خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کے لیے مالی مدد
Posted On:
24 NOV 2025 4:03PM by PIB Delhi
خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) نے پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کے فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی اشورینس انفراسٹرکچر (ایف ایس کیو اے آئی) کے تحت این اے بی ایل کی منظوری کے ساتھ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کے لیے ممکنہ اہل کاروباریوں سے تجاویز طلب کی ہیں ۔ دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان اپنی تجاویز وزارت کی ویب سائٹ (https://www.mofpi.gov.in ) پر دستیاب اسکیم کے رہنما خطوط مورخہ 12 نومبر ، 2025 ء کے مطابق با قاعدہ طور سے داخل کر سکتے ہیں ۔
- درخواستیں صرف آن لائن داخل ہوں گی:
درخواستیں https://www.sampada-mofpi.gov.in کے ذریعے ’’ پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا ‘ ‘ کے متعلقہ سیکشن کے تحت آن لائن جمع کرائی جائیں گی ۔ فزیکل یا آف لائن طریقے سے درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی ۔
- درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ:
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جنوری ، 2026 ء ہے ۔ درخواست 17:00 بجے تک جمع کرائی جا سکتے ہے ۔
- درخواست کی فیس:
درخواست دہندگان کو اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق ناقابل واپسی ڈیمانڈ ڈرافٹ جمع کرانا ہوگا ، جو
’’ پے اینڈ اکاؤنٹس آفیسر ، وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز ، نئی دلّی ‘‘ کو قابل ادائیگی ہو ۔
درخواست کے ساتھ ایک اسکین شدہ کاپی اپ لوڈ کی جانی چاہیے ، جب کہ اصل جمع کرانے کی آخری تاریخ کے بعد ایک ہفتے کے اندر وزارت تک پہنچنی چاہیے ۔
- بولی سے پہلے کی میٹنگ:
قبل از بولی سے متعلق میٹنگ 02 دسمبر ، 2025 ء کو دوپہر 2:30 بجے: کمرہ نمبر - 120 ، وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز ، پنچشیل بھون ، اگست کرانتی مارگ ، نئی دلّی میں منعقد ہوگی ۔
- تکنیکی مدد:
درخواست آن لائن جمع کرانے کا لنک اور مکمل درخواست فارم 20 جنوری ، 2026 ء ، 17:00 بجے تک دستیاب رہے گا ۔
مزید معلومات کے لیے ، درخواست دہندگان ٹیلی فون نمبر 26406583-011 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
...........
) ش ح – ا ع خ - ع ا )
U.No. 1726
(Release ID: 2193647)
Visitor Counter : 10