نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کھیلوں انڈیایونیورسٹی گیمز، راجستھان 2025کے موقع پر نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی ستائش کی


کے آئی یو جی ، بھارت کی ابھرتی ہوئی کھیلوں کی صلاحیتوں کا ایک شاندار جشن ہے، جو عالمی چیمپیئنز کی تشکیل کرے گا: ڈاکٹر منسکھ منڈاویا

प्रविष्टि तिथि: 23 NOV 2025 7:33PM by PIB Delhi

کل سے راجستھان کے سات شہروں میں شروع ہونے والے کے آئی یو جی 2025 میں اولمپین تیراک سری  ہری نٹراج اور تیرانداز بھجن کور سمیت دیگر اعلیٰ کھلاڑی شامل

مرکزی وزیر برائے امورِ نوجواناں و کھیل، ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کل راجستھان میں شروع ہونے والے پانچویں کھیلو انڈیایونیورسٹی گیمز 2025 (کے آئی یو جی) کی پیشگی تقریب کے موقع پر نوجوان کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہاکہ کھیلو انڈیایونیورسٹی گیمز بھارت کی ابھرتی ہوئی کھیلوں کی صلاحیتوں کا ایک شاندارجشن ہیں۔ یہ پلیٹ فارم بہترین نوجوان کھلاڑیوں کو ایک جگہ لاتا ہے جو لگن، نظم و ضبط اور اعلیٰ کارکردگی کی روح کی مثال پیش کرتے ہیں۔ جیسے جیسے بھارت 2026 کے ایشیائی کھیلوں اور اس کے بعد ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں کی جانب نئی امنگوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، یہ گیمز عالمی سطح کے چیمپئن تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

کھلاڑیوں کی ثابت قدمی اور وابستگی کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ مقابلے بھارت کے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط کریں گے اور ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں بہترین کارکردگی کی تحریک پیدا کریں گے۔

ڈاکٹر منڈاویا نے مزید کہاکہ کہ کھیلو انڈیا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر باصلاحیت کھلاڑی کو آگے  بڑھنے کا موقع اور ماحول ملے۔ ہم ان کی امنگوں کی آبیاری کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور بھارتی کھیلوں کا مستقبل یہاں اُبھر کر سامنے آتا دیکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں"

کے آئی یو جی 2025 کا انعقاد اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کی جانب سے راجستھان حکومت اور راجستھان اسٹیٹ اسپورٹس کونسل (آر ایس ایس سی) کے اشتراک سے سات شہروں جئے پور، اُدے پور، جودھ پور، کوٹا، اجیر، بھرتپور اور بیکانیرمیں کیا جائے گا۔

بھارت کے بہترین یونیورسٹی کھلاڑیوں کو پیش کرنے والا یہ کھیلو انڈیایونیورسٹی گیمز، وزارتِ امورِ نوجواناں و کھیل کا ایک اہم تقریب ہے، جس کی میزبانی راجستھان پہلی مرتبہ کر رہا ہے۔یہ کھیل بھارتی یونیورسٹی ایسوسی ایشن اور قومی اسپورٹس فیڈریشنز کے تعاون سے بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ راجستھان میں پُورنیمایونیورسٹی میزبانیونیورسٹی ہے۔

تقریباً 5000 کھلاڑی، 230 سے زائد یونیورسٹیوں سے، 24 شعبوں میں مقابلہ کریں گے، جن میں 23 میڈل والے کھیل اور ایک مظاہراتی (ڈیمانسٹریشن )تقریب  شامل ہے۔

اس سال نئی شمولیت کینوئنگ ، کیکنگ ، سائیکلنگ اور بیچ والی بال ہیں جو ہندوستانی یونیورسٹی کے کھیل کے بڑھتے ہوئے تنوع اور عزائم کی عکاسی کرتی ہیں ۔

