مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر پیمّاسانی چندر شیکھر نے ڈی او پی ریونیو لیکج پر جائزہ کی صدارت کی


مضبوط کنٹرول اور ڈیجیٹل سیکورٹی پر توجہ مرکوز کریں: مرکزی وزیر مملکت کا عہدیداروں سے اپیل

ہر ایک روپے کا حساب ہونا چاہیے: مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر پیمّاسانی

Posted On: 21 NOV 2025 3:42PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے مواصلات اور دیہی ترقی، ڈاکٹر پیمّا سانی چندر سیکھر، نے ڈاک کے محکمےمیں ریونیو لیکیج کے مسئلے کے حل کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے پوسٹل نیٹ ورک میں ریونیو لیکیجز کو روکنے کے لیے ایک کثیر جہتی، ٹیکنالوجی پر مبنی، مضبوط اور مراعاتی فریم ورک اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ہر روز 10,000، 5,000 اور 1,000 سے زائد لین دین کرنے والے ہائی-والیوم پوسٹ آفسز کے فوکسڈ فیلڈ آڈٹس کرنے کی تجویز دی اور ہدایت دی کہ وزن کرنے والی مشینوں کو پوسٹل آئی ٹی سسٹمز کے ساتھ منسلک کیا جائے تاکہ دستی غلطیوں اور انڈر انوائسنگ کو ختم کیا جا سکے۔

سیکورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے، وزیر مملکت نے ہدایت دی کہ ڈائنامک بارکوڈنگ کے ساتھ پری پیڈ بکنگ الرٹس متعارف کرائے جائیں تاکہ غیر معمولی لین دین کی نگرانی کی جا سکے اور ترسیلی چین میں درمیانی سطح پر اشیاء اور پارسلز کے شامل ہونے کو روکا جا سکے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ توجہ آپریشنل کنٹرولز کو مضبوط کرنے، ڈیجیٹل سیکورٹی سسٹمز کو جدید بنانے اور پرجوش ورک فورس بنانے پر ہے تاکہ ہر ایک روپیہ حساب میں ہو۔

یونین وزیر مملکت نے پوسٹل سیونگز بینک کے ڈیجیٹل اور مالیاتی سیکورٹی فریم ورک کا بھی جائزہ لیا اور افسروں کے لیے بایومیٹرک اور او ٹی پی پر مبنی توثیق کے ذریعے مضبوط حفاظتی اقدامات کرنے کو کہا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ کھاتوں کے ای-آدھار اور موبائل سیڈنگ کو تیز کیا جائے اور ڈیجیٹل پاس بکس کا وسیع تر استعمال کیا جائے تاکہ شفافیت میں اضافہ ہو، دستی غلطیوں کو کم کیا جا سکے اور دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ ج

Uno-1603


(Release ID: 2192509) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , हिन्दी