کانکنی کی وزارت
پندرہ سو کروڑ روپے کی ترغیبی اسکیم سے اہم معدنیات نکالنے کے لیے 3 لاکھ ٹن سالانہ ری سائیکلنگ کی صلاحیت کو فروغ دینے کا تصور پیش کیا گیا
اسکیم کے نفاذ کا جائزہ سے اسکیم کے لیے پہلے سے رجسٹرڈ مستفیدین کی ایک بڑی تعداد کا انکشاف
प्रविष्टि तिथि:
25 NOV 2025 5:36PM by PIB Delhi
اہم معدنی ری سائیکلنگ کے لیے 1500 کروڑ روپے کی ترغیبی اسکیم کے نفاذ کی پیش رفت کا آج کانوں کی وزارت کے سکریٹری جناب پیوش گوئل نے جائزہ لیا۔ اس میں وزارت کے عہدیداروں کے علاوہ جواہر لال نہرو ایلومینیم ریسرچ،ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر (جے این اے آر ڈی ڈی سی) ناگپور نے شرکت کی،جو کانوں کی وزارت کا ایک خود مختار ادارہ ہے،جسے اسکیم کے لیے پروجیکٹ مینجمنٹ ایجنسی (پی ایم اے) کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ کانوں کے سکریٹری نے درخواست کے عمل کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ جے این اے آر ڈی ڈی سی نے بتایا کہ درخواستیں موصول کرنے کے لیے نامزد پورٹل پر اب تک بڑی تعداد میں ادارے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
ترغیبی اسکیم نیشنل کریٹیکل منرل مشن کا ایک کلیدی جزو ہے،جس کا مقصد ای-ویسٹ،خرچ شدہ لتیم آئن بیٹریوں (ایل آئی بی) اور دیگر اسکریپ جیسے ثانوی ذرائع سے اہم معدنیات نکالنے کے لیے ملک میں ری سائیکلنگ کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ اس اسکیم کو اس سے قبل مرکزی کابینہ نے 03.09.2025 کو منظوری دی تھی،جس کے بعد اسے اسکیم کے تفصیلی رہنما خطوط کے ساتھ 02.10.2025 کو لانچ کیا گیا تھا۔ یہ اسکیم چھ ماہ کے لیے درخواستوں کے لیے کھلی ہوئی ہےیعنی : 02.10.2025-01.04.2026 تک ۔
جے این اے آر ڈی ڈی سی نے پی ایم اے کے طور پر اپنے کردار میں 21.11.2025 کو ایک ورکشاپ اور انٹرایکٹو اسٹیک ہولڈر کنسلٹیشن یعنی اسٹیک ہولڈرس کے لیے تعاملی مشاورت کا انعقاد کیا تھا،جس میں تقریبا 30 ممکنہ مستفیدین نے حصہ لیا تھا-15 جسمانی طور پر جے این اے آر ڈی ڈی سی،ناگپور میں اور باقی 15 آن لائن طریقے سے شامل ہوئے۔ شرکاء نے اسٹارٹ اپس،قائم شدہ ری سائیکلرز،ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں اور صنعتی اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی کی جو ہندوستان کے اہم معدنی ری سائیکلنگ ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہیں پورٹل رجسٹریشن،درخواست فائلنگ،اہلیت کے معیار،دستاویزات کی ضروریات اور ترغیبات کی تقسیم کے عمل سمیت مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیل سےسمجھایا گیا۔ سیشن کے دوران طریقہ کار اور عملیاتی سوالات کو حل کیا گیا۔ بلارکاوٹ اور مناسب طریقے سے شرکت کو آسان بنانے کے لیے،پی ایم اے نے پورٹل رجسٹریشن اور درخواست جمع کرانے کے عمل کو نیویگیٹ کرنے میں مدد طلب کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کو عملی طور پر رہنمائی فراہم کی،جس میں درست اور بروقت پیشکشوں کو یقینی بنانے کے لیے مکمل آن لائن ورک فلو کا مظاہرہ کرنا شامل ہے ۔
آج کانوں کے سکریٹری کے جائزے کے دوران جے این اے آر ڈی ڈی سی سے کہا گیا کہ وہ اسٹیک ہولڈرز کی مدد کرنے اور اسکیم کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے عمل درآمد کے پورے مرحلے میں اس طرح کی مشاورت ،روابط اور مصروفیات کے اجلاس کا انعقاد کرے۔ جے این اے آر ڈی ڈی سی نے ہیلپ ڈیسک کی مدد اور وضاحتی ردعمل کے ذریعے مسلسل تعاون فراہم کرنے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔
****************
(ش ح۔م م ع۔ت ا(
U.No.1795
(रिलीज़ आईडी: 2194242)
आगंतुक पटल : 7