 ان مقابلوں میں دو مرتبہ کے اولمپین تیراک شری ہری نٹراج، اولمپین بھجن کور، پرنیت کور، ایشیائی کھیلوں کی طلائی تمغہ یافتہ اور عالمی چیمپئن کمپاؤنڈ تیر انداز ادیتی گوپی چند سوامی سمیت کئی بین الاقوامی تیرانداز حصہ لے رہے ہیں۔ جین یونیورسٹی کے نٹراج چھ تیراکی مقابلوں میں حصہ لیں گے اور 2022 کے بعد یہ ان کا دوسرا کھیلو انڈیایونیورسٹی گیمز ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ کے آئی یو جی ابھرتے ہوئے تیراکوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ان میں سے کئی ایشیائی سطح پر تیراکی کر چکے ہیں اور میں ان کے ساتھ مقابلہ کرنے کا منتظر ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ کے آئی یو جی اور کھیلو انڈیایوتھ گیمز جیسے ایونٹس کھیلوں کی وزارت کے بہت اچھے پروگرام ہیں اور کھلاڑیوں کو ان سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔"

راجستھان کے وزیر برائے امورِ نوجواناں و کھیل اور 2004 ایتھنز اولمپکس میں رائفل شوٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے کرنل راجیوردھن سنگھ راٹھور نے کہاکہ ہر نوجوان میں کوئی نہ کوئی صلاحیت ہوتی ہے۔ ہمارے وزیراعظم نریندر مودی جی کا وژن یہ ہے کہ ایسے نوجوانوں کو اپنے اپنے میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ یہ کے آئی یو جی 5000 کھلاڑیوں کے لیے ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں وہ ایسے ماحول میں مقابلہ کرتے ہیں جہاں مہارت کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ میڈل جیتنا ہی سب کچھ نہیں ہے۔ کھیل اچھے شہری بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

کھیلو انڈیایونیورسٹی گیمز کے پچھلے ایڈیشن میں، چندی گڑھ یونیورسٹی 66 تمغوں (28 سونے) کے ساتھ سرفہرست رہی تھی۔ لولی پروفیشنل یونیورسٹی اور گرو نانک دیویونیورسٹی نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آٹھ نئے گیمز ریکارڈ قائم کیے گئے اور یہ سب ایتھلیٹکس میں تھے ۔

کھیلو انڈیایونیورسٹی گیمز کے بارے میں

وزارتِ امورِ نوجواناں و کھیل اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے منعقد کیے جانے والے کھیلو انڈیایونیورسٹی گیمز ملک کا سب سے بڑا یونیورسٹی سطح کا ملٹی کھیل ایونٹ ہے۔ اس کا مقصد نوجوان کھیلوں کی صلاحیتوں کی شناخت کرنا اور انہیں نکھارنا ہے، نیز مقابلے اور اعلیٰ کارکردگی کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ راجستھان کی میزبانی میں منعقد ہونے والا پانچواں ایڈیشن،یونیورسٹی اسپورٹس میں مواقع میں اضافہ اور معیار کو بلند کرکے اس وراثت کو آگے بڑھا رہا ہے۔

کھیلو انڈیا کے بارے میں

کھیلو انڈیا اسکیم، وزارتِ امورِ نوجواناں و کھیل کی ایک اہم مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ہے۔ کھیلو انڈیا گیمز کھیلوں کی مہارت دکھانے کا ایک بنیادی پلیٹ فارم ہیں اور اسی کے مطابق یہ پروگرام باصلاحیت بچوں کی دریافت اور انہیں اعلیٰ سطح تک پہنچانے کے لیے ترقی کے راستے فراہم کرنے کا مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔

یہ قومی سطح کے مقابلے اصل معنوں میں اولمپک تحریک کے جذبے کے تحت منعقد کیے جا رہے ہیں، جس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز جیسے متعلقہ نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز (این ایس ایف )، اسکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا (ایس ج ایف آئی )، آل انڈیا یونیورسٹیز (اے آئی یو) وغیرہ کو شامل کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک ملک بھر میں 20 ایڈیشن کے کھیلو انڈیا گیمز منعقد ہو چکے ہیں، جن میں 7 ایڈیشن کھیلو انڈیا یوتھ گیمز (کے آئی وائی جی ) 4 ایڈیشن کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز، 5 ایڈیشن کھیلو انڈیا ونٹر گیمز، 2 ایڈیشن کھیلو انڈیا پیرا گیمز، 1 ایڈیشن کھیلو انڈیا بیچ گیمز اور 1 ایڈیشن کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹیول شامل ہیں۔

******

ش ح۔ ش آ۔   ش ب ن

Uno-1696

 


(रिलीज़ आईडी: 2193480) आगंतुक पटल : 28
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi