ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے نئی دہلی کے نیشنل زولوجیکل پارک میں جانوروں کے تحفظ اور ان کی بہبودی پہل قدمیوں کا جائزہ لیا
Posted On:
27 NOV 2025 7:33PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران، انہوں نے چڑیا گھر میں جانوروں کے اہم باڑوں اور جاری تحفظ اور بہبودی پہل قدمیوں کا جائزہ لیا۔
وزیر نے سفید شیر کے باڑے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مارچ 2024 میں پیدا ہونے والی دو مادہ سفید شیر کے بچوں کا نام 'درگا' اور 'دیوی' رکھا۔ یہ بچے مادہ سفید شیرنی 'سیتا' اور نر سفید شیر 'وجے' کی اولاد ہیں۔ انہوں نے ’درگا ‘ کو پہلی مرتبہ شائقین کے لیے نمائش کے علاقے میں چھوڑا، جو سیر کے لیے آئے افراد اور چڑیا گھر کے عملے کے لیے ایک خصوصی لمحہ تھا۔
اس کے بعد وزیر موصوف نے اپریل 2025 میں پیدا ہونے والے دو ایشیائی ببر شیروں کے بچوں - ایک نر اور ایک مادہ -کی دیکھ بھال اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ بچے مادہ ببر شیرنی 'مہاگوری' اور نر ببر شیر 'مہیشور' کی اولاد ہیں۔
جناب سنگھ نے دو ایشیائی ہاتھیوں، راج لکشمی اور ہیرا گج کے انتظام اور فلاح و بہبود کا جائزہ لینے کے لیے ہاتھیوں کے باڑے کا بھی دورہ کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے چڑیا گھر کے ہسپتال کا معائنہ کیا، جہاں جولائی 2025 میں پیدا ہونے والے شیر کے بچے کو اس وقت رکھا گیا ہے۔ انہوں نے اس کی دیکھ بھال، صحت کی صورتحال اور بہبودی اقدامات کے بارے میں تفصیل سے دریافت کیا۔
وزیر نے چڑیا گھر میں جانوروں کے لیے موسم سرما کے انتظام کے طریقوں کو مضبوط بنانے کے لیے قیمتی تجاویز بھی پیش کیں۔ انہوں نے جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبہ بند کی گئیں مستقبل کی سرگرمیوں اور چڑیاگھر کے حکام کے ساتھ ناظرین کے تجربے کو بہتر بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس وقت چڑیا گھر میں چھ سفید شیر (2 نر: 4 مادہ)- سیتا، وجے جونیئر، ویوم، اونی، درگا اور دیوی؛ چھ ببر شیر (تین نر: تین مادہ)- سندرم، شیلزا، مہیشور، مہاگوری؛ اور آٹھ رائل بنگال ٹائیگرس (3 نر:4 مادہ:ایک بچہ)- کرن، سدھی، آدیتی، دھیریہ، دھتری، ہری سناتن اور ایک بچہ موجود ہیں۔



**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1949
(Release ID: 2195610)
Visitor Counter : 6