محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ڈی یو این اے ایس ایس کے ڈائریکٹر  کی جانب سے ای پی ایف او کے  پروموشن ہوئے نئے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے اورینٹیشن پروگرام کا  با ضابطہ افتتاح

Posted On: 24 NOV 2025 5:39PM by PIB Delhi

 پنڈت دین دیال نیشنل اکیڈمی آف سوشل سکیورٹی ( پی ڈی یو این اے ایس ایس ) کے ڈائریکٹر جناب کمار روہت نے آج  ملازمین کے  پروویڈنٹ فنڈ  سے متعلق تنظیم (ای پی ایف او ) کے  پروموشن ہوئے نئے اسسٹنٹ پروویڈنٹ فنڈ کمشنرز (اے پی ایف سیز ) کے لیے تین ہفتوں کے اورینٹیشن پروگرام کا افتتاح کیا۔

افتتاحی  اجلاس میں تربیت یافتگان سے خطاب کرتے ہوئے  ، جناب کمار روہت نے  بات چیت کے  اس پروگرام کی حوصلہ افزائی کی اور شرکاء کو پروگرام کے حوالے سے اپنی توقعات  کا اشتراک کرنے کی ترغیب دی۔ اے پی ایف سی ( دلّی سینٹرل  ) محترمہ  پرتیبھا ٹھکرال کے وقت اور دباؤ  سے نمٹنے کے  بندوبست سے متعلق سوال کے جواب میں، ڈائریکٹر نے افسران کو اپنی نئی ذمہ داریوں کے لیے منظم، منصوبہ بند اور مرحلہ وار طریقہ اپنانے کا مشورہ دیا ۔

اے پی ایف سی   جناب بیگی ورگھیس کی جانب سے تعمیل    کے حوالے سے کیے گئے تبصرے کے جواب میں،  جناب روہت نے تعمیل اور  خدمت کے معیار کے درمیان اہم تعلق کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں، جہاں معلومات فوری طور پر واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے شیئر کی جاتی ہیں، تنظیموں کو صارفین کی توقعات کے مطابق انتہائی فوری ردعمل دینا ضروری ہے۔ انہوں نے تربیت یافتگان پر زور دیا کہ وہ اس  خدمت پر مبنی حقیقت کے مطابق اپنا رویہ اپنائیں اور ٹیم ورک، ہم آہنگی اور مسلسل مہارت میں اضافہ کے ذریعے ذاتی ترقی پر توجہ دیں۔  اس کے علاوہ ، ڈائریکٹر نے سینئر افسران کو نصابی تربیت کے دوران زیادہ سے زیادہ سیکھنے کے لیے ’’ طالب علم کا ذہن ‘‘  اپنانے کی  صلاح دی۔

اجلاس کے آغاز میں  جناب رضوان الدین،  آر پی ایف سی  -  I اور چیف لرننگ آفیسر نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور انہیں آئندہ ٹیم بنانے کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دی۔  جناب منیش کمار نیئر،  آر پی ایف سی -  II نے کورس کا خاکہ پیش کیا۔

اگرچہ شرکاء کی اوسط عمر پچپن سال تھی، مگر گروپ میں غیر معمولی جوش و خروش اور تجسس دیکھا گیا اور افسران نے ڈائریکٹر کے ساتھ آزادانہ تبادلہ خیال کیا۔

نصاب کے تحت، تربیت یافتگان اگلے ہفتے آؤٹ باؤنڈ تربیت کے لیے رام نگر، اترکھنڈ جائیں گے۔ اس ماڈیول میں اہم قیادتی مہارتوں پر توجہ دی جائے گی، جن میں وقت کا انتظام، ٹیم ورک، مسئلہ حل کرنا، جدت طرازی، رضاکارانہ خدمات، لچک اور مؤثر رابطہ کاری شامل ہیں۔

افتتاحی اجلاس میں  جناب اوتوجیت شیتری مایم (فیلو ، وی وی جی این ایل آئی ) ، جناب انکُر  گپتا ( آر پی ایف سی -  I) ،  جناب رام آنند ( آر پی ایف سی - I) ، جناب ہریش یادو (آر پی ایف سی - I) اور اکیڈمی کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

..................

) ش ح –  ا ع خ       -  ع ا )

U.No. 1733


(Release ID: 2193684) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी