سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
میگھالیہ میں پہلی بلاک سطح کی ماحولیاتی خطرے کے جائزے سے معلوم ہوا کہ 25 بلاکس زیادہ یا انتہائی زیادہ خطرےوالے زمروں میں شامل ہیں
प्रविष्टि तिथि:
29 NOV 2025 8:22PM by PIB Delhi
ایک نئی تحقیق کے مطابق میگھالیہ کے 39 کمیونٹی اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (سی اورآر ڈی) بلاکس میں سے 25 زیادہ یا انتہائی زیادہ ماحولیاتی خطرے کے زمرے میں آتے ہیں۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے سی ای ایس ٹی ڈویژن کے تحت ماحولیاتی تبدیلی کے پروگرام نے ملک کی 30 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ریاستی ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق سیلز (ایس سی سی سیز) قائم کیے ہیں تاکہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان اور ریاستوں کے آپس میں ماحولیاتی اقدامات کے سلسلے میں بہتر ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔ میگھالیہ کلائمٹ چینج سینٹر (ایم سی سی سی)، حکومتِ میگھالیہ، ماحولیاتی تبدیلی کیلئے قومی قومی عملی (این اے پی سی سی) کے تحت نیشنل مشن فار سسٹیننگ دی ہمالین ایکو سسٹم (این ایم ایس ایچ ای) کا ایک اہم جز ہے۔
ماحولیاتی تبدیلی فطری ماحولیاتی نظاموں اور سماجی و معاشی نظاموں خصوصاً ہندوستانی ہمالیہ جیسے نازک علاقوں،کے لیے شدید خطرات پیدا کرتی ہے۔
اسی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے، میگھالیہ کلائمٹ چینج سینٹر (ایم سی سی سی) نےاین ایم ایس ایچ ای کے تحت ریاست کے 39 سی اور آر ڈی بلاکس پر مشتمل ایک جامع بلاک سطح کا ماحولیاتی خطرے کا تجزیہ کیا ہے۔ ی
یہ مطالعہ ایک عمومی قومی فریم ورک اپناتا ہے جو ایک منظم، اوپر سے نیچے (ٹاپ-ڈاؤن) نقطہ نظر کے ذریعے حیاتیاتی، طبیعیاتی اور سماجی-اقتصادی اشاریوں کو جوڑتا ہے۔

تصویر 1: مربوط خطرے کے تجزیے کی بنیاد پر بلاکس کی درجہ بندی دکھانے والا نقشہ
یہ تجزیہ، جو ظاہر کرتا ہے کہ 39 میں سے 25 سی اینڈ آر ڈی بلاکس میں ماحولیاتی خطرہ زیادہ یا بہت زیادہ ہے، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اہم عوامل میں ادارہ جاتی قرضوں تک محدود رسائی، کم گھریلو آمدنی، عوامی صحت اور غذائیت کے ناکافی ڈھانچےجیسے آنگن واڑی مراکز،کم جنگلاتی وسائل، اور آبپاشی کے کم رقبے شامل ہیں۔
یہ اشاریے اُن علاقوں کو نمایاں کرتے ہیں جہاں موافقت کی صلاحیت بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے میں مضبوط معاش کے فروغ کے لیے مخصوص پالیسی پر توجہ کی ضرورت ہے۔
یہ تحقیق پالیسی سازوں کے لیے قابلِ عمل بصیرت فراہم کرتی ہے، خصوصاً اُن افراد کے لیے جو ماحولیات کے لئے سازگار منصوبہ بندی، دیہی ترقی اور معاشی و سماجی مساوات سے وابستہ ہیں۔ مقامی سطح کے خطرات کو اُجاگر کرتے ہوئےجنہیں ضلعی سطح کے تجزیے نظر انداز کر سکتے ہیں،یہ مطالعہ میگھالیہ کے متنوع جغرافیے اور کمیونٹیز کے مطابق مخصوص علاقائی موافقت اور تدارکی حکمتِ عملیاں تشکیل دینے میں مدد دیتا ہے۔
نتائج اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بنیادی سطح پر مربوط ماحولیاتی موافقت کی منصوبہ بندی انتہائی اہم ہے، اور یہ تحقیق ہمالیائی خطے کو موسمیاتی طور پر لچکدار بنانے کے قومی ایجنڈے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تصویر2: میگھالیہ میں بلاک سطح پر مشترکہ خطرات میں شامل عوامل ’’
میگھالیہ کی بلاک سطح پر مشترکہ ماحولیاتی خطرے کے تجزیے‘‘کے عنوان سے یہ مطالعہ ممتاز جریدے ڈسکورسسٹینبلٹی میں شائع ہوا ہے، جو اس کی سائنسی اہمیت اور پالیسی کےحوالے سے افادیت کو اُجاگر کرتا ہے۔
اشاعت کا لنک: https://link.springer.com/article/10.1007/s43621-025-01500-6
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔ن م۔
U-2078
(रिलीज़ आईडी: 2196785)
आगंतुक पटल : 24