کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی ای پی ایف اے اور ایس ای بی آئی 6 دسمبر 2025 کو جے پور میں ‘نویشک شیور’ کا اہتمام کریں گے
سرمایہ کاروں کے لیے کلیم نہ کیے گئے ڈیویڈنٹ اور شیئر کے مسائل کو حل کرنے ، سرمایہ کاروں کی خدمات تک براہ راست رسائی اور آن گراؤنڈ شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ون اسٹاپ پلیٹ فارم کی سہولت
یہ اقدام ملک بھر میں ایک محفوظ، قابل رسائی اور سرمایہ کاروں پر مبنی مالیاتی ماحولیاتی نظام بنانے کے آئی پی ایف اے کے عزم کو تقویت دیتا ہے
प्रविष्टि तिथि:
25 NOV 2025 7:40PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے)، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کے تعاون سے، 6 دسمبر 2025 کو جے پور میں صبح 10:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ایک ‘نویشک شیور’ کا انعقاد کرے گی۔
یہ اقدام سرمایہ کاروں کے لیے کلیم نہ کیے گئے ڈیویڈنٹ اور شیئر سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک ون اسٹاپ سہولت پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جبکہ سرمایہ کاروں کی خدمات تک براہ راست رسائی اور آن گراؤنڈ شکایات کے ازالے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
شیور کے ذریعے، آئی ای پی ایف اے کا مقصد درج ذیل کی پیشکش کرنا ہے:
- چھ سے سات سال سے رکھے گئے بنا کلیم والے ڈیویڈنٹ کی وصولی کے لیے براہ راست سہولت۔
- سرمایہ کاروں کے لیے موقع پر کے وائی سی اور نامزدگی کی تازہ کاری۔
- زیر التوا آئی ای پی ایف اے کلیم کے مسائل کا فوری حل۔
نویشک شیور ماڈل سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور رجسٹرار اور ٹرانسفر ایجنٹوں (آر ٹی اے) کے درمیان براہ راست بات چیت کو فعال کر کے ثالثی کو ختم کرتا ہے۔ فوری طور پر شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے موقع پر خصوصی سروس کیوسک قائم کیے جائیں گے۔ جن شراکت داروں کے بڑے بنا کلیم والے ڈیویڈنڈ اکاؤنٹس ہیں، وہ حصہ لینے والی کمپنیاں موقع پر موجود سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کریں گی تاکہ ان کے خدشات کو مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔
جے پور شیور آئی ای پی ایف اے کی ملک گیر آؤٹ ریچ مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد مالی خواندگی کو بڑھانا، شفافیت کو فروغ دینا اور غیر دعویدار سرمایہ کاری کے دوبارہ دعوی کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ یہ اقدام ملک بھر میں ایک محفوظ، قابل رسائی اور سرمایہ کاروں پر مبنی مالیاتی ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے آئی ای پی ایف اے کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔
تاریخ اور وقت: 6 دسمبر، 2025 | صبح 10:00 سے شام 4:00 بجے تک
مقام: سورن محل - دی بینکوئٹ ہال، کھاٹی پورہ روڈ، گاندھی پتھ کے قریب، مرودھر وہار، ویشالی نگر، جے پور، راجستھان 302012
آئی ای پی ایف اے کے بارے میں
انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے)، جو کارپوریٹ امور کی وزارت، حکومت ہند کے تحت کام کرتی ہے، ملک بھر میں جاری مالی خواندگی کے پروگراموں اور تعاون پر مبنی آؤٹ ریچ اقدامات کے ذریعے سرمایہ کاروں کی بیداری اور تحفظ کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
دلچسپی رکھنے والے دعویدار نیچے دیے گئے لنک کے ذریعے شیور کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں:
رجسٹریشن فارم
مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں: https://www.iepf.gov.in/
**********
ش ح۔ م ش۔رض
U: 1817
(रिलीज़ आईडी: 2194620)
आगंतुक पटल : 10