کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکزی وزیرتجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے صنعت کاروں کی قومی کانفرنس سےخطاب کیا
حکومت کاروبار کرنے میں سہولت کو مضبوط بنانے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کویقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے: جناب پیوش گوئل
Posted On:
25 NOV 2025 1:47PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرتجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل نے صنعت کاروں کی قومی کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے حالیہ اصلاحات کو اجاگر کیا جو کاروبار کرنے میں سہولت کو مضبوط بنانے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے کی گئی ہیں۔
جناب گوئل نے گرو تیغ بہادر کی قربانی کو یاد کیا، جن کی میراث کو تقریباً 350 سال بعد یاد کیا جا ر ہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نظریات پر عمل کرنا ملک کے لیے فخر اور باعث عزت ہوگا اور ملک کے روشن مستقبل کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرو تیغ بہادر کے وژن کو یاد رکھنا، جس کے تحت انہوں نے ملک کو متحد کیا ، ترقی کے معاملے میں بھارت کی رہنمائی جاری رکھے گا۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ کاروبار کرنے میں سہولت میں نمایاں بہتری جن وِشواس بل کے ذریعے آئی ہے، جو طریقہ کار کو آسان بناتا ہے اور تعمیل کے بوجھ کو کم کرتا ہے۔ ’’ون نیشن، ون لائسنس‘‘ کے تصور پر دی گئی تجاویز کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر دلّی اور مہاراشٹر جیسی ریاستیں ایک واحد آن لائن پورٹل بنانے پر غور کر سکتی ہیں، جو ریاستی اور میونسپل تجارتی لائسنس کو یکجا کرے۔
جناب گوئل نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں نافذ ہونے والے چار لیبر کوڈز غیر منظم اور یومیہ مزدوروں کے لیے اہم فوائد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان مزدوروں کو پہلے متعدد فارم، پوچھ تاچھ اور پیچیدہ ضوابط کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جبکہ نیا فریم ورک عمل کو آسان بناتا ہے اور مناسب سہولیات، سماجی تحفظ اور بہتر کام کے حالات کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کا نہ صرف ملازمین بلکہ مالکان کی جانب سے بھی خیر مقدم کیا گیا ہے۔
وزیر موصوف نے تاجروں کی سودیشی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ سپلائرز کو مصنوعات کی پیکنگ پر واضح طور پر تیاری کی جگہ درج کرنی چاہیے اور دکانوں کو اس بات کو ظاہر کرنے کی تجویز دی کہ وہ سودیشی مصنوعات فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ’’میڈ ان انڈیا‘‘ مصنوعات کو وسعت دیے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔
****
ش ح۔ ا ع خ۔ ش ب ن
Uno-1775
(Release ID: 2194116)
Visitor Counter : 12