سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت مند بڑھاپے اور بین نسلی میل جول کو فروغ دینے کے مقصد سے بزرگ شہریوں کے لیے ثقافتی پروگرام ’’آرادھنا‘‘ کا انعقاد

प्रविष्टि तिथि: 30 NOV 2025 9:21AM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کے محکمۂ سماجی انصاف و بااختیاری نے 28.11.2025 کو نئی دہلی کے جن پتھ میں واقع ڈی آئی اے سی کے بھیم ہال میں بزرگ شہریوں کے لیے ایک ثقافتی پروگرام ’’آرادھنا‘‘ کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد فعال بڑھاپے اور بین نسلی میل جول کو فروغ دینا تھا۔ یہ تقریب بزرگ افراد کے عالمی دن (آئی ڈی او پی)-2025 کی تقریبات کے سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ اس پروگرام کا موضوع تھا: تجربے سے توانائی تک۔

اس سیشن کی رونق سماجی انصاف و بااختیاری کے وزیرِ مملکت جناب بی. ایل. ورما کی موجودگی سے دوبالا ہوئی۔ اس کے علاوہ محکمۂ سماجی انصاف و بااختیاری کے سکریٹری، محکمے کے سینئر افسران، طلبہ، بزرگ شہری اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R64V.jpg

ہندوستان کے آئین میں دفعہ41 کے تحت یہ لازم قرار دیا گیا ہے کہ ریاست بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر انتظامات کرے۔ اسی جذبے کے تحت والدین اور بزرگ شہریوں کی کفالت و بہبود کا قانون، 2007 نافذ کیا گیا۔ یہ تاریخی قانون ہماری ثقافتی اقدار کا مظہر ہے، جس نے خبر گیری، خدمت اور محبت کو قابلِ نفاذ حقوق کی صورت میں بدل دیا۔ بزرگ شہریوں سے متعلق معاملات کی دیکھ بھال کے لیے وزارتِ سماجی انصاف و بااختیاری مرکزی محکمے کا کردار ادا کرتی ہے۔

مردم شماری 2011 کے مطابق ملک میں تقریباً 10 کروڑ بزرگ شہری موجود ہیں اور یہ تعداد 2036 تک 22 کروڑ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ بڑھتی ہوئی یہ آبادی ایک چیلنج کے ساتھ ساتھ ایک موقع بھی فراہم کرتی ہے کہ ہم بزرگ شہری مرکوز پالیسیوں پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔ ملک میں اس سلسلے میں پالیسی سطح اور قانونی ڈھانچے دونوں محاذوں پر متعدد اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

ثقافتی پروگرام کے دوران فضائیہ کے بینڈ نے ایویننگ اسٹار ’ریجوائس ان رائے سینا، شجلم سفلم، اسپیس فلائٹ‘ وطنِ عزیز کی شان وندے ماترم اور سارے جہاں سے اچھا بجائے۔ ائیر فورس بینڈ کی یہ دھنیں شرکاء کے دلوں میں فخر، قومی یکجہتی اور مادرِ وطن کے لیے حب الوطنی کا جذبہ بیدار کر گئیں اور ایک بار پھر ملک سے محبت کے احساس کو تازہ کردیا۔

پدم شری گیتا چندرن نے اپنی ٹیم کے ساتھ بھارت ناٹیم کا دل موہ لینے والا مظاہرہ کیا۔ ان کے پروگرام میں تری دہارا، نمہ شیوایا، اومکارا کرنی (راگ لوانگی) اور سَن کیرتن شامل تھے۔ ہندوستانی رقص کی ان روح پرور پیشکشوں نے تمام حاضرین کو مسحور کر دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JQFZ.jpg

اپنے خطاب میں معزز وزیرِ مملکت برائے سماجی انصاف و بااختیاری جناب بی۔ ایل۔ ورما نے کہا کہ ہمارے بزرگ شہری ہمیشہ سے دانائی، صبر اور اقدار پر مبنی زندگی کی علامت رہے ہیں۔ ان کی زندگی کا ہر باب جو محنت، جدوجہد، قربانی اور کامیابیوں سے بھرپور ہے، نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ثقافتی پروگرام اس لیے خاص ہے کہ موسیقی، رقص اور فن ایک ساتھ مل کر تجربے کو اظہار اور توانائی کو خوبصورت شکل دیتے ہیں، جیسا کہ انڈین ایئر فورس میوزیکل بینڈ نے اپنی پیشکش سے خدمت اور یکجہتی کا نغماتی اظہار کیا اور بھارت کی ممتاز رقاصہ پدم شری محترمہ گیتا چندرن کی قابلِ احترام رقص و موسیقی کی پیشکش نے اس ماحول کو مزید مہکایا۔

یہ پروگرام اس لیے بھی یادگار ہے کہ آج تین نسلیں ایک ہی اسٹیج پر موجود تھیں، ہمارے بزرگوں کی موسیقی، نوجوانوں کے فنونِ لطیفہ کے اظہار اور بچوں کی خوشی بھری موجودگی نے اس لمحے کو منفرد بنا دیا۔ وزارتِ سماجی انصاف و بااختیاری اسی سمت میں کام کر رہی ہے، کیونکہ اس کا ہر پروگرام بزرگ شہریوں کی عزت، حفاظت، فعال زندگی اور معاشرتی شمولیت کو یقینی بنانے کے عزم سے جڑا ہوا ہے۔

ثقافتی پروگرام ’’آرادھنا‘‘ نے بزرگ شہریوں، طلبہ، پالیسی سازوں اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا تاکہ فعال بڑھاپے  اور بین نسلی میل جول کو فروغ دیا جا سکے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 2047


(रिलीज़ आईडी: 2196514) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी