ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی-این سی آر خطے میں ہوا کے معیار میں مسلسل بہتری


کووِڈ لاک ڈاؤن کی مدت کو چھوڑ کر گذشتہ 8 برسوں میں جنوری سے نومبر تک کی مدت کے لیے اے کیو آئی کا سب سے کم اوسط دیکھا گیا؛ 2025 میں محض تین دن یومیہ اوسط اے کیو آئی 400 سے زائد رہا

प्रविष्टि तिथि: 30 NOV 2025 8:01PM by PIB Delhi

دہلی- این سی آر  خطے کی مجموعی ہوا کے معیار میں بہتری کا رجحان جاری ہے اور رواں سال کے دوران جنوری سے نومبر کے درمیان کی مدت کے لیے، دہلی نے آٹھ برسوں کے دوران یعنی 2018 سے 2025 تک (2020 کو چھوڑکر- کووِڈ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا سال) جنوری سے نومبر کے درمیان  کی مدت کے لیے اپنا اب تک کا سب سے کم اوسط اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس)درج کیاہے۔

رواں سال کے دوران جنوری- نومبر کی مدت کے لیے دہلی کا اوسط اے کیو آئی 187 درج کیا گیا ہے، جبکہ اسی مدت کے دوران 2024 میں یہ 201،  2023 میں 190، 2022 میں 199، 2021 میں 197، 2020 میں 172، 2019 میں 203 اور 2018 میں 213 تھا۔

جنوری سے نومبر 2025 کی اس مدت میں صرف تین دن ایسے رہے جب یومیہ اوسط اے کیو آئی 400 سے زیادہ تھا(تشویش ناک سے مزید تشویش ناک زمرہ)۔ 2024 میں ایسے 11 دن، 2023 میں 12 دن، 2022 میں 4 دن، 2021 میں 17 دن، 2020 میں 11 دن، 2019 میں 16 دن اور 2018 میں ایسے 12 دن تھے۔

اس کے علاوہ، اس سال اب تک ایسا کوئی دن ریکارڈ نہیں ہوا ہے جب یومیہ اوسط اے کیو آئی 450 سے (’ازحد تشویش ناک‘) سے زیادہ رہا ہو۔ 2024 میں ایسے 2 دن (اے کیو آئی <450)، 2023 میں 2 دن، 2022 میں صفر دن، 2021 میں 3 دن، 2020 میں 2 دن، 2019 میں 5 دن اور 2018 میں صفر دن تھے۔

جنوری سے نومبر (27 نومبر تک) کی مدت میں دہلی میں پی ایم 2.5 کی سطح 2018 کے بعد اسی مدت کے مقابلے میں سب سے کم رہی ہے، جو سال 2020 (کووِڈ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا سال) کے برابر بھی ہے۔ اس سال دہلی میں پی ایم 2.5 کا اوسط 85 µg/m3 رہا ہے، جبکہ 2024 میں یہ 98، 2023 میں 90، 2022 میں 90، 2021 میں 95، 2020 میں 85، 2019 میں 99 اور 2018 میں یہ 103 تھا۔

اسی طرح، جنوری سے نومبر (27 نومبر تک) کی مدت میں بھی دہلی میں پی ایم 100 کنسٹریشن کی سطح 2018 کے بعد اسی مدت کے مقابلے میں سب سے کم رہی (2020 کو چھوڑ کر- کووِڈ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا سال)۔ دہلی میں اس سال اوسطاً 183 µg/m3 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 2024 میں یہ 205، 2023 میں 193، 2022 میں 202، 2021 میں 200، 2020 میں 167، 2019 میں 210 اور 2018 میں 228 تھا۔

سی اے کیو ایم فضائی آلودگی کی روک تھام، کنٹرول اور اس کو کم کرنے اور دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کے لیے مختلف متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ آئندہ دنوں میں دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کے ساتھ ان کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔

*********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2069


(रिलीज़ आईडी: 2196641) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English