کوئلے کی وزارت
وزارت کوئلہ نے کوئلے کے معدنیات کی جلد تلاش اور کانوں کے جلد عملی آغاز کے لیے ایک اور پہل کی
प्रविष्टि तिथि:
28 NOV 2025 12:35PM by PIB Delhi
کوئلہ کے شعبے کو مضبوط کرنے اور بھارت کو آتم نربھر بھارت کے وژن کے قریب لانے کی جاری کوششوں کے تحت حکومت نے کوئلے کے کانوں کی تلاش اور عملی آغاز کو تیز کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ کانکنی اور معدنیات(ترقی اور ضابطہ) ایکٹ، 1957 کی دفعہ 4 کی ذیلی دفعہ(1) کے دوسرے التزام کے تحت، وہ نجی ادارے جو کوالٹی کونسل آف انڈیا – نیشنل ایکریڈٹیشن بورڈ فار ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (کیو سی آئی-این اے بی ای ٹی) سے مناسب طریقے سے معتبر ہیں، 26 نومبر 2025 کو بطور‘‘اکریڈیٹڈ پراسپیکٹنگ ایجنسیز’’ نوٹیفائی کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت کوئلہ کی جانب سے شائع کردہ نوٹیفیکیشن اس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے:- https://coal.nic.in/sites/default/files/2025-11/28-11-2025a-wn.pdf
اس کے نتیجے میں کوئلے اور لینگیٹ کی تلاش کے لیے مزید 18 ایجنسیز شامل کی گئی ہیں، جس سے کوئلہ بلاکس کے الاٹیز کو ان ایجنسیز کو تلاش کے کام کے لیے شامل کرنے میں زیادہ آسانی اور انتخاب کے متبادل حاصل ہوں گے۔ کوئلے کے کان کا کام شروع کرنے کے لیے تلاش اور جیولوجیکل رپورٹ کی تیاری لازمی ہے۔ ان تلاش کی ایجنسیز کے اضافے سے تقریباً 6 ماہ کا وقت بچ سکے گا، جو پہلے ایجنسی کے ذریعے پراسپیکٹنگ لائسنس حاصل کرنے میں لگتا تھا۔
اتھورائزڈ پراسپیکٹنگ ایجنسیز کے دائرہ کار کو بڑھا کر، حکومت کا مقصد نجی شعبے کے وسائل کا فائدہ اٹھانا، تلاش کے ماحولیاتی نظام میں کارکردگی، مسابقت، اور تکنیکی جدت کو فروغ دینا ہے۔
اس پہل سے توقع کی جاتی ہے کہ تلاش کی رفتار میں نمایاں تیزی آئے گی اور کان کنی کی جلد ترقی ممکن ہوگی، جس سے وسائل کی تیز ترقی اور ملک میں کوئلہ و لینگیٹ کی دستیابی میں اضافہ ہوگا، تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
حکومت ہند شفاف، موثر اور مستقبل کے لیے تیار معدنیات کی تلاش کے فریم ورک کو فروغ دینے کی خاطر پرعزم ہے، جو قومی توانائی کی حفاظت کو مضبوط بنائے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے۔
********
ش ح ۔ع ح۔ش ا
U. NO.- 1976
(रिलीज़ आईडी: 2195778)
आगंतुक पटल : 5