جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ جل شَکتی کی طرف سے پانی کے انتظام اور خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی غور و فکر کا اجلاس منعقد

Posted On: 26 NOV 2025 8:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی: وزارتِ جل شَکتی نے پانی کے انتظام کو مضبوط بنانے، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، پانی کی حفاظت کو یقینی بنانے اور پانی کے شعبے کی طویل مدتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے مرکزی وزیر برائے جل شَکتِی، جناب سی۔ آر۔ پٹیل کی صدارت میں غور و فکر کا ایک اعلٰی سطحی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے جل شَکتِی، جناب وی۔ سومنہ اور ڈاکٹر راج بھوشن چودھری کے علاوہ وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس سیشن میں پانی کے وسائل کے انتظام، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی، دریاؤں کی بحالی، آبپاشی کی کارکردگی، ادارہ جاتی مضبوطی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق وسیع مسائل پر آزاد، کھلا اور تعمیری تبادلۂ خیال ہوا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب سی۔ آر۔ پٹیل نے زور دیا کہ پانی انسانی زندگی کے ہر مرحلے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور خدمات کی فراہمی کے معیار میں مسلسل بہتری، بہتر مالی منصوبہ بندی اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کمیونٹی کی شرکت، اسکولی سطح پر پانی سے متعلق آگاہی، اور ملک کے مختلف حصوں میں کامیاب ماڈلز کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ پانی سے متعلق اقدامات کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی دہرایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت شفاف، جوابدہ اور شہری مرکوز حکمرانی کے ذریعے پانی اور صفائی ستھرائی سے متعلق خدمات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیرِ مملکت جناب وی۔ سومنہ اور ڈاکٹر راج بھوشن چودھری نے پانی کے انتظام کے لیے ایک مربوط نقطۂ نظر اپنانے، سیلاب اور خشک سالی کے مسائل کا جامع حل، دستیاب ڈیٹا کے بہتر استعمال، بارش کے پانی کی وصولی کو فروغ دینے، سطحی اور زیر زمین پانی کے وسائل کے مؤثر استعمال، اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری کو مضبوط بنانے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دونوں سکریٹریوں نے خدمات کی فراہمی کے فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے، جاری منصوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو گہرا کرنے، ہر سطح پر ادارہ جاتی میکانزم کو مضبوط کرنے، عوامی سطح پر صلاحیت سازی کو بڑھانے، اور یہ یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ اہم پروگراموں کے مطلوبہ فوائد شہریوں تک مؤثر اور پائیدار انداز میں پہنچیں۔

یہ بات نوٹ کی گئی کہ اس طرح کے منظم تبادلے ترجیحات کو ہم آہنگ کرنے، عملی رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے اور مختلف متعلقہ فریقین کے درمیان مربوط کوششوں کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں۔ وزارت اس اجلاس سے حاصل ہونے والی اہم تجاویز اور غور و فکر کو متعلقہ محکموں اور ریاستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد مناسب اقدامات کے لیے مرتب کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019C25.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O17T.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PT1Y.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004G1GB.jpg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 1892


(Release ID: 2195011) Visitor Counter : 6
Read this release in: English