹیکنیشن

دو سال

4

  1.  

کمپیوٹر ایڈیڈ مینوفیکچرنگ ( سی اے ایم ) پروگرامر

ایک سال

3.5

  1.  

سائبر سکیورٹی اسسٹنٹ

ایک سال

3.5

  1.  

ڈیٹا اینوٹیشن اسسٹنٹ

ایک سال

3.5

  1.  

ڈرون پائلٹ (جونیئر )

چھ ماہ

3

  1.  

ڈرون ٹیکنیشن

چھ ماہ

3

  1.  

انجینئرنگ ڈیزائن ٹیکنیشن

ایک سال

3.5

  1.  

فائبر ٹو ہوم ٹیکنیشن

چھ ماہ

3

  1.  

جیو انفارمیٹکس اسسٹنٹ

ایک سال

3.5

  1.  

گرین ہائیڈروجن پروڈکشن ٹیکنیشن

ایک سال

3.5

  1.  

انڈسٹریل انٹر نیٹ آف تھنگز ( آئی آئی او ٹی ) ٹیکنیشن

دو سال

4.0

  1.  

انڈسٹریل  روبوٹکس  اینڈ ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ

ایک سال

3.5

  1.  

انفارمیشن ٹیکنالوجی

دو سال

4

  1.  

انٹرنیٹ آف تھنگز ٹیکنیشن (اسمارٹ ایگریکلچر )

ایک سال

3.5

  1.  

انٹرنیٹ آف تھنگز ٹیکنیشن (اسمارٹ سٹی )

ایک سال

3.5

  1.  

انٹرنیٹ آف تھنگز ٹیکنیشن (اسمارٹ ہیلتھ کیئر )

ایک سال

3.5

  1.  

مینوفیکچرنگ پروسیس کنٹرول اینڈ آٹومیشن

ایک سال

3.5

  1.  

مکینک الیکٹرک وہیکل

دو سال

4

  1.  

ملٹی میڈیا، اینیمیشن  اینڈ اسپیشل افیکٹس

ایک سال

3.5

  1.  

سیمی کنڈکٹر ٹیکنیشن

ایک سال

4.5

  1.  

اسمال ہائیڈرو پاور پلانٹ ٹیکنیشن

دو سال

4

  1.  

اسمارٹ فون ٹیکنیشن کم ایپ ٹیسٹر

چھ  ماہ

3.5

  1.  

سافٹ ویئر ٹیسٹنگ اسسٹنٹ

ایک سال

4.5

  1.  

سولر ٹیکنیشن (الیکٹریکل )

ایک سال

3.5

  1.  

ٹیکنیشن میکا ٹرونکس

دو سال

4

  1.  

ورچوئل اینالیسز اینڈ ڈیزائنر – ایف ای ایم ( فنائٹ ایلیمنٹ میتھڈ )

دو سال

4

  1.  

ونڈ پلانٹ ٹیکنیشن

دو سال

4

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح۔م م ۔ع ا  )

U.No. 2137


(रिलीज़ आईडी: 2197155) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी