مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آراے آئی(ٹرائی) نے ایک سال میں 21  لاکھ سے زیادہ دھوکہ دہی کرنے والوں اور ایک لاکھ اداروں پر کارروائی کی


ٹی آر اے آئی(ٹرائی) نے تمام موبائل صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹرائی ڈی این ڈی ایپ کے ذریعے اسپیم اور دھوکہ دہی کی اطلاع دیں ، نہ کہ صرف اپنے فون پر کالز کو بلاک کریں

Posted On: 24 NOV 2025 3:28PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ٹرائی ڈی این ڈی ایپ کے ذریعے اسپیم کالز/ایس ایم ایس کی اطلاع دیں۔ ایڈوائزری میں اس بات کو اجاگر کیاگیا ہے کہ صرف ذاتی آلات پر نمبروں کو بلاک کرنے سے ماخذ پر اسپیم نہیں رکتا ہے۔

پچھلے سال کے دوران ، شہریوں کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرائی نے 21 لاکھ سے زیادہ موبائل نمبروں اور اسپیم اور دھوکہ دہی کے پیغامات بھیجنے میں ملوث تقریبا ایک لاکھ اداروں کے کنکشن منقطع کرنے اور بلیک لسٹ کرنے کی سہولت فراہم کی ۔  اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین کی اجتماعی رپورٹنگ ملک بھر میں ٹیلی کام کے غلط استعمال کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یہ بڑے پیمانے پر کارروائی اس لیے ممکن ہوئی کیونکہ شہریوں نے سرکاری ٹرائی ڈی این ڈی ایپ کے ذریعے اسپیم کی اطلاع دی۔  جب کوئی صارف ٹرائی ڈی این ڈی ایپ پر اسپیم کال یا ایس ایم ایس کی اطلاع دیتا ہے، تو یہ ٹرائی اور ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کو موبائل نمبروں کا سراغ لگانے، تصدیق کرنے اور مستقل طور پر منقطع کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔  اس کے برعکس، فون پر کسی نمبر کو بلاک کرنےسے یہ صرف آپ کے ذاتی آلے پر چھپ جاتا ہے۔یہ گھپلہ بازوںکو نئے نمبروں کا استعمال کرتے ہوئے دوسروں سے رابطہ کرنے سے نہیں روکتا ہے۔

عوامی مشورے

شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ:

  • سرکاری ایپ اسٹورز سے ٹرائی ڈی این ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
  • مجرموں کی شناخت اور منقطع کرنے میں مدد کے لیے فون پر بلاک کرنے کے بجائے ٹرائی ڈی این ڈی ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اسپیم ایس ایم ایس/کالز کی اطلاع دیں۔
  • کالز، میسجزیا سوشل میڈیا پر ذاتی یا بینکنگ کی تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کریں ۔
  • دھمکی آمیز یا مشکوک کالز آنے پر فوری طور پر منقطع(ڈس کنیکٹ) کردیں۔
  • سائبر فراڈ کی اطلاع نیشنل سائبر کرائم ہیلپ لائن (1930) یا www.cybercrime.gov.in پر دیں۔
  • سنچار ساتھی کے ’’چکشو‘‘ فیچر کا استعمال کرتے ہوئے ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کے ذریعے دھوکہ دہی کی کوشش کی اطلاع دیں۔

اتھارٹی تمام شہریوں کے لیے ایک محفوظ اور قابل اعتماد ٹیلی کام ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔  ماخذ(سورس) پر اسپیم کو روکنے کے لیے جاری نفاذ کی کارروائیاں، ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی اور ٹرائی ڈی این ڈی ایپ کے ذریعے عوامی شرکت ضروری ہے۔

ٹرائی تمام شہریوں خاص طور پر بزرگ شہریوں، خواتین صارفین اور ڈیجیٹل طور پر نئے یا کم تجربہ کار سامعین پر زور دیتا ہے کہ وہ چوکس رہیں، اس ایڈوائزری کو شیئر کریں اور کسی بھی مشکوک مواصلات کی فوری اطلاع دیں۔

********

 

ش ح ۔ م م ۔ م ا

Urdu No-1729

                         


(Release ID: 2193636) Visitor Counter : 8